Tag: کپتان بابر اعظم

  • بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آل راؤنڈر شاداب اور نواز کو ٹیم کا اہم ستون قرار دے دیا۔

    میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر محمد نواز اور شاداب خان یہ دونوں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہیں، آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں بڑے شاٹس نہیں لگتے، بھاگ کر جتنا زیادہ رنز کریں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے روز موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور کپتان میں یہی چاہوں گا کہ پورا میچ ہو، ہر کوئی اس میچ کا منتظر ہے، ہر صورت حال میں ہماری ٹیم بہترین کارکردگی دینے کے لیے تیار ہے۔

    بابر اعظم نے پیس اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک بہترین پرفارم کر رہا ہے، آف دی فیلڈ ہمارے ہر پلئیر کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

    شان مسعود کی طبعیت کے حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے وہ فٹ ہیں اور کل کے میچ کے لیے ریڈی ہیں۔

    پلیئنگ الیون کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، ذہن میں گیارہ پلیئر موجود ہیں لیکن کنڈیشن اور وکٹ دیکھنے کے بعد ہی فائنل فیصلہ کروں گا۔ انھوں نے کہا ہر پلیئر کو ذہن میں رکھ کے پلان کرتا ہوں، فخر زمان اس مکمل فٹ نہیں ہیں وہ کل کے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، مختصر فارمیٹ میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف یہاں بگ بیش کھیلا ہے، انھوں نے یہاں کے بارے میں کافی بتایا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے کافی اچھا پُرفارم کیا ہے، مجھے ٹیم کے ہر پلئیر پر پورا اعتماد ہے۔

  • ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

    انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کیسی رہی؟ کپتان نے بتا دیا

    بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کیسی رہی؟ کپتان نے بتا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی سی بی کے نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خاصی مثبت رہی، انھوں نے اپنی سوچ اور حکمت عملی سے ہمیں آگاہ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان آتی تو بہت اچھی تیاری ہوتی، اب جو بھی ٹیم یہاں آ رہی ہے اس کے ساتھ بھرپور کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے آئندہ برس نیوزی لینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان آئے گی۔

    قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے اعلان پر انھوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے ٹیم کا اعلان ہوا ہے، ٹی 20 کے لیے بیٹھیں گے تو معاملات کا جائزہ لیں گے، مڈل آرڈر میں مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے سوچ بچار رہے ہیں، جو لڑکے ٹیم میں واپس آئے ہیں ان کے پاس خود کو منوانے کا موقع ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    بابر اعظم نے کہا اچھی کارکردگی کے باوجود تنقید کو انجوائے کرتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ تنقید کو سنیں ہی نہیں، بلکہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

    سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے سے متعلق ایک سوال پر کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر محمد وسیم وضاحت دے چکے ہیں۔

    ورلڈ ٹی 20 سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہیں، بھارتی ٹیم کافی عرصے سے ٹی 20 کرکٹ سے دور ہے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کریں۔