Tag: کپتان بابر اعظم

  • بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی  نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

    بھارت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کا نام سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر  معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

    طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں، تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

  • بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے عالمی کرکٹ میں اپنی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں  اس بات  پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ’’پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے‘‘۔

    پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس سیشن کے دوران 500 سے 600 بالز  کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل ہوسکے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب فارم میں نہیں ہوتا یا اچھی کارکردگی نہیں دے پاتا تو بعض دفعہ اس نمبر کی تعداد ڈبل جاتی ہے

    بابر اعظم کے مطابق میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پریکٹس اہم ہے کیوں کہ پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے ۔

    ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے اپنے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔

    اس کے علاوہ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کا کٹ بیگ اتنا بڑا اور بھاری ہے اس میں آپ کیا رکھتے ہیں، جس پر کپتان نے کہا کہ ہمیشہ ایک جملے کہتے ہیں کہ نالائق کے بیگ بھاری ہوتے ہیں۔

    بلاشبہ بابر اعظم کی اس بہترین پریکٹس کا پھل انہیں ملا ہی ہے انہیں دنیا میں ایک بہترین بیٹر سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ انہیں حال ہی میں ان کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی نے انہیں کرکٹر آف دی ایئر کے ایواڈ سے نوازا۔

  • بابر اعظم کے ساتھ تصویر میں موجود یہ لڑکی کون ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کی لڑکی کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم اس تصویر میں موجود لڑکی علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم ہیں۔

    زارا نعیم ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔

    https://twitter.com/ZaraNaeemDar/status/1619799294609084416?s=20&t=O-RPHwCYVisPktGjhPHMTw

    زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

    کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔

  • کپتان اور سابق کپتان 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے

    پشاور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

    بابر اعظم ٹیم یلو کے کپتان ہوں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم پرپل کی قیادت کریں گے۔

    بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گے، محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی ٹیم یلو کا حصہ ہوں گے۔

    سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہوں گے۔

  • ملتان ٹیسٹ میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

    ملتان ٹیسٹ میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری دو وکٹیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئیں۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا دوسری اننگز میں بیٹرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا، سعود شکیل اور محمد نواز کی وکٹ ہمارے لیے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اس کے علاوہ ٹیل اینڈرز نے  بھی اچھا مقابلہ کیا لیکن فنش نہ کر سکے۔

    سعود شکیل کے متنازع آؤٹ پر انہوں نے کہا کہ سعود کا آؤٹ ہمیں مہنگا پڑ گیا، ہمیں لگا کہ بال زمین کے ساتھ ٹچ ہوا ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

    قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر کہا بلے بازوں کو پرفارم کرنا ہوگا، میچ کا اختتام اچھا نہیں ہوا۔

    ابرار احمد کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا اس کا بہت ہی شاندار آغاز ہوا ہے، ابرار نے کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت اچھی بولنگ کی، یہ ٹیسٹ ابرار کے لیے یادگار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا ہم سے ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئی ہیں، ہم جیت سکتے تھے، ہم آسٹریلیا کے خلاف اور اب پھر اچھا فنش نہیں کر پائے، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کراچی ٹیسٹ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں اس ٹیسٹ میں ہوئیں انہیں نہ دھرایا جائے۔

  • بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو انکے والد نے کیا مشورہ دیا

    بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو انکے والد نے کیا مشورہ دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والوں نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو آرام سے بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کے والد عظیم صدیقی نے بیٹے کی کپتانی کے حوالے سے ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کی، جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم کے اعزازات جن میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل، 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل اور ایشیا کپ کے فائنل تک کی رسائی نمایاں تھی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے تصویر شئیر کرنت کے ساتھ لیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر کسی نے کیا اچھی بنائی تنقید کرنے والے لوگوں کے لیے ان ریکارڈز کے ساتھ بابر کا ولڈ ریکاڈ ہے۔

    والد عظیم صدیقی نے کہا کہ بابر سب سے لمبے وقت تک ٹی ٹونٹی نمبر 1 رہے اور پاکستان کی طرف دو مرتبہ نمبر 1 اور دوسنچریوں کا بھی ان کے پاس ریکارڈ ہے میرا خیال ہے یہ سب کچھ حادثاتی طور پر نہیں ہوتا۔

     بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم بیٹے کی شدید محنت سے یہ سب ممکن ہوا ہے، ہر وقت ایک جیسا وقت نہیں رہتا بُرا تھا چلا گیا پوری دنیا کے لیجنڈز بابر کی کپتانی کو سہراتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ماضی کے بابر کو اُلٹے سیدھیے مشورے دے رہے ہیں اُن کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں بابر کا ریکارڈ ٹی ٹو نٹی میں اب تک کے تمام پاکستانی لیجنڈز سے اچھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

    بابر اعظم کے والد عظیم صدیقی نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ یہ ریکارڈ اچھا ہی رہے گا، بابر اللہ کی رحمت سے کپتان بنا اور اللہ نے جب تک چاہا وہ کپتان رہے گا انشاء اللہ پاکستان زندہ باد۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے پر انہیں سابق کھلاڑیوں نے تنقید کا نشانا بنایا تھا۔

  • اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے،کپتان بابر اعظم

    اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے،کپتان بابر اعظم

    سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نےپاورپلےکواچھی طرح استعمال کیا،بابراعظم اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے۔

    میچ جیتنے کے بعد بر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاور پلے میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ محمد حارث ایک نوجوان اور جارحانہ  مزاج کے بلے باز ہیں، وہ شاندار کھیل رہے ہیں، ہماری پوری ٹیم نے بہت زبردست کرکت کھیلی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نےبہت اچھی بولنگ کی، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

  • بابر کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، معین خان

    بابر کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، معین خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔

    نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین میچ کھیلی ہے، ہمیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی جیت سے ہی ہماری سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے ہموار ہوئے ہیں، ورلڈکپ کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان جلد از جلد بلانا چاہیے۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، سیمی فائنل میں حارث سے اوپننگ کرانی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی نے آج بہترین پرفارمنس دی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرکے لیے انجری سےکم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، محمدحارث کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اگلے دو تین سال حارث کے ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں آج بہت پُرجوش تھا، بہت خوشی ہوئی، اب ہم ورلڈکپ جیتیں گے، یہ ورلڈکپ ہمارا ہی ہے۔

  • معین خان نے بابر اعظم کو ان کی پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

    معین خان نے بابر اعظم کو ان کی پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

    سابق کرکٹر معین خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اہم ترین میچ میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 33 رنز سے شکست دی۔

    گزشتہ روز کے کھیل میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان زیادہ کچھ نہ کر سکے اور جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

    جنوبی افریقی کے خلاف بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کی، جہاں محمد رضوان ایک چوکا لگانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 6 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں کپتان بابر اعظم نے ایک بھی بہترین پرفارمنس نہیں دی ہے۔

    نجی ٹی چینل پر سابق کرکٹر معین خان نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشوری دیا۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو خود سوچنا چاہیے ان سے رنز کیوں نہیں ہورہے۔

    دوسری جانب سابق کھلاڑیوں عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان نےاچھی کرکٹ کھیلی اور حارث نے ٹیم کو اُٹھا کر رکھ دیا۔

    مزید برآں کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ جس لگن سے کرکٹ کھیلنی چاہیے وہ آج نظر آئی۔

  • بابر اعظم  نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا

    بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مختصر سوال و جوابات کے سیشن کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر اعظم سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے۔

    بابر اعظم سے سب سے پہلا سوال کیا گیا کہ انہیں پیار سے کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ جس کے جواب کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ انہیں پیار سے ‘بوبی’ بلایا جاتا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ  ویڈیو میں جب بابر سے ان کے کرکٹ آئیڈل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان سے ان کا پسندیدہ شاٹ بھی پوچھا گیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان  نے بتایا کہ ان کا فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

      اس کے علاوہ ویڈیو میں بابر سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا بولر ہے جسے وہ چھکا مارنا چاہتے ہیں؟، اس سوال کے جواب میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا، کرکٹ کے علاوہ کیا مشغلہ ہے کہ سوال پر بابر نے بتایا کہ انہیں گھومنا، شاپنگ کرنا اور اسنوکر کھیلنا کافی پسند ہے۔