Tag: کچرا کنڈی

  • کچرا کنڈی سے گدھوں اور خچر کی سریاں برآمد، حکام حرکت میں آ گئے

    کچرا کنڈی سے گدھوں اور خچر کی سریاں برآمد، حکام حرکت میں آ گئے

    کچرے کنڈی میں شہری گدھوں اور خچروں کی سریاں دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان میں ہوٹلوں کے کھانوں کے حوالے سے تشویش پھیل گئی۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ مراکش کے شہر محمدیہ کا ہے جہاں کے رہائشیوں نے کچرے کے ڈھیر میں گدھوں اور خچروں کی سریاں دیکھیں جس کے بعد ان میں تشویش اور غم وغصہ پھیل گیا جبکہ متعلقہ حکام حرکت میں آ گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق چند دن قبل ایک خاکروب نے اپنے کام کے دوران آوارہ کتوں کو ایک کچرہ کنڈی کے اطراف دیکھا اور جب وہ وہاں پہنچا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں کافی تعداد میں گدھوں اور خچروں کے سر پڑے ہوئے تھے۔

    مذکورہ شخص نے اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وہ باقیات قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ وہاں لوگوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

    دوسری جانب مقامی سوشل میڈیا پر یہ واقعہ اور تصویر وائرل ہونے کے بعد شہری ہوٹل میں گوشت سے بننے والی ڈشز سے متعلق تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    کئی صارفین نے اس پر تو برملا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گدھوں اور خچروں کو خفیہ طور پر ذبح کر کے لوگوں کو سینڈوچز، ہوٹل میں بنائی گئی ڈشوں میں پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں کئی علاقوں میں گوشت ایک ڈالر سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔

    سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے بے ترتیب گاڑیوں پر فروخت ہونے والے نامعلوم جانوروں کے گوشت خریدنے اور کھانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے والے ان مجرمانہ طریقوں کو ختم کیا جائے۔

    دوسری جانب حکام نے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ان عناصر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کے بارے شبہ ہے کہ وہ ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرنے اور ان کا گوشت بازاروں میں چھپ کر سڑکوں پر پھیلے ہوئے فاسٹ فوڈ کارٹس کے مالکان کو فروخت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی شہریوں کو بھی متنبہ کیا گیا کہ وہ گوشت کی خریداری سے قبل اس کی اچھی طرح تصدیق کر لیں۔

  • کراچی میں صبح سویرے کچرا کنڈی سے 2 لاشیں برآمد

    کراچی میں صبح سویرے کچرا کنڈی سے 2 لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے ندی کے قریب کچرا کنڈی سے صبح سویرے خاتون اور بچی کی لاشیں ملی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون اوربچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔

    ترجمان کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین سے ایک پتھر ملا ہےجس پرخون لگاہواہے، ہوسکتا ہے اسی پتھر سے قتل کیا گیا ہو۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

    جبکہ فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت 85 سالہ بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری لاش لیاقت آباد ڈاکخانہ کےقریب سے ملی۔ جس کے سر پر چوٹ کا نشان ہے۔ مقتول کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں گھر سے پسند کی شادی کرنے والے میاں، بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گھر کے اندر سے لڑکا اور لڑکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں سلطان آباد میں چھپ کر رہ رہے تھے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر فائرنگ کی۔

    ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت عادل اور لڑکی کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے سابق افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

    کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

    کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم انکشاف ہوا تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ ملنے والی لاش مبینہ طور پر اسکول طالبہ کی ہے اور مقتولہ نےاسکول کایونیفارم پہناہوا تھا۔

    جس کے بعد پولیس اسکول پہنچ گئی، جہاں پرنسپل نے کہا کہ لڑکی جویونیفارم پہنی ہوئی اس پر موجود مونو گرام  2سال پراناہے، دو سال پہلے ہم نے اپنے سکول کا مونوگرام تبدیل کر دیاتھا۔

    پرنسپل نے بتایا کہ کوئی والدین کسی لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے ہمارے پاس نہیں آئے، اسکول بند ہیں اور خالی اسٹاف اسکول میں آرہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کتنے سال پرانے ہیں؟

    کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کتنے سال پرانے ہیں؟

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی، جیکسن میں کچرا کنڈی سے آنسو گیس شیل ملے تھے، پولیس حکام نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یہ شیل 30 سال پرانے ہیں۔

    پولیس حکام نے کراچی کے علاقے جیکسن میں کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے انھیں تیس سال پرانا قرار دے دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیل پر ایکسپائری ڈیٹ 1994 واضح طور پر درج ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق آنسو گیس کے تمام شیل ناکارہ ہو چکے ہیں، کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث یہ شیل بھی جل گئے تھے، اگر شیل سے گیس لیکیج بھی ہوئی ہو تو وہ خطرناک نہیں تھی۔

    ایس ایس پی عار ف راؤ کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مکینوں کو اس وقت شک ہوا جب کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے بعد گیس پھیلنے لگی، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی، کچرا کنڈی سے ملنے والے شیل کی تعداد 40 سے زائد تھی۔

  • کچرے کے ڈھیر سے شیر خوار بچہ برآمد

    کچرے کے ڈھیر سے شیر خوار بچہ برآمد

    بھارت کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کچرا کنڈی سے شیر خوار بچہ زندہ ملا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے پرانے شہر حیدر آباد میں پولیس کو ایک شیر خوار بچہ کچرا کنڈی سے بُری حالت میں ملا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ چندرائن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع غازی ملت کالونی میں پیش آیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر انہوں نے شیر خوار بچے کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب کی تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے جلد ہی بچے کے والدین کی نشاندہی ہوجائے گی۔

  • کراچی : کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    کراچی : کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    کراچی : کچرا کنڈی سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ، لاشوں کو ایک شاپر میں ڈال کر کچرا کنڈی میں دبایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک 6 فاروق اعظم مسجد کے قریب 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ تینوں نوزائیدہ کی لاشیں کچراکنڈی سے ملی ہیں۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں لاشیں تین بوتلوں میں رکھی گئی ہیں، کچرہ کنڈی کے قریب موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ تینوں بچوں کی عمریں ایک ماہ کے قریب بتائی جارہی ہیں، لاشوں کو ایک شاپر میں ڈال کر کچرا کنڈی میں دبایا گیا تھا جبکہ نامعلوم افراد نے شاپرکےاوپر مٹی بھی ڈال دی تھی۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ، اسپتال میں واش روم کےکچرادان سے پری میچور 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ تھانہ حیدری میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مبینہ طور پر خاتون پری میچوردو بچوں کی لاشیں چھوڑکر فرار ہوئی۔

  • کراچی :   کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    کراچی : کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد ہوئے، پولیس نے کہا کہ اعضاء میں بند ہاتھ اور پیر ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے دو روز کے دوران مختلف مقامات سے نامعلوم شخص جسم کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند ہاتھ اور پیر برآمد ہوئے جبکہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں کچھ فاصلے پر کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کا دھڑ ملا تھا، جس کے سر اور ہاتھ موجود نہیں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے ہاتھ اور پیر اسی شہری کے معلوم ہوتے ہیں ، جس کا دھڑ ایک روز پہلے ملا تھا تاہم جسم کے اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کراچی میں پاپوش نگرقبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے تھے ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملنے والے اعضاء کسی مرد کے ہیں تاہم ہاتھ ،پاؤں اورسرموجودنہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قبرستان میں انسانی اعضاء کیساتھ ایک ہتھوڑی بھی ملی ہے جبکہ کچھ فاصلے پر بنارس پل کے قریب سے ایک انسانی بازوبھی ملا ہے۔

  • کراچی میں فٹ بال گراؤنڈ کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل، انتظامیہ لا علم

    کراچی میں فٹ بال گراؤنڈ کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل، انتظامیہ لا علم

    کراچی: شہر قائد میں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث فٹ بال گراؤنڈ کچرے کا ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بچوں کے لیے بنایا گیا فٹ بال گراؤنڈ کچرے اور ویسٹیج سے بھر دیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ڈمپر دوسرے علاقوں سے کچرا لا کر گراؤنڈ میں پھنکنے لگے۔

    گراؤنڈ کچرے سے بھرنے کے باعث علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں، علاقے میں بدبو اور تعفن بھی پھیلنے لگا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    منوں ٹنوں کچرا گراؤنڈ میں کس نے پھینکا، ڈمپر کہاں سے کچرا لاتے ہیں، انتظامیہ اس بارے میں مکمل طور پر لا علم ہے، سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کچرا پھینکنے والے مافیا اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کر سکی ہے، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کھیل کے میدانوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ کچھ برسوں میں کھیل کے میدانوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی پلازے بھی بنائے گئے۔

  • کچرا دان سے دو سوتے ہوئے بچے برآمد، خوش قسمتی سے زندگیاں بچ گئیں

    کچرا دان سے دو سوتے ہوئے بچے برآمد، خوش قسمتی سے زندگیاں بچ گئیں

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز میں بے گھر خاندان کے دو بچوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلز میں سیوریج اور کچرے کے حوالے سے قائم کیے گئے ادارے کے اہلکار نے بتایا کہ جب وہ کچرا دان ٹرک میں خالی کررہا تھا تو اچانک اسے دو بچے سوتے ہوئے نظر آئے۔

    دیو پیان نامی عملے کے اہلکار کا کہنا ہے وہ گزشتہ 16 سال سے جنوبی ویلز میں کچرا اٹھانے اور اسے مقرر ٹھکانوں پر تک پہنچانے کا کام کررہا ہے، اس دوران انہوں نے متعدد بار بچوں کو کچرا دانوں کے اندر سوتے ہوئے دیکھا ہے۔

    خیال ہے کہ بے گھر افراد اور ان کے بچے سڑک پر کسی حادثے سے بچنے کے لیے کچرے کے ڈبوں میں سوجاتے ہیں، کئی ڈرائیور زکے مطابق سڑک پر سوتے ہوئے بچوں کے پیر متعدد بار گاڑیوں کی زد میں آئے ہیں۔

    دیو پیان نے بتایا کہ ایک دفعہ صبح سویرے وہ کچرا دان خالی کرنے کے لیے آئے تو انہیں دو بچے ڈبے میں سوتے ہوئے نظر آئے، مختصر وقفے کے بعد ہی وہ جاگ گئے اور فوراً کچرا دانی سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی۔

    عملے کے اہلکار نے اندازہ لگایا کہ ان کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیاں تھیں۔

    دوسری جانب محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کچروں کے ساتھ سونا موت کا سبب بھی بن سکتا ہے، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تقریباً 7 افراد مارے جاچکے ہیں۔

  • کراچی میں کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد

    کراچی میں کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد

    کراچی: شہرقائد میں کچرا کنڈی سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے بچے کی لاش ملی ہے، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا، پولیس نے معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بچے کی لاش کی شناخت یقینی بنائی جائے گی۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی۔ خیال رہے کہ کچرا کنڈی سے نومولود بچوں کی لاشیں ملنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ کبھی کبھار تو بچے زندہ حالت میں بھی پائے گئے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں سرجانی ٹاؤن سیون بی میدان سے بوری میں بند خاتون کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔

    کچرا کنڈی سے خاتون کی سر کٹی بوری بند لاش برآمد

    ریسکیو کا کہنا تھا کہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لیے اسپتال منتقل کی، پولیس نے بتایا کہ خاتون کا سر کاٹ کر لاش بوری میں بند کر کے پھینکی گئی، قتل کسی اور جگہ کیا گیا۔