Tag: کھائی

  • پشاور موٹر وے پر مسافر وین کھائی میں گر گئی

    پشاور موٹر وے پر مسافر وین کھائی میں گر گئی

    پشاور موٹر وے براہمہ اورسنگجانی کے درمیان مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

    اس سے قبل مانسہرہ میں کاغان لڑی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں میں کاغان لڑی کے قریب پیش آیا جاں بحق میاں بیوی کا تعلق اٹک کے علاقے حضرو سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تاہم کار سوار ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے۔

    کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی یونٹ نے لاشوں اور بچے کو کھائی سے نکال لیا ہے، معمولی زخمی بچیکو کاغان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں، پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

    کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    شورکوٹ: پتن روڈ باہوپل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شورکوٹ میں حادثے کا شکار بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی، کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں گاڑی کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

    مانسہرہ : جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالیں، جن میں 2 خواتین 5 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

  • بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 4 بجے ساپوترا گھاٹ روڈ پر پیش آیا، جب ایک پرائیویٹ بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ کھائی میں گرنے سے بس دو ٹکڑے ہوگئی۔

    حادثے کا شکار ہونے والی بس مدھیہ پردیش کے گنا سے ترمبکیشور کا دورہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی جس میں 48 سیاح موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 مسافر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ ساپوترا ہل اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے بس حفاظتی رکاوٹ کو توڑ کر وادی میں گر گئی۔

    زخمی عقیدت مندوں کو گجرات کے آہوا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ پر آخر کار قابو پالیا گیا

    رپورٹس کے مطابق بس میں 48 یاتری موجود تھے، مرنے والوں اور زخمیوں میں مدھیہ پردیش کے گنا، شیو پوری اور اشوک نگر اضلاع کے افراد شامل ہیں۔

  • سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کھائی میں جا گری، ویڈیو سامنے آگئی

    سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کھائی میں جا گری، ویڈیو سامنے آگئی

    ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاحتی مقام بورنے گھاٹ میں ایک لڑکی کو کھائی کے نزدیک سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلفی لینے کے دوران لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

    پولیس کے مطابق مہاراشٹرا میں حالیہ دنوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث آبشاروں کے پاس دلکش نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پونا سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ بوران گھاٹ پہنچے تھے، اس گروپ میں شامل نسرین امیر قریشی نامی لڑکی سیلفی لینے کے دوران حادثاتی طور پر 100 فٹ گہری کھائی میں گئی۔

    اس موقع پر فوری طور پر ریسکیو کا کا م شروع کیا گیا اور ہوم گارڈ اور مقامی افراد کی مدد سے لڑکی کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ضلع کلکٹڑ جتیندرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زائد بارش کی وجہ سے مٹی پر پاؤں پھسلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، اس لئے ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے دنوں میں ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

  • ہری پور: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 8زخمی

    ہری پور: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 8زخمی

    ہری پور: چہکائی کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے کے سبب 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافروین صوابی میرا سے اسلام آباد جارہی تھی، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل بھگر میں جھنگ روڈ پر منکیرہ کے نزدیک گاڑی اور ڈالے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ منکیرہ کے قریب وین اور ڈالے میں تصادم ہوا، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کاٹ کر نکالا۔

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کردیا گیا، حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  • ریل بنانے کا جنون، لڑکی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، ویڈیو وائرل

    ریل بنانے کا جنون، لڑکی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، ویڈیو وائرل

    مہاراشٹرا: سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوان نسل کو ریلز بنانے کا جنون سوار ہوگیا ہے، جس کے سبب مختلف خوفناک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں ایک لڑکی اپنی گاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے کھائی گر کر ہلاک ہوگئی۔

    23 سالہ شویتا دیپک سرواسے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ہنومان نگر کی رہنے والی تھی۔ وہ خلت آباد تعلقہ کے شولی بھنجن دتدھام مندر کے علاقہ میں موبائل فون پر ریل بنانے میں مصروف تھی کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کار چلا رہی تھی، گاڑی ریورس گیئر میں تھی، اس دوران لڑکی کا پاؤں بریک کے بجائے ایکسیلریٹر پر چلا گیا، جس کے بعد کار سیدھی پہاڑی سے نیچے گر گئی۔

    ویڈیو: کم عمر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا

    کار تقریباً 300 فٹ گہرائی میں گر پڑی اور لڑکی موت کی وادی میں پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

  • مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق

    مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق

    مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ایس گاڑی کھائی میں گرنے کے سبب 7 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں الیکٹرانک کمپنی کااسٹاف سوار تھا، زخمی اورجاں بحق افراد کوکھائی سے نکالنے کیلئے پاک فوج کے دستے بروقت حادثے کی جگہ پہنچے۔

    پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں، لاشوں کوکھائی سے نکالا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک حادثہ پیش آیاتھا، جہاں مسافرکوچ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ایبٹ آباد : مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، کوچ تربت سیکوئٹہ جارہی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق افسوسناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ 22 زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔

    فیصل آباد میں شوہر نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • جنوبی افریقہ میں بس کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

    جنوبی افریقہ میں بس کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

    جنوبی افریقہ میں بس کھائی میں گرنے کے سبب 45 افراد لقمہ اجل بن گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ پہاڑی کے علاقے مماتلا کالا میں پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم آٹھ سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی، جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    اس سے قبل امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کا پُل سے ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل زوردار دھماکے سے ٹوٹ گیا۔

    اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے

    کارگو شپ کے ٹکرانے سے پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا جبکہ مال بردار بحری جہاز میں بھی آگ لگ گئی۔ اور کارگو شپ دریا میں ڈوب گیا۔

  • دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

    دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

    اسکردو:  دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی اسکردو کے مطابق دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق  جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ گاڑی سے 4 لاشوں کو نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حادثہ دو گاڑیوں کے تصادم کے باعث پیش آیا۔