Tag: کچرہ کنڈی

  • کراچی : عسکری پارک کے قریب کچرہ کنڈی سے کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد

    کراچی : عسکری پارک کے قریب کچرہ کنڈی سے کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد

    کراچی : پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب کچرہ کنڈی سے کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب کچرہ کنڈی سے کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی، مقتول کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    دوسرے واقعے میں نیو کراچی شفیق کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کھوکھراپار نمبر1کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوازخمی شخص کی شناخت 18سالہ علی گل کے نام سے ہوئی۔

    ماڑی پور نیو ٹرک اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی  میں  کچرہ کنڈی سے 20 دستی بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی میں کچرہ کنڈی سے 20 دستی بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے دھوبی گھاٹ کچرہ کنڈی سے  20 دستی بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، دستی بم دہشت گردی میں استعمال کرنے کی نیت سے رکھے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دھوبی گھاٹ کچرہ کنڈی سے  20 دستی بم ملنے کے معاملے پر گارڈن پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ گارڈن تھانےمیں ایکسپلوزواوردہشت گردی ایکٹ پردرج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دہشت گردی میں استعمال کرنے کی نیت سے رکھے گئے تھے، کے ایم سی انسپکٹر نے فون پر اطلاع دی کچرے میں گرنیڈ پڑے ہیں۔

    ،ایف آئی آر میں کہا گیا کچرے کے میں ڈبے سے20دستی بم ملے تاہم ایک ہینڈ گرنیڈ بغیر نمبر کا تھا، مقدمے میں نامعلوم دہشت گرد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ سرکاری مدعیت سب انسپکٹر ملک رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    گذشتہ روز پولیس نے گارڈن دھوبی گاٹ کے قریب کچراکنڈی سے دستی بم برآمد کئے تھے ، کوڑاچننے والے شخص نے کچرے کے ڈھیرمیں دستی بم دیکھے اور کےایم سی کے ایک ملازم کو اطلاع دی۔

    بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھوبی گھاٹ سےملنے والے 20دستی بم ناکارہ بنادیا تھا ، دستی بموں میں دھماکا خیز مواد ،بال بیرنگ موجود تھے۔