Tag: کھانا کھانے

  • کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھریاں مار کر بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے ایل ڈی گول چکر کے رہائشی بلال کا بھائی کے ساتھ کھانے کے دوران پر جھگڑا ہوگیا جس پر بھائی شہزاد نے بلال پر چھریاں چلادیں، جس سے بلال شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی بلال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

  • سرکاری اسکول میں کھانا کھانے سے 70 بچوں کی طبیعت خراب

    سرکاری اسکول میں کھانا کھانے سے 70 بچوں کی طبیعت خراب

    نئی دہلی: بھارت کی سرکاری اسکول میں مڈ ڈے کھانا کھانے سے 70 بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے سروودے اسکول میں مڈے ڈل میل کھانے کے بعد تقریباً 70 بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر منوج نے واقعہ سے متعلق  پولیس تھانے میں ایک کال آئی،  جس میں بتایا گیا کہ ساگرپور کے درگا پارک واقع سروودے بال ودیالیہ اسکول میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے تقریباً 70 طلبا نے مڈ ڈے میل کے کھانے کے بعد الٹی اور پیٹ درد کی شکایت کی ہے۔

    اسکول افسران کے مطابق مڈ ڈے میل کے بعد بچوں کو سویا کا جوس دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ فی الحال سبھی طلبا کی حالت مستحکم ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اس معاملے کی  ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

  • شادی میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    شادی میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دھامنود علاقے میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 100 سے زائد افراد نے الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان تمام انہیں فوری طور پر علاقے کے سرکاری اسپتال اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

    مدھیہ پردیش کے میڈیکل آفیسر کے مطابق تقریباً 20 لوگوں کو مرکزی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کو مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

     ڈاکٹر بی آر کوشل نے بتایا کہ یہ لوگ علاقے کے ایک مندر میں شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، تقریب میں کھانا کھانے کے بعد انہیں الٹیاں ہونے لگیں، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال یہ لوگ خطرے سے باہر ہیں۔

  • کیسینو صرف کھانا کھانے گیا تھا، جواء کھیلنے نہیں، معین خان

    کیسینو صرف کھانا کھانے گیا تھا، جواء کھیلنے نہیں، معین خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان نے کہا ہے کہ میں کیسینو ضرور گیا تھا صرف کھانا کھانے کیلئے  لیکن وہاں جاکرجواء نہیں کھیلا۔

    یہ بات انہوں نے پی سی بی کو بھیجی گئی ای میل میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرپی سی بی معین خان نے اے آر وائی کی خبر کی تصدیق کردی۔

    پی سی بی کو ای میل کئے گئے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے اعتراف کرلیا کہ میں کیسینو صرف کھانا کھانے کیلئے گیا تھا، وہاں جاکر جواء نہیں کھیلا۔

    انہوں نے اپنے پہلے بیان کہ ’’میں کھلاڑیوں کو چیک  کرنے گیا تھا” پر معافی بھی مانگ لی۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ قانون کے مطابق کیا کارروائی کی جائے۔

    جبکہ چئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ اگر معین خان جواء کھیلنے کے حوالے سے قصور وار پائے گئے تو تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کا کہنا ہے کہ معین خان کا ما ضی بے داغ ہے، انہوں نے جو بیان دیا وہ سچ ہے۔