Tag: کپتان بابراعظم

  • ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر

    پاکستانی کپتان بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

    بطور کپتان بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 1 قدم دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 30 اننگز میں 1994 رنز بنا چکے ہیں۔

    بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف کل ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں پاکستان اور بھارت 2 ستمبر بروز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔

  • گال: بابر اور ابرار کی مقامی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے اور پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل

    گال: بابر اور ابرار کی مقامی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے اور پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل

    گال: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اسپنر ابرار احمد کی گال میں مقامی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے اور پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابراعظم اور ابرار احمد تفریح کیلئے سمندر کنارے پہنچے جہاں ابرار احمد نے مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

    ویڈیو میں کپتان بابراعظم کو بڑی پتنگ اڑاتے ہوئے اپنی پتنگ بازی کا شوق بھی پورا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز کے ہمراہ شائقین کرکٹ نے سلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    ویڈیو میں ابرار احمد کو اپنی فوٹوگرافی کے جوہر دکھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اسپنر نے سمندر کنارے اسکیپر کی تصویر بنائی جسے کپتان نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا اگلا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    جمعہ کو پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

    کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  خصوصی پیغام جاری کیا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت زبردست ہے قومی ٹیم ون ڈے  میں نمبرون بن گئی، جس طریقے سے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی، ٹیم  بہت عمدہ کھیلی،کپتان بابر اعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاپ ون ڈے رینکنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

    صدر عارف علوی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان كو 2023 کا ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، محنت، ٹیم اسپرٹ اور اچھی قیادت کے ساتھ، یہ کام آپ کیلئے کوئی مشکل نہ ہوگا۔

  • ’آپ اپنا جادو خود ہو‘ کپتان نے آئی سی سی ٹرافیوں کے ساتھ تصاویر شیئر کردی

    ’آپ اپنا جادو خود ہو‘ کپتان نے آئی سی سی ٹرافیوں کے ساتھ تصاویر شیئر کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافیز اور کیپس کے ساتھ اپنی خصوصی تصاویرشئیر کردیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر  پر نے سیاہ رنگ کے سوٹ ملبوس کپڑوں میں آئی سی سی کی طرف سے اب تک ملنے والی 3 ٹرافیوں اور 4 کیپس کے ساتھ خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    بابر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ آپ اپنا جادو خود ہو‘، کپتان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ اب بھی انہیں مداحوں کی جانب سے مبادکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سر گیری سوبرز ٹرافی دی گئی۔

    نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سرگیری سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں بابر کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں، امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔

  • کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کرآؤٹ

    کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کرآؤٹ

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، اسے میچ میں پاکستان ٹیم پر 50 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ 

    انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک کھلاڑی کے نقصان کے ساتھ 7 رنز سے کیا جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔

    پاکستانی اسپنرز نے پہلے سیشن میں انگلش بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھی وکٹ ابرار احمد نے 98 رنز پر لی ، انہوں نے شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا۔

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کرنے کی کوشش کی جسے کچھ دیر بعد فیلڈرز نے توڑ دیا، محمد وسیم اور اظہر علی نے مل کر 145 کے مجموعی اسکور پر بین اسٹوکس کو رن آؤٹ کیا، بین اسٹوک 26 رنز بناسکے۔

    دوسرا سیشن شروع ہونے کے بعد ہیری بروک نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران انہوں نے کیریئر کی تیسری سنچری بھی مکمل کی۔

    ہیری بروک نے 134 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جس کے کچھ دیر بعد محمد وسیم نے انہیں 111 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 265 رنز پر گری، ریحان احمد کو 1 رن پر نعمان علی نے کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس کے بعد انگلش ٹیم نے اختتامی تین وکٹوں پر مزید 89 رنز بناتے ہوئے  پاکستان پر 50 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

    پاکستان کی اننگز

    گزشتہ روز میچ کے پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی اور 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 78 اور آغاسلمان 56 رنز بناکر نمایاں رہے، آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہرعلی 45، شان مسعود 30 اور سعود شکیل 23 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 19 اور عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 شکار کئے جبکہ ڈیبیو کرنے والےریحان احمد نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، جوروٹ، مارک ووڈ، اولی رابن سن کے حصے میں بھی ایک، ایک وکٹ حاصل آئی۔