Tag: کچل دیا

  • ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، ویڈیو وائرل

    ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں گزشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کی اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا بیدھا مستان راؤ کی بیٹی بیدھا مادھوری کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون پر سوئے ہوئے شخص پر اپنی کار چڑھانے، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔ کار چڑھانے کی وجہ سے سویا ہوا شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مادھوری نے چینائی کے بسنت نگرعلاقہ میں فٹ پاتھ پر محوخواب شخص پر کار چڑھادی تھی جس کے بعد وہ، ایک اور شخص کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ17 جون کی رات میں پیش آیا۔

    کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے کی شناخت21سالہ سوریا کے طور پر کی گئی ہے واقعہ کے بعد پینٹر سوریا کو سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، لا پرواہی سے کار چلانے کے الزام میں مادھوی کو گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

  • نوجوان کو سگے بھائی نے ٹریکٹر سے کچل دیا، درد ناک ویڈیو سامنے آگئی

    نوجوان کو سگے بھائی نے ٹریکٹر سے کچل دیا، درد ناک ویڈیو سامنے آگئی

    نئی دہلی: راجستھان کے بھرت پور میں ایک شخص کو اس کے بھائی نے زمین کے تنازع پر ٹریکٹر سے بے دردی سے کچل کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو خاندانوں میں زمین کے ٹکڑے پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم دامودر نے مبینہ طور پر اپنے بھائی نیرپت پر آٹھ بار ٹریکٹر چڑھایا یہاں تک کہ وہ مر گیا، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بہادر سنگھ اور عطار سنگھ کے خاندان میں بھرت پور میں زمین کے ایک ٹکڑے پر طویل عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا، آج صبح بہادر سنگھ کا خاندان ٹریکٹر پر متنازعہ پلاٹ پر پہنچ گیا، جہاں اتر سنگھ کا خاندان کچھ دیر بعد آیا۔

    کچھ ہی دیر میں دونوں خاندان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ شروع کردیا، گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران، جب عطار سنگھ کا ایک بیٹا، نیرپت، زمین پر گر گیا، اس کے بھائی نے اسے ٹریکٹر سے آٹھ بار روندا، یہاں تک کہ وہ مر گیا۔

    لڑائی کے دوران 10 کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

    تیندوے کی گھروں میں چھلانگیں، 5 دیہاتی شدید زخمی، ویڈیو وائرل

    اطلاعات کے مطابق پانچ روز قبل دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوا تھا جس میں بہادر سنگھ اور اس کا چھوٹا بھائی زخمی ہو گئے تھے۔

  • خاتون نرس کو گھر جاتے ہوئے کار نے کچل دیا، دردناک ویڈیو

    خاتون نرس کو گھر جاتے ہوئے کار نے کچل دیا، دردناک ویڈیو

    بھارت تلنگانہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ووٹ ڈال کر واپس اپنے گھر جانے والی خاتون نرس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی، ہولناک حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

     بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ فاطمہ نگر، قاضی پیٹ میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی نرس کی شناخت 35سالہ کویتا کے نام سے ہوئی ہے۔

     بد قسمت خاتون اپنے گھر جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے زور دار ٹکر ماردی، حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی خاتون نرس کی موت واقع ہوگئی۔

     پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون ہنوماکنڈہ ضلع میں درگاہ قاضی پیٹ کی رہائشی ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد گھر لوٹتے وقت ایک کار فاطمہ نگر سے درگاہ کی طرف آئی اور کویتا کو ٹکر مار دی۔ جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

     خاتون کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد متوفی کے رشتہ داروں نے قاضی پیٹ برج پر نعش رکھ کے احتجاج کیا اور ایکسائز سی آئی کے بیٹے وامسی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی لاپرواہی سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

     پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

  • تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میرٹھ میں ایک تیز رفتار SUV گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، اطلاعات کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور لیمپ پوسٹ سے جا ٹکرائی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب ایک SUV گاڑی جسے اس میں موجود شخص انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا، قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے ایک لیمپ پوسٹ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ایک شخص گاڑی کی زد میں آگیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے دوران گاڑی کی زد میں آنے والا شخص غبارے فروخت کررہا تھا، جس کی شناخت بھانو کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ شخص تیز رفتار گاڑی کے پہیوں تلے کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے اندر سے شراب کی کئی بوتلیں برآمد کی ہیں اور اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا حادثہ کے وقت ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔

    اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پانچ افراد کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا ہے اور اسے طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    تاہم، رپورٹوں کے مطابق، ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔


    ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی


    یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔