مظفرگڑھ : کچے میں ڈکیت گینگ نے پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور چھینے گئے سو جانوروں سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس اور کچا ڈکیٹ گینگ کے درمیان ایک ہفتہ تک مقابلہ جاری رہا جس کے بعد کچاگینگ کے 5 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس نے بڑی کارروائی کی، کچے کے علاقہ میں ایک ہفتہ پولیس سے شدید مقابلے کے بعد کچہ ڈکیت بوسن گینگ نے سرینڈر کردیا۔
ابتدائی طور پر گینگ کے 05 اہم اراکین نے اپنے اسلحہ سمیت خود کو سرینڈر کرکے جرائم کی دنیا سے توبہ بھی کر لی۔
گینگ ممبران نے 4 کلاشنکوف اور 02 ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے ، سرینڈر ہونے والے ڈاکوؤں پر درجنوں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے مقدمات درج ہیں۔
لوٹے گئے 100 جانور ڈی پی او ڈاکٹر رضوان خان نے اصل مالکان کے حوالے کردئیے تاہم پولیس کیطرف سے علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔