Tag: کپتان پیٹ کمنز

  • آسٹریلوی کپتان کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    آسٹریلوی کپتان کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آئندہ ایڈیشن نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیٹ کمنز نے بتایا کہ میں نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلا پورا سال غیر ملکی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرا ہوا ہے لہٰذا میں ایشز اور ورلڈکپ کیلئے کچھ عرصہ آرام کروں گا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رائیڈرز کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا۔

    پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے آسٹریلیا ٹیم کی بھرپور مصروفیات کے تین ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ چھوڑا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کپتان ایرون فنچ کی بھی آئی پی ایل کے اس ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہے جبکہ فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑی ہے۔

  • آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کے 27 ویں کپتان ہیں، وہ اگلے سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے ایرون فنچ کی قیادت میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے، ان کی کمی کو پورا کرنا بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے گزشتہ ماہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔