Tag: کپڑے استری

  • کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد کا ڈرائی کلینر پر تشدد

    کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد کا ڈرائی کلینر پر تشدد

    فیصل آباد : استری کرنےمیں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد نے ڈرائی کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے مالک وقاص اور اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے صدر بازار میں واقع ڈرائی کلین شاپ کا مالک وقاص علاقے کے بااثر شخص کے ملبوسات بروقت استری کر کے واپس نہ دے سکا، جس پر ملزم نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر دھاوا بول دیا۔

    حملہ آوروں کے تشدد سے ڈرائی کلین شاپ کا مالک وقاص اور اس کا ملازم زخمی ہو گئے ، جنہیں جنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم تشدد کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو دکاندار اور ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    فوٹیج میں متاثرہ افراد اپنی جان بچا کر بھاگتے نظر آتے ہیں تاہم تھانہ غلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

  • آٹھویں جماعت کے طالب علم کی دردناک موت، اہل خانہ سکتے میں آگئے

    آٹھویں جماعت کے طالب علم کی دردناک موت، اہل خانہ سکتے میں آگئے

    نئی دہلی : بھارت میں اسکول جانے کی تیاری کرنے والا طالب علم اچانک موت کی وادی میں چلا گیا، اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر سجن پور میں آٹھویں جماعت کا طالب علم اپنے کپڑے استری کر رہا تھا، اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    کشور نامی لڑکا اپنے گھر پر کپڑے استری کر رہا تھا، اس دوران یہ حادثہ پیش آیا، کشور کے اہل خانہ اسے بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال سوجان پور لائے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، یہ سن کر اہل خانہ سکتے میں آگئے۔

    علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال روانہ کردیا تاہم پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔