Tag: کچے کے ڈاکوؤں

  • کچے کے ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ، ایک اور مغوی کی ویڈیو جاری کردی

    کچے کے ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ، ایک اور مغوی کی ویڈیو جاری کردی

    گھوٹکی: کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی ویڈیو جاری کردی، خادم مگسی کو دو ہفتے قبل گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اغواکاروں نے گھوٹکی سے دوہفتےقبل اغواکیے گئے خادم مگسی نامی شخص کی وڈیوجاری کردی۔

    ویڈیو میں پانی میں کھڑا، زنجیروں میں جکڑا مغوی رورو کر جان بچانے کی اپیل کررہا ہے۔

    مغوی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کوتاوان دے کراُسے چھڑایا جائے ورنہ اُسے قتل کردیا جائےگا۔

    خادم مگسی کو دو ہفتے قبل گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نےمغوی کی بازیابی کے لیےایک کروڑروپے تاوان کا مطالبہ کررکھا ہے۔

    ورثاء مغوی کی بازیابی کے لیے تین مرتبہ قومی شاہراہ پردھرنا بھی دے چکے ہیں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار  کی ویڈیو جاری کر دی

    کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار کی ویڈیو جاری کر دی

    صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں اہلکار نے ڈی پی او سے رہائی کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے لیاقت پور ماچھکہ واقعے کے مغوی کانسٹیبل احمدنواز کی ویڈیوجاری کردی۔

    ویڈیو میں مغوی احمد نواز نے کہا مجھے ڈاکوؤں سے بچایا جائے، اگرڈاکوؤں کےمطالبات پورےنہ کیے گئے تویہ مجھے قتل کردیں گے۔

    دوسری جانب ماچھکہ واقعے میں اغوا ہونے والے کانسٹیبل کا مقدمہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

    انسپکٹرامجدرشید کی مدعیت میں تھانہ ماچھکہ میں مقدمہ درج کیا گیا،پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، اغوا سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوجاتے ہوئے کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

    خیال رہے مغوی اہلکار کے اہلخانہ نے گزشتہ روز لیاقت پورپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کا فیصلہ

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کا فیصلہ

    لاڑکانہ : کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈاکوؤں کےمکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ڈی آئی جی جاویدجسکانی اور رینجرز حکام کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آپریشن میں پاک آرمی،انٹیلی جنس ادارے بھی شامل ہوں گے، آپریشن کچے کے علاقوں سمیت پکےکے علاقوں میں بھی کیاجائے گا اور ڈاکوؤں کےمکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    کچے کے علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگی جبکہ آپریشن کےدوران داخلی وخارجی راستوں پرمکمل چیکنگ ہوگی۔

    یاد رہے نگراں وزیر اعلی سندھ نے کابینہ اجلاس میں کچے کے علاقوں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے احکامات دیئے تھے۔

    اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر نگرانی کچے میں ڈاکوئوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ہوگا، سندھ رینجرز کے جوان اور سندھ پولیس کے اہلکار کچے میں مشترکہ آپریشن کریں گے ،

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام

    صادق آباد : کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام رہا، حکومتی مشنری اور 11 ہزار اہلکاروں کی نفری کے باوجود خطرناک گینگ کے 100 کے قریب ڈاکووں کا خاتمہ نہ کیا جا سکا۔

    پولیس نے 4 ماہ قبل کچے کے 6 خطرناک گینگز کے 100 ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پولیس کچے میں چوکیاں خالی کرکے واپس لوٹ آئی تاہم انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔

    4 ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے 11 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا، کچے میں موجود سکھانی گینگ،لٹھانی گینگ،لنڈ گینگ،دولانی گینگ،پٹ گینگ،بنگیانی گینگ کے 100 اراکین جن میں 37 خطرناک اشتہاری ہیں۔

    پولیس نے جن 6 گینگز کے خلاف آپریشن شروع کیا ان میں سے ایک کو بھی گرفتار یا ہلاک نہیں کیا جا سکا اور پولیس نے جن افراد کو بھی گرفتار یا ہلاک کیا ان کی بھی شناخت پولیس سامنے نہ لاسکی۔

    کچے میں جاری پولیس اپریشن کی ناکامی کے بعد ڈاکوؤں نے اپنی وارداتیں عروج پر کردیں اور آئے روز پولیس پر فائرنگ اور ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔

    پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا اور پولیس وین پر بھی فائرنگ کر دی، جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    ڈاکو مغویوں کو تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور عدم ادائیگی پر ان کو قتل کر کے پھینک دیتے ہیں راولپنڈی کے ارشد محمود کو بھی تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔

  • سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں  کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکووٴں کے سر کی قیمت رکھنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کابینہ اجلاس میں چار سو ڈاکووٴں کے سر قیمت منظوری لی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ نے سندھ ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت شکارپور کے ڈاکو خیر محمد تیغانی کی ستر لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

    ڈاکو سونارو تیغانی کے سر کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مختلف اضلاع کے کچےمیں پھیلے ڈاکووٴں کے سرکی قیمت دس لاکھ سے ستر لاکھ روپے رکھی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں نے چینوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کو اغوا کرلیا

    کچے کے ڈاکوؤں نے چینوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کو اغوا کرلیا

    صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے چینوٹ کے نو رکنی ڈانس گروپ کو اغوا کرلیا اور رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے چینوٹ کے نو رکنی ڈانس گروپ کو اغوا کرلیا۔

    فون پر شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے گروپ کو ہائر کیا ، گروپ فیصل آباد سے پرفارم کرنے رحیم یارخان پہنچا، رحیم یارخان آمد کے بعد گروپ کے موبائل فون بندہوگئے۔

    مغویوں میں کم عمر لڑکا بھی شامل ہے، ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کرلیا ہے۔

    ڈاکوؤں اورورثاکےدرمیان گفتگو اےآر وائی نیوزکو موصول ہوگئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سےتاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔