Tag: کپتان مقرر

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان کو تبدیل کر دیا گیا، فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، عالمی ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

    گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10کھلاڑی موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں، ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سعدیہ اقبال کی شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

  • فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے کپتان مقرر

    فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے کپتان مقرر

    آل راؤنڈر ندا ڈار کی انجری کے بعد فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتانی کریں گی، وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں قیادت کرنے والی 10ویں کپتان بن گئیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر و کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے باہر ہو گئی ہیں۔

    پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار دوران میچ زخمی

    ندا ڈار نے منگل کو کوئنزٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کی قیادت کی، جہاں نیوزی لینڈ بیٹنگ کے 44 ویں اوور میں گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلی گئیں تھیں۔

    اس کے بعد فاطمہ ثنا کو اسٹینڈ ان کپتان مقرر کیا گیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

    22 سالہ فاطمہ ثنا نے مئی 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جب وہ کل کرائسٹ چرچ میں ٹاس کے لیے جائیں گی تو وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی 10ویں کپتان بن جائیں گی۔

    فاسٹ باؤلر نے انجری کی باعث حالیہ بنگلہ دیش سیریز سے باہر ہونے کے بعد، شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 سے 9 دسمبر تک کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

    ندا ڈار سے قبل فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئی تھیں۔

  • روہت شرما کی چھٹی، بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کون؟

    روہت شرما کی چھٹی، بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کون؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے  باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں  اگلے ماہ شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت پاردک پانڈیا کریں گے جبکہ نائب کپتان سوریا کمار یادیوان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما 10 جنوری کو شروع ہونے والے ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی کپتانی کریں گے، جس میں  ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔

  • شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے کپتان مقرر

    شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے کپتان مقرر

    لاہور: نوجوانوں کے کھیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے چونیتس سالہ شاہد آفریدی کو کپتان مقررکردیا گیا۔ بوم بوم آفریدی مختصر فارمیٹ میں ہزار سے زائد رنز اور پچاس سے زائد وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

    پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ تک شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی دستے کی کمان سنمبھالیں گے۔

    آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے عمر رسیدہ کپتان بھی ہیں۔ چونتیس سالہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گزشتہ دو سالوں سے کوئی نصف سینچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

    آخری بار آفریدی نے تین جون دو ہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف میچ میں باون رنز اسکور کیے تھے۔ بوم بوم آفریدی کا ماضی میں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔

    انہوں نے دو ہزار نو سے دو ہزار گیارہ تک انیس میچز میں ٹیم کی قیادت کی جس میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل کی جبکہ گیارہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسٹار آل راؤنڈر کو مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ نو مین آف میچز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ اس فارمیٹ میں چوہتر میچز کھیل کر چار نصف سینچریوں کی بدولت ایک ہزار ایک سو بارہ رنز اسکور کیے جبکہ ستتر وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں۔