Tag: کپیٹن صفدر

  • احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا

    احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پہنچایا جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

    پیشی کے بعد احتساب عدالت نے انہیں اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد کیپٹن صفدر کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ جیل کی 4 کلو میٹر حدود میں موبائل فون جیمرز نصب کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کو گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ نیب کی ٹیم کو چکمہ دے کر راولپنڈی پہنچے اور ن لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے لگے۔

    کیپٹن (ر) صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑٖکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کپیٹن صفدر کروڑوں کے مالک نکلے، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    کپیٹن صفدر کروڑوں کے مالک نکلے، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کپٹن (ر) صفدر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کپیٹن صفدر آئندہ عام انتخابات برائے سال 2018 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے پر الیکشن لڑنے جارہے ہیں، انہوں نے ای سی پی میں جمع کرائے نامزدگی فارم پر اپنے اثاثوں کی تفصیل درج کی جس کے مطابق وہ کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔

    کپیٹن (ر) صفدر نے نامزدگی فارم میں 3100 کنال زرعی اراضی ظاہر کی ، راجن پور میں 2922 کنال جبکہ مانسہرہ میں 172 ایکٹ اراضی مسلم لیگی رہنما کے نام پر ہے۔

    مزید پڑھیں: خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

    سابق وزیراعظم کے داماد نے مختلف اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ ظاہر کی جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا کہ سندر انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر تعمیر ملز میں انہوں نے 34 لاکھ کی سرمایہ کاری کی علاوہ ازیں مانسہرہ دائغ براہ میں 60 ایکٹر کی زمین اُن کے نام ہے۔

    کیپٹن(ر)صفدرنے کاغذاتِ نامزدگی میں اسلام آباد کے E-12/4 پلاٹ کے حوالے سے ای سی پی کو آگاہ کیا کہ یہ انہوں نے قسطوں پر لیا ہوا ہے جبکہ اُن کے پاس 4 لاکھ کے بانڈز بھی موجود ہیں۔

    سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق مانسہرہ میں کیپٹن(ر)صفدرکےبیٹےجنیدکےنام پر16 کنال کی2 پراپرٹیز ہیں  جبکہ لیگی رہنما نے اپنی سالانہ آمد 17 لاکھ 28 ہزار ظاہر کی۔

    اسے بھی پڑھیں: مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    کپیٹن صفدر نے کاغذاتِ نامزدگی فارم میں یہ بھی تحریر کیا کہ اُن کے پاس 10 لاکھ کی جیولری ہے اس کے علاوہ 7 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر ہے جو لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ لیگی رہنما نے دو اسلحے (کلاشن کوف اور رائفل) کی ملکیت بھی ظاہر کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔