Tag: کپڑے والے

  • چائے والے کے بعد اب ’’کپڑے والے‘‘ نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

    چائے والے کے بعد اب ’’کپڑے والے‘‘ نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان میں چند سال قبل ارشد چائے والا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اب ایک کپڑے کی دکان چلانے والا نوجوان وائرل ہو کر سب کو دیوانہ بنا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا نے دنیا کو انسان کی مٹھی میں کر دیا ہے۔ اب کوئی بات، شے یا خبر لمحوں میں دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے۔ چند سال قبل اسلام آباد میں نیلی آنکھوں والے ارشد چائے والے کی تصویر ایک سیاح نے وائرل کی جو دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا۔

    2016 میں اتفاقی طور پر کھینچی جانے والی تصویر نے ارشد چائے والا کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا اور وہ چائے والے کے بجائے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل بن گیا۔ مختصر مدت کے لیے شوبز میں بھی کام کیا اور پھر ’’ارشد چائے والا‘‘ کے نام سے عالمی برانڈ بنانے کے عزم کے ساتھ ملک اور بیرون ملک کاروبار شروع کر دیا۔

    ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیوں بلاک کیا گیا؟ نادرا نے بتا دیا

    اب چائے والے کی طرح ‘‘کپڑے والے‘‘ کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔

    اسکردو میں کپڑے کی دکان چلانے والے آنکھیں بھی سحر انگیز اور نیلے رنگ کی ہیں اور صارفین اس کو ’’ارشد چائے والا‘‘ سے زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں۔

    اسکردو کی مقامی خاتون صحافی نے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

    نوجوان جس کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے ہے۔ تاہم وہ گزشتہ سات سال سے اسکردو میں کپڑے کی دکان چلا رہا ہے۔

    مقامی خاتون صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نے بتایا کہ اس کو ماڈلنگ کا کوئی شوق نہیں۔ وہ صرف اپنے کاروبار میں ہی دلچسپی رکھتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliya (@aliyaa_jabeen)