Tag: کپتان شان مسعود

  • شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجا کو مہنگا پڑ گیا

    شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجا کو مہنگا پڑ گیا

    راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کمنٹیٹر رمیز راجہ کی ٹیسٹ کپتان شان مسعود پر طنزیہ جملے پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ کے جیت کے باوجود کپتان شان مسعود پر طنزیہ حملہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو  خط لکھ کر  رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہےکہ  رمیز راجہ نے گزشتہ روز جیت کے باجود کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور انگلینڈ کیخلاف بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے پر بھی تنقید کی تھی۔

    اس رویے  پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے  بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

  • ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر رکھنا میری پہلی ترجیح ہوتی ہے: شان مسعود

    ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر رکھنا میری پہلی ترجیح ہوتی ہے: شان مسعود

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن ٹیم بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا اور میری پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر رہے۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، ٹیم میں مستقل مزاجی دکھانا پڑتی ہے، بنگلادیش کیخلاف ہار پر کھلاڑیوں کو بہت افسوس ہے لیکن کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف یادگار نتائج آئیں۔

    قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کا وقت پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے، انگلیند کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو کم بیک کرنا ہوگا ہماری کوشش ہوگی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی شروعات کریں، بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان سے سیکھنا ہوگا۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرنے کیلئے تسلسل چاہئے ہوتا ہے، جب خرم شہزاد کی فٹنس واپس آئے گی پھر ان سے متعلق فیصلہ کریں گے، جب ٹیم ہارتی ہے تو اچھا نہیں لگتا، جب آسٹریلیاں سے کھیل کر آئے تو بہت سی چیزیں نظر آئیں جو آگے لیکر جاسکتے تھے۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا تھا کہ گیم جتنا بڑھتا ہے اتنا ہی پریشر بڑھتا ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں نے اچھی پریکٹس کی ہے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر رکھنا میری پہلی ترجیح ہوتی ہے، بہتر ٹیسٹ ٹیم بنناہے تو ذہنی اور جسمانی طور پر بڑی ٹیموں جیسا ہونا چاہیے۔

    شان مسعود نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو ہمیشہ سپر فٹ رہنا ہوتا ہے، فاسٹ بولرز کا ورک لوڈ منیج کیا جاتا ہے، فاسٹ بولرز کو یہ ہی کہا ہے کہ فاسٹ بولر ٹیم کا سپر فٹ ہونا چاہیے، شاہین آفریدی اور نسیم خان کئی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن فاسٹ بولرز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹر ہیں، وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بابر شروعات اچھی کر رہے ہیں لیکن صرف بابر اعظم ہی نہیں سب کو بیک کرنا ہے، کامران غلام ہمارے پلان میں ہے، ہر کھلاڑی کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں میں ہمیں خود کو زیادہ بہتر کرنا ہوگا، ملتان میں بیک ٹوبیک دو ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کیساتھ کھلاڑیوں کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے، ملک کو لیڈ کرنے سے بڑا فخر کوئی نہیں ہوتا لیکن ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ بطور کپتان ہار برداشت نہیں ہوتی، اپنی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں، کھیل کا اچھا آغاز ہوا اور پھر ہارتے ہیں تو احتساب ہوتا ہے، مجھ سمیت کوئی بھی کھلاڑی یہ قبول نہیں کرسکتا کہ ہم ہاریں۔

    ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ جب بنگلادیش سیریز ختم ہوئی تو میرے لئے بہت ٹف تھے، کھلاڑیوں کےلئے کسی بھی میچ میں دباؤ سے زیادہ اہم ذمہ داری ہے، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کھلاڑی پُرامید ہیں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

    کپتان شان مسعود نے مزید کہا کہ رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے، سرفراز فوری طور پر دستیاب ہوتے ہیں، نوجوان وکٹ کیپر کیلئے لانگ ٹرم پالیسی اپلائی کرتی ہے، وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

  • 50 ٹیسٹ: کپتان نے بابر اعظم کو کیپ پیش کر دی

    50 ٹیسٹ: کپتان نے بابر اعظم کو کیپ پیش کر دی

    پاکستان کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو 50 ٹیسٹ میچ مکمل ہونے کی اعزاز میں خصوصی طور پر بنائی گئی ٹوپی اور سووینئر پیش کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آج  پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنا 50 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔

    اس موقع پر ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ آپ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تبدیل کیا ہے، ابھی آگے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

    شان مسعود نے بابر اعظم سے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے  ہمارا بیٹر ورلڈ کلاس میں آ سکتا ہے، آپ نے پاکستان کی کپتانی کی ہے، ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے، ابھی یہ شروعات ہیں، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے ۔

  • بابر کس نمبر پر کھیلیں گے؟ کپتان نے بتا دیا

    بابر کس نمبر پر کھیلیں گے؟ کپتان نے بتا دیا

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے بیٹنگ کے لیڈر ہیں، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔

    شان مسعود نے بابر اعظم کی پلئینگ پوزیشن سے متعلق کہا کہ بابراعظم ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں، ان کی جگہ کو نہیں چھیڑ  سکتے اور نا ہی ٹیم میں زیادہ تبدیلی کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، آسٹریلیا جیسی کنڈیشن پاکستان میں نہیں ہیں، ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم کی پلیئنگ پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مزید کہا کہ بابر اعظم ہمارے بیٹنگ کے لیڈر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹیم میں ہر شعبے کا ایک لیڈر ہو۔

  • پاک نیوزی لینڈ میچ: نائب کپتان شان مسعود کو دوسرا ون ڈے بھی نہ کھلانے کا فیصلہ

    پاک نیوزی لینڈ میچ: نائب کپتان شان مسعود کو دوسرا ون ڈے بھی نہ کھلانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انتظامیہ نے نائب کپتان شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے بھی پہلے ون ڈے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو حتمی شکل کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی دے رہے ہیں۔

    پاک نیوزی لینڈ مقابلہ: نائب کپتان شان مسعود کو پہلا ون ڈے نہ کھلانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا شاہین یہ میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری لینے کی کوشش کریں گے۔

    دوسرا ون ڈے آج، شاہین فیصلہ کن برتری لینے کو تیار

    سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے میں فتوحات کی ٹرپل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ گزرے سال 2022 میں مسلسل 8 میچ جیتنے کے بعد 2023 کا آغاز بھی جیت کے ساتھ کیا۔