Tag: کچرا دان

  • کچرا دان سے دو سوتے ہوئے بچے برآمد، خوش قسمتی سے زندگیاں بچ گئیں

    کچرا دان سے دو سوتے ہوئے بچے برآمد، خوش قسمتی سے زندگیاں بچ گئیں

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز میں بے گھر خاندان کے دو بچوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلز میں سیوریج اور کچرے کے حوالے سے قائم کیے گئے ادارے کے اہلکار نے بتایا کہ جب وہ کچرا دان ٹرک میں خالی کررہا تھا تو اچانک اسے دو بچے سوتے ہوئے نظر آئے۔

    دیو پیان نامی عملے کے اہلکار کا کہنا ہے وہ گزشتہ 16 سال سے جنوبی ویلز میں کچرا اٹھانے اور اسے مقرر ٹھکانوں پر تک پہنچانے کا کام کررہا ہے، اس دوران انہوں نے متعدد بار بچوں کو کچرا دانوں کے اندر سوتے ہوئے دیکھا ہے۔

    خیال ہے کہ بے گھر افراد اور ان کے بچے سڑک پر کسی حادثے سے بچنے کے لیے کچرے کے ڈبوں میں سوجاتے ہیں، کئی ڈرائیور زکے مطابق سڑک پر سوتے ہوئے بچوں کے پیر متعدد بار گاڑیوں کی زد میں آئے ہیں۔

    دیو پیان نے بتایا کہ ایک دفعہ صبح سویرے وہ کچرا دان خالی کرنے کے لیے آئے تو انہیں دو بچے ڈبے میں سوتے ہوئے نظر آئے، مختصر وقفے کے بعد ہی وہ جاگ گئے اور فوراً کچرا دانی سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی۔

    عملے کے اہلکار نے اندازہ لگایا کہ ان کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیاں تھیں۔

    دوسری جانب محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کچروں کے ساتھ سونا موت کا سبب بھی بن سکتا ہے، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 7 افراد مارے جاچکے ہیں۔

  • غلط تاریخ پر کچرا دان باہر رکھنے پر 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

    غلط تاریخ پر کچرا دان باہر رکھنے پر 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

    لندن: برطانیہ میں چیلتن ہیم کے مکینوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غلط دن کچرا دان گھر سے باہر رکھنے پر 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیلتن ہیم کے مکینوں کو کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخوں کے علاوہ گھر کے باہر کچرا دن رکھنے پر 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد ہوگا، اس حوالے سے نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

    یہ نوٹس اس جگہ پر آویزاں کیے گئے ہیں جہاں کچرے کا ڈھیر لگا رہتا تھا، وارننگ میں کہا گیا ہے کہ کچرے کے تھیلے مکھیوں کی افزائش کے مترادف ہے۔

    مذکورہ نوٹس چیلتن ہیم، گلاس ریڈز اور دیگر ہائی اسٹریٹس پر آویزاں کیے گئے ہیں، چیلتن ہیم میں کچرا منگل اور جمعہ کو اُٹھایا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کوؤں کو کچرا چننے کی نوکری مل گئی

    پیر کی رات 9 بجے سے منگل کی صبح 7 بجے اور منگل کو رات 9 بجے سے بدھ کی صبح 7 بجے کے دوران رکھے گئے کچرا دان مکھیوں کی افزائش گاہ تصور کیے جائیں گے اور 50 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

    نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس علاقے کی سی سی ٹی وی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    ایک کیفے کے مالک ابراہیم ڈنک نے کونسل کی اس سخت کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

  • کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    کراچی : کچرے کے ڈھیر میں ڈوبے ہوئے کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، انتظامیہ نے کچرا کنڈیاں چھوڑ کر کچرا دان شہر کی اہم شاہراہوں پر رکھنا شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صفائی اب تک ایک خواب ہی معلوم ہوتی ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کا تقریباً ہرعلاقہ گندگی سے اٹا ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے صفائی کی حوالے سے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کردیئے گئے، گولیمار کی پھول والی گلی میں پھول تو نہیں البتہ گندا پانی کھڑا ہوا ہے۔

    شہریوں کا سوال ہے کہ صفائی کا دعویٰٰ کرنے والی سائیں سرکار کہاں ہے؟  شہر میں صفائی کی صورتحال بدترین ہے۔ محکمہ بلدیات نے کچرا کنڈیاں چھوڑ کر کچرا دان مصروف شاہراہوں پررکھنا شروع کردیئے۔

    ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر پولیس فلیٹ کے سامنے کچرا دان مین روڈ پر رکھ دیا گیا۔ کچرا دان سڑک پر رکھنے کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔