Tag: کچرے کا ڈھیر

  • کراچی صفائی مہم میں میری دعائیں علی زیدی کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی صفائی مہم میں میری دعائیں علی زیدی کے ساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی: سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لیٹس کلین کراچی زبردست اقدام ہے، میری حمایت، دعائیں اور نیک خواہشات علی زیدی کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی کراچی کو صاف کرنے کی مہم کو زبردست قرار دے دیا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انھیں علی زیدی کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ 10 دن میں کراچی صاف کرنا مشکل ہے، کراچی میں یومیہ 13 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جو مہینوں سے نہیں اٹھایا گیا۔

    سابق ناظم کا کہنا تھا کہ وہ علی زیدی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میری تجویز ہے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں صفائی مہم ایف ڈبلیو او کی نگرانی میں ہوگا، علی زیدی

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر میں پانچ فی صد کچرا بھی لینڈ فل سائٹ پر نہیں بھیجا گیا، روزانہ 95 فی صد کچرا ندی نالوں اور کھلے پلاٹوں میں ڈالا جاتا ہے۔

    انھوں نے تجویز دی کہ شہر کا یہ مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ آپ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، گورنر، میئر اور متعلقہ وزرا کو ایک کمرے میں لے آئیں، سب کو اندر بلا لیں اور اس وقت تک نہ نکلیں جب تک اس کا حل نہ نکلے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی طرف سے کراچی میں صفائی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا جب کہ ایف ڈبلیو او کراچی صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔

  • کراچی کا بڑا حصہ کچرے کا ڈھیر بن گیا، وزیر بلدیات نے تسلیم کر لیا

    کراچی کا بڑا حصہ کچرے کا ڈھیر بن گیا، وزیر بلدیات نے تسلیم کر لیا

    کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے تسلیم کر لیا ہے کہ شہر کا بڑا حصہ کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، انھوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ضلع غربی میں کچرے کے ڈھیرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سعید غنی نے اعتراف کر لیا ہے کہ کراچی کا ضلع غربی کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

    انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع غربی میں کچرا اٹھانے والی کمپنی نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہے، ضلع غربی میں کچرا اٹھانے کا کام اب ڈی ایم سی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کو اون کرنا ہماری مجبوری ہے: سعید غنی

    یاد رہے کہ ڈیڑھ ہفتے قبل پی پی کے رہنما سعید غنی نے کراچی کو بھارتی شہر ممبئی سے بڑا شہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی بھی اس کے سامنے کچھ نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو اون کرنا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے، کراچی کو چھوڑنے کی پی پی کے سامنے کوئی چوائس موجود نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں قائمہ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ہونے کا انکشاف

    انھوں نے کہا تھا کہ ان کے پاس پورے صوبے کی وزارت ہے اس لیے کراچی کو اون کرنا مجبوری ہے، اگر شہر کا ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے تو کراچی جیسا بڑا شہر بھی ترقی کرے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی کچرے کا ڈھیر بن جانے کی وجہ سے خبروں کی زد میں آتا رہا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے دعوے کر چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی سمیت موجودہ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے دعوے کیے۔

  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جہانگیر پارک میں گندگی پربرہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جہانگیر پارک میں گندگی پربرہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جہانگیر پارک میں گندگی پراظہار برہمی کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک کو بحال کریں اورتجاوزات ختم کرائیں.

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی میں جہانگیر پارک کا اچانک دورہ کیا تو وہاں موجود گندگی اور کچرے کا ڈھیردیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا.

    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک میں موجود کچرے کے ڈھیر کو صاف کیا جائے اور پارک کی رونقوں کو بحال کیا جائے.

    *کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز حیدر آباد کا دورہ کیا،وزیراعلی لطیف آباد اور قاسم آباد کے ان علاقوں میں گئے جہاں انتظامیہ نے پہلے ہی صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے.

  • قائد اعظم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کا ڈھیر، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    قائد اعظم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کا ڈھیر، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    کراچی : بانی پاکستان کی جائےپیدائش کےسامنےکچراکنڈی بن گئی، حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کو خبر نہ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی بے حسی کی انتہا ہو گئی،بلدیاتی اداروں کی عدم توجہ کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

    کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائےپیدائش وزیرمینشن کے سامنے کچرا کنڈی بن گئی۔ تاریخی ورثے کے سامنے کچرے کے ڈھیرسے اٹھنے والی بدبو کوڑے کی نہیں بلکہ معاشرے کی مردہ سوچ کی ترجمانی کررہی ہے۔

    dsc_1563

    قائداعظم کی رہائش گاہ کےباہرگندگی اورکچرے کا پہاڑ کھڑاہوگیا، مگر انتظامیہ کو کسی کاڈر ہے اورنہ ہی کوئی شرم ، کراچی کے علاقے کھارادار میں واقع بانی پاکستان کے گھر کے اطراف لگے گندگی اور کچرے کے ڈھیر حکومت اور سیاستدانوں کی صفائی مہم کا حال بیان کر رہے ہیں۔

    The plaque on Wazir Mansion - Karachi_thumb[3]

    شہرمیں کچرے کے ڈھیر پر سیاست چمکانے والے سیاستدان بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے گھرکے حال سے بے خبر ہیں۔


    Garbage heaped outside Quaid-e-Azam's residence… by arynews

    قدیم علاقے میں موجود تاریخی ورثےکے سامنے ہرآتا جاتا کچراپھینکتا رہا۔ رفتہ رفتہ کچرےکا دیو ہیکل پہاڑ بن گیا۔ مگراس کی خبر سوئی ہوئی انتظامیہ کو نہ ہوسکی۔

    نامزدمیئرکراچی وسیم اختر نے اسے حکومت سندھ کی نااہلی قراردیا ہے، جبکہ فکس اٹ کےبانی اپناٹریکٹرلیکر پہنچےاوراپنی مدد آپ کےتحت صفائی شروع کردی۔

    پاسبان ملت کےساتھ ستم ظریفی یہ کہ تاریخی ورثےکو سنبھالنے کے بجائےکوڑے کرکٹ اور گندگی کی نذرکر دیا گیا۔

    کچرےسے اٹھنےوالی یہ  تعفن زدہ بدبو کوڑے کی نہیں ہے بلکہ حکمرانوں کی مردہ سوچ کی عکاس ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔