Tag: کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ

  • کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او ہارٹ اٹیک سے چل بسا

    کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او ہارٹ اٹیک سے چل بسا

    کچے کےعلاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، اس دوران ایس ایچ او ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ماچھکہ میں پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ اور مقابلے کے دوران ایس ایچ او ماچھکہ کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث وہ وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس ہنی ٹریپ ہونے والے شخص کو بچانے کیلئے کچےمیں گئی تھی۔

    عمران ملک کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی پر شرگینگ کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، آخری اطلاعات تک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے مقابلہ جاری تھا۔

    اس سے قبل کچے کے ڈاکو کی جانب سے کراچی میں بھی وارداتیں کرنے کی خبریں آئی تھیں، ٹھٹھہ پولیس نے کراچی کے مغوی نوجوان کو بازیاب کرایا تھا۔

    ٹھٹھہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سچل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان کو بازیاب کرایا تھا جبکہ دو ڈاکوؤں کو بھی پکڑا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں چھاپہ مارا، تاجر کے اغوا میں ملوث 2 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔