Tag: ککری گراؤنڈ

  • کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ پر ترقیاتی کام مکمل، باکسنگ اور جوڈو ارینا تیار

    کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ پر ترقیاتی کام مکمل، باکسنگ اور جوڈو ارینا تیار

    کراچی: شہر قائد کے تاریخی ککری گراؤنڈ پر ترقیاتی کام مکمل ہو گیا، باکسنگ اور جوڈو ارینا بھی تیار کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاریخی میدان ککری میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اس کا افتتاح کریں گے۔

    گراؤنڈ میں فٹبال فیلڈ پر امپورٹ کوالٹی کی آسٹرو ٹرف بچھائی گئی ہے، فٹبال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی سہولت بھی موجود ہے۔

    ککری گراؤنڈ میں باکسنگ ارینا بھی بنایا گیا ہے، جوڈو اور مکس مارشل آرٹس کے لیے الگ ارینا تیار کیا گیا ہے، اس گراؤنڈ کی مرکزی بلڈنگ میں انِ ڈور اسپورٹس اور دیگر مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔

    ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جافا اکیڈمی کی بچیوں کے لیے بھی ککری گراؤنڈ میں ایک فٹبال فیلڈ تیار کیا گیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے تحت ککری گراؤنڈ میں آج جلسہ عام منعقد ہوگا

    پیپلز پارٹی کے تحت ککری گراؤنڈ میں آج جلسہ عام منعقد ہوگا

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی آج لیاری میں سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریگی،پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری جلسےخطاب کریں گے۔

    کراچی میں پیپلز پارٹی کے تحت ککری گراؤنڈ لیاری میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مخصوص راستوں کے علاوہ جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

    جلسے کے دوران پولیس کی بھاری نفری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ دو ہزار آٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ککری گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

    جلسہ میں سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے جیالوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔