Tag: کچرا پھینکنے پر پابندی

  • کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد

    کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد

    کراچی : شہر قائد میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔

    سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری جانب سے سفارشات میں کہا گیا تھا کہ تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اورمحمودآباد نالے کےسروے کئے گئے، جس سے پتہ چلا ہے کہ 3 نالوں کے اطراف 100سے زائد کچرے چننے والے گروہ کام کرتےہیں ، تمام گروہ مرضی کی اشیاء اکھٹی کرکے باقی کچرا نالوں میں ڈال دیتےہیں۔

    سفارشات میں کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام نالوں کی یہی صورتحال ہے، سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے پھر صورتحال ویسی ہی ہو جاتی ہے، نالوں میں کچرےکی وجہ سے بارشوں میں نالے ابل پڑتے ہیں۔

    سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔

  • حکومت سندھ نے کراچی میں مقررہ جگہ کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی لگادی

    حکومت سندھ نے کراچی میں مقررہ جگہ کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی لگادی

    کراچی: صوبہ سندھ بالخصوص شہر قائد کو صاف رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مقررہ مقامات کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے مقررہ مقامات کے علاوہ کچرا پھینکنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے افسران کو پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں جس کے تحت اب مقررہ مقامات کے علاوہ اگر کہیں کچرا دیکھا گیاتو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو صاف رکھنے کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لیے پولیس بھی بلدیاتی افسران کی مدد کرے گی۔

    خیال رہے کہ شہرقائد میں تقریباً دو کروڑ سے زائد کی آبادی ہے جہاں یومیہ لگ بھگ 12 ہزار ٹن سے زائد کا کچرا پیدا ہوتا ہے جسے ٹھکانے لگانے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں۔