Tag: کپل شرما شو

  • سلمان خان کی ٹیم نے کپل شرما شو سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    سلمان خان کی ٹیم نے کپل شرما شو سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آنے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں مبینہ طور پر نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بے عزتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کو قانونی نوٹس مل گیا، کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتہ شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔

    نوبیل انعام یافتہ شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کپل شرما شو کے ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کو بھی قانونی نوٹس پھیجا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما کے اس شو کو سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے کپل شو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

    سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نے واضح کیا کہ ’ہمارا نیٹ فلکس پر جاری گریٹ انڈین کپل شو سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سلمان خان کو بھی قانونی نوٹس موصول ہوا ہے جس پر ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو سے وابستہ نہیں اس لیے ہمیں غلط نوٹس بھیجا گیا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری اے آر مرگادوس کریں گے۔

     فلم میکرز نے قتل کی دھمکیوں کے درمیان اداکار سلمان خان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں، اس کے علاوہ اداکار بگ باس 18 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

  • کیا ’کپل شرما شو‘ میں سدھو کی واپسی ہوگئی؟

    کیا ’کپل شرما شو‘ میں سدھو کی واپسی ہوگئی؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بہترین بلے باز اور ’کپل شرما شو‘ کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو پانچ سال کے طویل عرصے بعد کپل سے دوبارہ مل گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نئے پرومو میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو آئندہ قسط میں موجود ہوں گے۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوت جج کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ حیران و پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

    پرومو میں، کپل شرما نے یہ ظاہر کیا کہ ارچنا پورن سنگھ نے ایسا میک اوور کرایا ہے جس سے وہ سدھو جیسے لگ رہی ہیں۔

    نوجوت نے کپل کی اس وضاحت پر واضح کیا کہ حقیقت میں وہ خود ہی ہیں، اس پر ارچنا نے اسٹیج پر آ کر کپل سے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور سردار صاحب سے کہیں کہ وہ کرسی سے اٹھ جائیں۔ وہ میری جگہ پر بیٹھ گئے ہیں۔

    بطور مہمان آئے ہربھجن سنگھ نے اس موقع پر نوجوت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کرسی پر بیٹھ جائے، لیکن سدھو کی جگہ نہیں لے سکتا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹ اسٹار ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شو میں نظر آئیں گے، سنیل گروور بھی سدھو کے روپ میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

    مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ سدھو نے 2019 میں ”دی کپل شرما شو” سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، ان کی رخصتی کی وجہ پلوامہ حملے کے بعد ان کے تبصرے پر ہونے والی تنقید تھی۔

  • کامیڈی کا بلاک بسٹر ختم ہوگیا؟ کپل شرما شو سے متعلق بڑی خبر

    کامیڈی کا بلاک بسٹر ختم ہوگیا؟ کپل شرما شو سے متعلق بڑی خبر

    نیٹ فلکس کے دی گریٹ انڈین کپل شو نے شو کی منسوخی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مہمانوں کی فہرست جاری کردی۔

    کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کا آغاز ان رپورٹس سے ہوا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دی گریٹ انڈین کپل شو کو بند کیا جا رہا ہے۔

    کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟

    کپل شرما شو کی ٹیم نے ان تمام افواہوں کا جواب ویڈیو کی صورت میں دیا اور لکھا کہ ’’ہمیں لگا صرف ہم اچھی کامیڈی کرتے ہیں،  کامیڈی کا یہ بلاک بسٹر خاتم نہیں ہوا‘‘۔

    کپل شرما کی زیرقیادت شو کے پرومو میں مہمانوں کی فہرست دکھائی گئی جس میں جھانوی کپور، راج کمار راؤ، فرح خان، انیل کپور، بادشاہ، اور ثانیہ مرزا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    لیکن خاص بات یہ ہے کہ شو کی آنے والی نئی اقساط میں ہالی ووڈ کے گلوکار ایڈ شیران بھی بطور مہمان شرکت کریں گے جسے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

    واضح رہے کہ دی گریٹ کپل شرما شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے بتایا تھا کہ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا تاہم اس پرومو کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

  • ’وہ جانتا ہے مجھے شادی کرنی ہے‘ سوناکشی نے اپنی خواہش ظاہر کردی!

    ’وہ جانتا ہے مجھے شادی کرنی ہے‘ سوناکشی نے اپنی خواہش ظاہر کردی!

    بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے لیے اپنی بے قراری کو چھپا نہ سکیں اور سب کے سامنے اپنے دل کی بات لب پر لے آئیں۔

    دی گریٹ انڈین کپل شو کے آنے والے قسط میں ہیرامندی کی اداکارائیں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ نظر آئیں گی۔ میزبان نے ان سے شو کے دوران مختلف سوالات کیے جبکہ سوناکشی سے جلد شادی کے حوالے سے بھی پوچھا۔

    شو کے میزبان کپل شرما نے سوناکشی سے کہا کہ اب تو عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی بھی شادی شدہ ہیں۔ جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ جلے پہ نمک چھڑک رہے ہو، وہ جنتا ہی مجھے کتنے زور سے شادی کرنی ہے۔ تاہم ’وہ‘ کون ہے اداکارہ نے واضح نہیں کیا۔

    ٹیزر میں ہیرامنڈی کی کاسٹ کے لیے ایک اسٹال پر کپل شرما پانی پوری بیچتے بھی نظر آئے، سوناکشی ان سے پوچھتی ہیں، بھیا، سب کے لیے پانی پوری بنا دیں۔

    اس پر کپل برجستہ کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی کو بھی پانی پوری پیش نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جو انھیں ’بھیا‘ کہہ کر مخاطب کریں گے۔

    واضح رہے کہ ہیرامنڈی کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔ یہ سیریز پارٹیشن سے قبل 1940 کی دہائی کی جدوجہد آزادی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔

  • کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟

    کپل شرما شو کا اختتام کب ہوگا؟

    شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے بتایا ہے کہ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ دو ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

    کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شو کے پہلے سیزن کے اختتام ہونے سے متعلق بتایا ہے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سیزن لپیٹ دیا گیا ‘‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات چیت میں تصدیق کی اور کہا کہ ’جی ہم نے شو کی شوٹنگ مکمل کرلی، اور ہاں یہ شو بند ہونے جارہا ہے‘۔

    کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت مزہ آیا، اور اس شو کی شوٹنگ کا یہ سفر انتہائی حیرت انگیز رہا۔

    خیال رہے کہ دا گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلیکس پر آن ایئر ہونا شروع ہوا تھا، شو میں اب تک رنبیر کپور اپنی والدہ و بہن کیساتھ، دلجیت دوسانجھ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کیساتھ، روہت شرما ساتھی کھلاڑی شریاس کیساتھ، وکی کوشل و انکے بھائی اور اداکار عامر خان خصوصی شرکت کر چکے ہیں۔

  • ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ’ کپل شرما شو‘ میں "جھوٹی ہنسی سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کامیڈی شوز میں جج کے طور پر اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی، ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں شو کی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’کپل شرما شو‘ کے دوران بعض اوقات مجھے بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر میں خوش نہیں تھی۔

    ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میکرز کا شروع شروع میں خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر میں قہقہہ لگاؤں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا یہ عورت پاگل ہے، یہ بے وجہ ہنس رہی ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ لیکن ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے، اکثر موقعوں پر میرے قہقہے بناوٹی نہیں تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، شو کے بعد پہلے ہم خود شو دیکھتے ہیں اس کے بعد پوری دنیا کو ہنساتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ مجھے جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے اب ہم نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔

    اپنی ہنسی کے لیے اپنی غیر متوقع شہرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ارچنا سنگھ نے کہا ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایک دن میں اپنی ہنسی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گی، میں ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانا چاہتی تھی لیکن دیکھیں قسمت آپ کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور یہ دنیا کا بہترین کام ہے۔

    واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔

  • کپل شرما شو کے لیے نسیم وکی کو کتنے پیسے ملتے تھے؟

    کپل شرما شو کے لیے نسیم وکی کو کتنے پیسے ملتے تھے؟

    معروف بھارتی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں اپنی اداکاری سے قہقہے بکھیرنے والے پاکستانی اداکار نسیم وکی نے شو میں اپنی تنخواہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کی ایک قسط میں پرفارم کرنے کے لیے انھیں بھارتی روپے میں 4 سے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ملتا تھا۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں نسیم وکی نے میزبان کے پوچھنے پر کپل شرما شو میں اپنے معاوضے کے حوالے سے بتایا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی پروگرام کی ایک قسط کے لیے وہ 5 لاکھ بھارتی روپے کے قریب معاوضہ لیتے تھے جو کہ 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔

    پاکستانی کامیڈین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کپل کے پروگرام میں پرفارم کیا تھا تب ان کے ایک شو کا معاوضہ آج کے معاوضوں سے دُگنا تھا۔

    نسیم نے بتایا کہ بھارت کے اس معروف کامیڈی پروگرام کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے 7 سے 8 لکھاری ہوتے ہیں جو اسکرپٹ تحریرکرتے ہیں پھر ایک دن ریہرسلز اور ایک دن ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔

    کامیڈین سے جب کپل شرما کے معاوضہ کے حوالے سے پوچھا گیا تو نسیم نے دلچسپ انداز میں کہا کہ کپل کے معاوضے کو جاننے کیلئے آپ کا کیلکوکیٹر خراب ہوجائے گا۔ وہ ایک شو کا معاوضہ ایک کروڑ کے قریب لیتے ہیں۔

  • کپل شرما شو کے اداکار کی فیس بک لائیو سیشن میں خودکشی کی کوشش

    کپل شرما شو کے اداکار کی فیس بک لائیو سیشن میں خودکشی کی کوشش

    ممبئی: بھارت کے مقبول مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے اداکار تیرتھ آنند راؤ نے فیس بک لائیو سیشن کے دوران خودکشی کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو میں سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے جونیئر کے طور پر اداکاری کرنے والے تیرتھ آنند راؤ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لائیو سیشن کے دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

    تیرتھ آنند راؤ کی اپنے دوست سے بحث ہوئی جس میں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا الزام لگایا گیا تھا، بحث کے بعد اداکار نے زہر پی لیا۔

    رپورٹ کے مطابق تیرتھ آنند راؤ کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ ’میں اپنے دوست کے ساتھ میرا روڈ میں رہائش پذیر ہوں، مجھے اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اب میں گھر پر ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔‘

    واضح رہے کہ تیرتھ آنند راؤ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی مالی بحران کے باعث خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    تیرتھ آنند نے 2016 میں کپل شرما کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور وہ کامیڈی سرکس کے عجوبے کا بھی حصہ تھے، سنیل گروور اور کپل شرما کے جھگڑے کے بعد انہیں ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن گجراتی فلم کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

  • کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کامیڈی شو میں اداکاراؤں سے فلرٹ دراصل چینل مالکان کی فرمائش پر کرتے ہیں۔

    معروف کامیڈین کپل شرما کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی حاضر جوابی اور حس مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں کپل نے اداکارہ شہناز گل کے یوٹیوب چینل کے شو دیسی وائبز میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

    ایک موقع پر شہناز نے شکوہ کیا کہ وہ اپنے شو میں آنے والی اداکاراؤں کے ساتھ بہت فلرٹ کرتے ہیں جس پر کپل شرما نے انکشاف کیا کہ یہ سب اسکرپٹ کا حصہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں چینل کی طرف سے باقاعدہ فرمائش کی گئی کہ وہ اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کیا کریں۔

    کپل شرما کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں اس قسم کی گفتگو کرنے میں شرم آتی تھی، اس کے بعد 2 بچے ہوگئے تو میں مزید سنجیدہ ہوگیا، لہٰذا جو بھی اداکارہ شو پر آتی تھیں تو میں سیدھا سیدھا ان سے کام کے متعلق گفتگو کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن پھر مجھے ایک دن چینل کی طرف سے ای میل آئی کہ وہ میرا فلرٹ کرنے کا پہلو یاد کر رہے ہیں۔

    کپل کا کہنا تھا کہ ای میل میں باقاعدہ ایک سروے بھی منسلک تھا جس میں لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کپل شرما کا اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کرنا مس کر رہے ہیں۔