Tag: کچرے سے بجلی

  • جرمن کمپنی پاکستان میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ لگانے پر آمادہ

    جرمن کمپنی پاکستان میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ لگانے پر آمادہ

    لاہور : جرمن کمپنی لاہور میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی اور سولر پینل مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

    جرمن کمپنی نے لاہورمیں کچرے سے بجلی پیداکرنے کا پراجیکٹ لگانے پر آمادگی کی اظہار کرتے ہوئے کہا سولرپینل مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ سےسستی بجلی ملےگی، پنجاب کابینہ نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کیلئے ای او آئی کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ سےحاصل بجلی انڈسٹریل اسٹیٹس کودی جائےگی، ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ کوفاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا ن لیگ کےدورمیں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پرتوجہ نہ دیکرمجرمانہ غفلت کی گئی، اسٹریٹ لائٹس کانظام سولرپرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • لاہور میں کچرے سے  بجلی  پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

    لاہور میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصد ارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

    نارویجن کمپنی نے اظہار دلچسپی کیا اور روزانہ ساڑھے 1200 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55میگا واٹ بجلی کی پیشکش کردی۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طورپر250ملین ڈالرسرمایہ کاری کرےگی ، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ میں قواعدکےمطابق پوری معاونت کریں گے، پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ناروے، جرمنی ،دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔

  • کراچی میں کچرے سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

    کراچی میں کچرے سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

    کراچی: وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے محکمے کے افسران کو کراچی میں کچرے سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد قابل عمل بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ کراچی میں کچرے سے پچاس میگا واٹ بجلی کے منصوبے کی فیزیبلٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا جائے۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کی کام یابی کے بعد نئے سرمایہ کار آگے آئیں گے اور کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ لگائیں گے۔

    امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ منصوبے سے سے نہ صرف بجلی حاصل ہوگی بلکہ کراچی میں کچرے کو ٹھکانے لگا کر شہر کو صاف ستھرا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    دریں اثنا، اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں پیدا ہونے والے کچرے سے 300 سے 400 میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، فی الحال 50 میگا واٹ بجلی بنانے کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کی ٹیکنو اکنامک فیزیبیلٹی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں اب کچرے سے بھی بجلی بنے گی

    پروجیکٹ کی منظوری اور کام یابی کے بعد نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور کچرے سے 400 میگا واٹ بجلی بنانے کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یا نجی شعبے کے تحت شروع ہو سکیں گے۔

    اجلاس میں لانڈھی بھینس کالونی میں گوبر سے بائیو گیس بنانے کے منصوبے پر کام کی ہدایات بھی دی گئیں تا کہ سمندر کو آلودہ کرنے کا باعث بننے والا گوبر ضایع نہ ہو اور اس سے بھی سستی گیس حاصل کی جا سکے۔

    وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے محکمہ توانائی کے افسران کو ہدایات دیں کہ بھینس کالونی میں گوبر سے گیس بنانے کے منصوبے کو بھی جلد تیار کیا جائے۔

  • پاکستان میں اب کچرے سے بھی بجلی بنے گی

    پاکستان میں اب کچرے سے بھی بجلی بنے گی

    لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار کچرے سے توانائی بنانے لا ئسنس جاری کردیا گیا ہے، ابتدائی طور 40 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی، منصوبے سے کچرے کے ڈھیر کو  ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک  اینڈپاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کچرے سے توانائی بنانے کے لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اسے سلسلے میں پہلا لائسنس  چینی کمپنی ژی ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپریہ غیرملکی کمپنی’لاکھودیر‘ کے مقام پر چالیس میگا واٹ انرجی پیدا کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ کچرے سے توانائی بنانے کے لیے سب سے بہترین ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی ۔

    یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف لاہور شہر کا دو ہزار ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی پیدا وار میں استعمال کیا جائے گا ، جس سے ایک جانب تو بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ وہیں اس منصوبے سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے بے پناہ  فوائد ہیں، جن میں کچرے کو جمع کرنے کے لیے ڈمپنگ پوائنٹس میں کمی ہوگی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی ، گیس کی قلت جیسے مسائل پر قابو پایا جائے گا اور کچرے کے ڈھیر شہر کی خوبصورتی کو بھی داغ دار نہیں کریں گے۔

    نیپرا اس ضمن میں پہلے ہی پچیس سال کے لیے  معاہدے کا اعلان کرچکا ہے جس  کے تحت وفاق اورصوبوں کو مستقبل میں  پچاس میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

     نیپرا کی جانب سے شہری کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کےلیے10 روپے فی یونٹ ٹیرف جاری کیا گیا ہے۔ سالڈ ویسٹ پاور پلانٹس کا ٹیرف 25 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 50 سے 250 میگاواٹ تک لگائے جاسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں