Tag: کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  • کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان کل عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فضل الرحمان عبادت، سیاست، عداوت کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت سے نااہل خاتون نے آج پارلیمنٹ میں میٹنگ کی صدارت کی، ایسی خاتون کو پارلیمنٹ کی راہداری پر بلانا عدالت کی توہین ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کرایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، ایک خاتون جو نااہل ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں آپ کی پارٹی کا بیانیہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ ایک شخص جو لندن میں بیٹھا ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں کرپشن کو عزت دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔