Tag: کپتان ندا ڈار

  • ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈار

    ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈار

    پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں۔ 

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    ٹرافی کی رونمائی کے موقعے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا جب بھی پاکستان آئی تو سیریز اچھی رہی، سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے ہم یہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ سیریز سخت ہوگی، ہماری فٹنس پر بہت کام کیا گیا ہے ہم پلان کے مطابق میچ ٹو میچ تیاری کررہے ہیں۔

    ندا دار کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر سیریز ہے اچھا موقع ہے جیت کر پوائنٹس لیں گے، کاکول میں کیمپ لگ چکا ہے، رمضان میں روزے میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور فٹنس پر کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں کا پول بڑھ گیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں، ٹیم میں پول بڑھنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت جلد گرلز کا بھی ہوگا، لیگز کے انعقاد سے ٹیلنٹ ملتا ہے، پاکستان ویمن کے بارے میں تاثر غلط ہے کہ ہم چھکے نہیں مار سکتے، گذشتہ سیریز ہم نے چھکے لگا کر ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    لاہور : پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان اور آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ بدھ کو انتقال کر گئیں۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ گزشتہ کچھ دنوں سے شدید علیل تھیں۔

    خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    آل راؤنڈر ندا ڈار کو اپریل 2023 میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    آل راؤنڈر ندا ڈار ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین بولر ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہیں۔