Tag: کپتان بابر اعظم

  • پیرس اولمپکس: بابر اعظم کا ارشد ندیم کے لیے خصوصی پیغام

    پیرس اولمپکس: بابر اعظم کا ارشد ندیم کے لیے خصوصی پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیرس اولمپکس میں شریک ملک کے جیولن اسٹار ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولپمکس مقابلوں میں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر جیولن تھرو کے فائنل میں 11 دیگر ایتھلیٹس سے مقابلہ کریں گے۔

    گزشتہ روز جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی جیت کے بعد پاکستانی قوم کی نظریں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک ارشد ندیم پر مرکوز ہیں اور ہر کوئی فائنل میں ان کی جیت کے لیے دعاگو ہے۔

    تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کو فائنل مرحلے میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ارشد ندیم کی کامیابی اور گولڈ میڈل کے لیے خوب دعائیں کریں۔

    دوسری جانب ارشد ندیم کے حوصلے بھی بلند ہیں انہوں نے بھی پاکستان کا سر فخر سے اونچا کرنے کی ٹھان رکھی ہے، ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ’’میں اولمپک گیمز میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں، میں فائنل میں اچھا نتیجہ دینے کے لیے پر امید ہوں‘‘۔

  • بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹرینر کی نگرانی میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس کے ساتھ مشروط کردیا ہے جو کارکردگی اور فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

  • ’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    ’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میزبان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

    تاہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9جون کو نیویارک میں مقابل ہوں گی، اس ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم کپتان سیمت اہم کھلاڑیوں نے حوصلے بلند ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’ ہم نے یو ایس اے میں پہلے کبھی نہیں کھیلا، لیکن ہماری تیاری بہت اچھی ہے، جب آپ کسی بڑے ایونٹ میں مختلف حالات میں کھیلتے ہیں تو پھر جوش بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت میں بہت پریشر ہوتا ہے، اس مقابلے کو دیکھنے اور کھیلنے میں بہت فرق ہے، پہلے ٹی وی پر دیکھتے تھے اب کھیلتے ہیں تو وہ بالکل مختلف ہے، پوری دنیا اس مقابلے کا انتظار کرتی ہے، ماضی میں، میں بھی اس مقابلے کا شدت سے انتظار کرتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ پہلی بار امریکہ میں ہو رہا ہے، یہ ہمارے لیے بھی نیا ہے، ہمارے کچھ ساتھی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن ہم یہاں پہلی بار ایک گروپ کے طور پر آئے ہیں۔ امید ہے ہمارا یہ ایونٹ اچھا رہے گا اور ہم پرجوش ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ امریکا میں آ گئی ہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ بچپن میں اسکول کی چھٹی کرکے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھتا تھا، نتیجہ جو بھی پاک بھارت میچ ضرور دیکھتے تھے، اب بھی یہ ایک بڑا میچ ہے، ایک بار پھر ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، ہم پچھلی بار ورلڈ کپ میں رنر اپ تھے، یہ بات اب بھی ہمارے ذہنوں میں ہے۔

  • شاداب خان کی پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    شاداب خان کی پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کی پرفارمنس پر اظہار خیال کیا ہے۔

    برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا آج برا دن تھا، اگر فخر کے ساتھ شراکت لمبی ہوتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں پارٹنرشپ کا فقدان رہا، تاہم ہمارے فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔

    خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹئنٹی میچ میں قومی آل راؤنڈر شاداب خان کی پرفارمنس نہایت واجبی سی رہی، انھوں نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں بنا کوئی وکٹ حاصل کیے 55 رنز دیے۔

    اس کے علاوہ بیٹنگ میں پانچوں نمبر پر آنے والے آل راؤنڈر شاداب خان یہاں بھی کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے اور صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنی انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 23 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    فخر زمان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

  • پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

    گزشتہ روز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا، اس سنسنسی خیز مقابلے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

    میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ایک واقعہ پیش آیا، کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے بولنگ کی جو کہ مس ہوگئی اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔

    دریں اثنا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر کے بعد بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کی۔

    عامر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر عامر نے بابر کی تعریف میں کہا کہ ’ ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد عامر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں۔

  • سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔

    گزشتہ ایک ماہ سےجاری اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کی معروف شخصیات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فلسطینیوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

    بابر اعظم نے فوٹعو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی جس نے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا پکڑ رکھا ہے۔

    مذکورہ بچی تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ اس کے ایک ہاتھ میں اس کی گُڑیا ہے۔

    بابر اعظم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں یہ شعر لکھا ؛

    اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے

    امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کا لمبی خاموشی کے بعد بلآخر فلسطین کے حق میں پوسٹ جاری کرنا ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روٹی کا تذکرہ کررہے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ کو اس میچ کا انتظار ہے۔

    تاہم اب پریکٹس سیشن کے بعد بابر اعظم کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1700437302294520168?s=20

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

    بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان جی کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے‘۔

  • بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئے دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے بابر اعظم نے ناصرف اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں بلکہ اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کے مداح کھلاڑی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں،  جبکہ کپتان خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک نئے دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

    بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔

  • ’میں پاکستان کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا‘ بابر کی 9 سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

    ’میں پاکستان کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا‘ بابر کی 9 سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

    فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 5 مئی 2014 کو کی گئی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کیمپ میں سلیکٹ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    ایک اور عالمی اعزاز، بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنا لیے

    پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

    اسی میچ میں بابر اعظم نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا اور وہ ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    تاہم بابر کی کپتانی میں ہی 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

    5 مئی کو پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے بعد بابر اعظم کی 9 سال پہلے 5 مئی 2014 کو کی گئی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بابر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘شکر ہے اللہ کا کہ میں پاکستان کے کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا، پاکستان کا کنڈیشنل سمر کیمپ 8 مئی سے شروع ہورہا ہے’۔

    میچ کے بعد کی تقریب میں اس حوالے سے میزبان سکندر بخت نے جب بابر اعظم سے سوال بھی کیا کہ آج ہی کے دن 9 سال قبل آپ کو پاکستان کی سینئر کیمپ میں شامل کیا گیا تھا اور آج اسی دن آپ کی ٹیم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

    جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’ تب سے لے کر اب کا سفر بہت اچھا رہا، یہ اب تک کا میرے لیے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک یادگار  لمحہ رہا ہے جس میں مجھے میری ٹیم سمیت فیملی نے بہت سپورٹ کیا جس پر میں شکر گزار ہوں‘۔

  • سائمن ڈول نے بابر کے بعد کوہلی پر تنقید شروع کردی

    سائمن ڈول نے بابر کے بعد کوہلی پر تنقید شروع کردی

    کمنٹیٹر سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے بعد بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر بھی تنقید شروع کردی۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی جانب سے سست بیٹنگ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے ویرات کوہلی کی نصف سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے ٹیم کے لیے نہیں بلکہ ذاتی سنگ میل کے لیے رنز بنائے۔

    سائمن  نے کہا کہ کوہلی نے ٹرین کی طرح بیٹنگ کا آغاز کیا، بہت اچھے شاٹس کھیل رہے تھے لیکن 42 سے 50 رنز بنانے تک انہوں نے 10 گیندیں کھیلیں۔

    مزید پڑھیں:

    سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری پر کیا کہا؟

    سائمن ڈول نے بابر کے بعد رضوان پر تنقید کردی

    سائمن ڈول نے کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب سنگ میل کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جب آپ کے پاس وکٹیں موجود ہوں تو آپ کو تیز کھیلنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ پر بھی تنقید کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔