Tag: کپیٹن (ر) صفدر

  • گرفتاری کا ڈر ،  کپیٹن (ر) صفدر نے ‌حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    گرفتاری کا ڈر ، کپیٹن (ر) صفدر نے ‌حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی پر کپیٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

    سیشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرے

    دلائل کے بعد عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرعلی کوگرفتار کرنے سے روک دیا اور پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور ساتھ ہی تھانہ اسلام پورہ پولیس سے کپٹین (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    مزید پڑھیں: پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

    یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی ۔

    پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا کیپٹن صفدر درمیان میں آگئے، کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنےآگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دی جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام پورہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • ریحام کی کتاب سیاست پر نہیں دو خاندانوں پر لکھی گئی ہے، کپیٹن (ر) صفدر

    ریحام کی کتاب سیاست پر نہیں دو خاندانوں پر لکھی گئی ہے، کپیٹن (ر) صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف پاکستان نہیں آئیں گے، ریحام کی کتاب سیاست پر نہیں دو خاندانوں پر لکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا دوخاندانوں میں علیحدگی ہوئی اورخاتون نےکتاب لکھی، یہ کتاب سیاست پرنہیں لکھی گئی۔

    کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جس شخص میں غلطی ہوتی وہ چھپتا پھرتا ہے، ماضی میں بھی خواتین نے کئی کتابیں لکھیں، کتاب پر کچھ نہیں کہوں گا میں نے نہیں پڑھی۔

    پرویزمشرف کے حوالے سے نواز شریف کے داماد نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، اس کو پتہ ہے، انہوں نے آئین توڑا، پرویز مشرف نے حاضر سروس آرمی چیف کو گرفتار کیا اور ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف ایک قانون سےبچ بھی گئےتوفوج کےقانون میں پکڑے جائیں گے۔

    یاد ریے چند روز قبل نواز شریف کے داماد اور رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے  آئی ٹی میں پیشی پر انہوں نےپوچھا پاناما کیا ہے، میں نے جواب دیا پاناما 58 ٹو بی ہے ، سخت سوالات اورپریشر ڈال کروعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔