Tag: کھاریاں

  • حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، عمران خان 7 بجے خطاب کریں گے

    حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، عمران خان 7 بجے خطاب کریں گے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شام 7 بجے بذریعہ ویڈیو لنک لانگ مارچ سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں آج کھاریاں پہنچے گا، کھاریاں میں آزادی مارچ کا کنٹینر پہنچا دیا گیا۔

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے تک قافلے لالہ موسیٰ سے کھاریاں پہنچ جائیں گے، شاہ محمود قریشی ساڑھے 7 بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    مسرت چیمہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوگا، عوام کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ ہمارا لانگ مارچ اپنے تمام مقاصد حاصل کرے گا، جمہوری اقدار سے ناواقف پی ڈی ایم کے سیاسی بونے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف نے کھاریاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع اکٹھا کیا۔

  • کھاریاں،آرمی چیف نےفوجی مشق کا جائزہ لیا

    کھاریاں،آرمی چیف نےفوجی مشق کا جائزہ لیا

    کھاریاں : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کھاریاں پہنچ گئے ہیں اور سینٹرل کمانڈ کی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹرل کمانڈ کی مشقیں گوجرانوالہ اور کھاریاں کے قریب جا ری ہیں جس میں پاک فوج کے جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کھاریاں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جاری سینٹرل کمانڈ کی مشقوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کی جوانمردی اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے مشقوں کے انعقاد کو حوصلہ افزاء امر قرار دیا۔

    اسی سے متعلق : پاک فوج نے 140 ممالک کو شکست دے کرطلائی تمغہ جیت لیا

    اس موقع پر آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی، جوانوں نے دوران ِ گفتگو پاک سر زمین کی انچ انچ کی حفاظت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آرمی چیف کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے لائن آف کنٹرول بھارتی پر جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلے کے آغاز کے بعد سے فوجی مشقوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے حال ہی میں روسی دستوں کے ساتھ پاکستان آرمی کی مشترکہ فوجی مشق میں اور برطانیہ میں ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان ہونے والے کیمبریئن مقابلوں میں اول نمبر حاصل کر کے پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت دیا تھا۔

  • ملک کےایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،راحیل شریف

    ملک کےایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،راحیل شریف

    کھاریاں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج ملک کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے نزدیک واقع ”قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی” کا دورہ کیا اور مرکز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے شروع کیے گئے تزئین وآرائش کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جونواں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشا اللہ پوری قوم کی مدد کے ساتھ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

    raheel-post-1

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے تا ہم پاکستان کے محب وطن عوام کی حمایت اور پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث اس جنگ میں بے مثل کامیابیاں حاصل کرسکے ہیں۔

    raheel 2

    آرمی چیف کے خطاب سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی(این سی ٹی سی) کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف کو بریفنگ دی،اس موقع غیرملکی عمائدین بھی موجود تھے۔

    جنرل عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ اب تک دو لاکھ سے زائد فوجی جوانوں اور 3 ہزار8 سو 83 پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں کو تربیت دے چکا ہے جب کہ اب تک 5 دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی جا چکی ہیں اِن ممالک میں چین،سعودی عرب،بحرین،سری لنکا،مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے پاک فوج کے جوان بہتر مہارت اور جدید پیشہ ورانہ طریقے سے تربیت حاصل کر پائیں گے جب کہ پاکستان میں فوجی مشقوں کی غرض سے غیر ملکی افواج بھی اس سے استفادہ کرپائیں گے۔

    Army will defend every inch of Pakistan… by arynews

    بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام فوجی افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی ٹی سی کی تعریف کرتے ہوئے اُن افسران کی تعریف کی جنہوں نے مشکل اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوانوں کی جدید طرز پر جنگی تربیت کر کے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔

  • کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کھاریاں : ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے منزل کی طرف گامزن ہے۔

    انقلاب مارچ کے کھاریاں پہنچنے پر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پر امن طریقے سے اگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ریاست کی جانب سے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔طاہر القادری نے کہا کہ تاریخ کی سب بڑی ریاستی دہشت گردی دیکھ رہے ہیں۔

    ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی تعداد چودہ نہیں بلکہ چالیس سے پچاس کے درمیان ہیں جس کی اب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ آئینی اور جمہور ی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ نہیں دیکھا انشاء اللہ انقلاب ضرور آئے گا۔