Tag: کچے ڈاکوؤں

  • پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 15 ڈاکو ہلاک

    پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 15 ڈاکو ہلاک

    پولیس نے سانحہ ماچھکہ کے بعد کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن شروع کردی جس میں 15 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماچھکہ کے بعد صادق آباد میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 15 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ڈاکوؤں کا سرغنہ بھی شامل ہےجس کے سر کی قیمت ایک کروڑ تھی۔

    ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق آپریشن میں بلٹ پروف موبائل، وینز، بکتر بند گاڑیوں اور کشتیوں کا استعمال کیا گیا، کچے میں پولیس فورس کے دستوں نے دوبارہ پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔

    دریائے سندھ کے کنارے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر تین پولیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ماچھکہ میں دریائی بچاؤ بند پر مزید 8 پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 14 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری

    کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری

    لاہور : کچے کے 20خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی گئی، سر کی قیمت 10لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچےکے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےکچےکے20خطرناک ڈاکوؤں کےنام، تصاویر،سرکی قیمت جاری کردی ہے ، ڈاکوؤں میں شاہدکمال، مجیب امان اللہ، وہاب امان اللہ، غنی علی بخش ،احمرعرف شوبی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ احمد رسول، عطااللہ ،سبزعلی ،قبول میوہ،میراحضوری،دریجن عرف دادو، گورا حسین، ثنااللہ ،تنویر ،راہب شر ،عمرشر ،ظہور اکبر، مورزادہ ،گل حسن،صداری مراد بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے کچے کے ہائی ویلیوٹارگٹ ڈاکوؤں کےسرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔

    :وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50لاکھ روپے اور کم خطرناک ڈاکوؤں ،دہشتگردکی گرفتاری پر25لاکھ روپےانعام مقرر کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاپولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کوانجام تک پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ڈاکوبشیرشرکے زخمی ساتھیوں کی تعداد5ہوگئی ہے ، زخمی ڈاکوؤں میں ثنااللہ شر،گداعلی ،کملوشر،رمضان شر، گدی شامل ہیں۔

    حملہ میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئےپولیس آپریشن جاری رہےگا،آپریشن میں61500 ایکڑ رقبہ کلیئر کرایا گیا جبکہ 68 بدنام زمانہ ڈاکو کیفرکردارکو پہنچائے گئے اور 100 سے زائد ڈاکو زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں ماچھکہ کے علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شپ ڈاکووں کے راکٹ حملے میں 12پولیس جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ 9 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

  • بڑی کامیابی، کچے  میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    بڑی کامیابی، کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    روجھان : کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنےوالوں کاتعلق بنوں اورفیاض دولانی گینگ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پچپن ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور فیاض دولانی گینگ سے ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔

    دوست محمد نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے افراد ڈکیتی، قتل، اغوا برائے تاوان کیسز میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کندھ کوٹ کے تھانہ تنگوانی، جمال اور شبیر آباد کی حدود میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

    استاد کے قتل کی سہولتکاری کے الزام میں چونتیس ملزمان گرفتار ہیں، اکیس افراد کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوران آپریشن مزید سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے گھروں سے تین موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔

    آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشنری سے لیس رینجرز کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

  • کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا چھوڑ دی

    کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا چھوڑ دی

    گھوٹکی : کچے کے بدنام زمانہ ڈاکوؤں جرائم کی دنیا چھوڑدی اور سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ساتھی بھی جرائم چھوڑکرخودکوقانون کےحوالےکردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا چھوڑ دی ، بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے اپنی ویڈیو ریکارڈ کراکر سوشل میڈیا پر جاری کی۔

    شرگینگ کے چیف عمرشر،ثناءاللہ عرف ثنوشر،سلطان شر کے بھائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیومیں ڈاکوؤں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ہم امن پسندہیں اورامن چاہتے ہیں ، پاک فوج نےامن بحال کیاہےاس کےشکرگزارہیں۔

    ڈاکوؤں کا کہنا تھا کہ ہم جرائم کی دنیا چھوڑچکےہیں، پیغام دیتےہیں ہمارے ساتھی بھی جرائم چھوڑکرخودکوقانون کےحوالےکردیں۔

    ڈاکوؤں نے مزید کہا کہ عورتوں کی آواز اور سستی گاڑی کے چکر میں عوام کچےکی طرف نہ آئیں سب فراڈ ہے۔