Tag: کھانا

  • سرگودھا: درگاہ میں لاٹھیوں اور چھریوں کےوار سے20افراد قتل

    سرگودھا: درگاہ میں لاٹھیوں اور چھریوں کےوار سے20افراد قتل

    سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا کےنواحی گاؤں میں درگاہ کےمتولی نےلاٹھی اور چاقو کے وار کرکے20افراد کوموت کےگھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھا کے نواحی علاقےچک نمبر 95 شمالی میں درگاہ پرمتولی نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر خواتین سمیت 20افراد قتل کردیا۔

    ڈی سی او سرگودھالیاقت علی چھٹہ کےمطابق واقعے کی اطلاع ڈی ایچ کیواسپتال سرگودھا میں آنے والی ایک زخمی خاتون نے دی تھی۔

    ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا یہ خاتون ان دیگر 3 زخمی افراد میں شامل تھیں جو درگاہ سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    لیاقت علی چھٹہ کا کہناتھاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری درگارہ پہنچی اور درگاہ کے متولی عبدالوحید کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ڈی سی او سرگودھا نےکہاکہ درگاہ سے20افراد کی لاشیں برآمد کرکے انہیں اور کچھ زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا۔


    غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل


    ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا کہنا تھا کہ عبدالوحید کی ذہنی حالت درس معلوم نہیں ہوتی اور اطلاعات کے مطابق وہ اکثر درگاہ پر آئے ہوئے مریدین کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم عبدالوحیدنےجمعےسےدرگاہ میں لوگوں کوقتل کرناشروع کیاتھا جبکہ کچھ مقتولین کی لاشیں 2دن پرانی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے24گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نےزعیم قادری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی۔کمیٹی میں آرپی او،ڈپٹی کمشنرسرگودھا،محکمہ داخلہ کےافسرسمیت دیگرشامل ہیں۔

    خیال رہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹس کےمطابق درگاہ پر موجود مریدین کو نشہ آور مشروب اور کھانا کھلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور انہیں رات گئے سوتے ہوئےقتل کردیا گیا۔

    واضح رہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چک 95 شمالی اور اطراف کے دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو درگاہ پر تعینات کردیا گیا۔

  • اسپین کےایک اورریستوران میں ٹھگوں کی واردات

    اسپین کےایک اورریستوران میں ٹھگوں کی واردات

    میڈرڈ: اسپین میں ریستوران کی مالک کاکہناہےکہ 160افراد ان کے ریستوران میں ہزاروں یوروں کا کھاناکھاکربل اداکیے بغیر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین کے ریستوران ال رینکون ڈی پیپن کی مالک لورا ایرئیس کاکہناہےکہ 160افراد پر متشمل گروپ نے انہیں بتایا کہ وہ شادی کی ایک تقریب کا انعقاد کرناچاہتے ہیں اور اس کے لیےسادہ ساکھانا منگوایا۔

    ریستوران کی مالک نے کہاکہ گروپ نے ایک ہزار یورو بکنگ کےوقت ادا کیےلیکن کھانے اور مشروبات کی مد میں دس ہزار یورو کا بل بنا۔انہوں نےکہاکہ کھاناکھانے کےپانچ منٹ کے اندر تمام افراد اچانک غائب ہوگئے۔

    لورا ایرئیس نےان کے ریستوران میں ہونے والی اس واردات سے پولیس کو آگاہ کردیا پےاورانہوں نےکہاکہ یہ لوگ تصویروں سے پہچانےجاسکتے ہیں۔

    خیال رہےکہ تین روز قبل اسپین کے ریستوارن میں اسی طرح کی واردات ہوئی تھی اوریہ دونوں ریستوان دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    یاد رہےکہ گذشتہ ہفتے اسپین کے شمالی مغربی علاقے بیمبائبرمیں ایک ریستوران کے مالک کے مطابق 120 کے قریب افراد اس کے ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہو گئے۔

    واضح رہےکہ اینٹونیو روڈرج نے کہا تھاکہ وہ گذشتہ 35 برس سے یہ کاروبار کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل ان کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیس نہیں آیا تھا۔

  • گلے میں پھندا لگنے کی صورت میں اپنی مدد کیسے کی جائے؟

    گلے میں پھندا لگنے کی صورت میں اپنی مدد کیسے کی جائے؟

    آپ نے اپنے بڑوں سے اکثر سنا ہوگا کہ کسی کو گلے میں پھندا لگتے ہوئے دیکھیں، یا کچھ کھاتے پیتے ہوئے کھانا اس کی سانس کی نالی میں چلا جائے تو ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیئے۔

    ایسی صورت میں متاثرہ شخص کی پیٹھ سہلانا اس کی مدد کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

    لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر کسی وقت ہم اکیلے ہوں اور کھاتے ہوئے کچھ ہماری سانس کی نالی میں چلا جائے، ہماری سانس رکنے لگے تب کیا کرنا چاہیئے۔

    ایک ماہر طب کے مطابق آپ کو ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیئے اور آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پھندا لگنے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہے۔

    انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک آسان طریقہ بتایا جس پر عمل کر کے آپ اپنی جان بچا سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے تو یاد رکھیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ خود کو زیادہ سے زیادہ پرسکون رکھیں۔

    اپنے ہاتھوں کے زور پر گھٹنوں کے بل زمین پر لیٹ جائیں۔

    اب خود کو اوپر اٹھائیں اور اچانک ہاتھوں کو زمین سے اٹھاتے ہوئے جتنی زور سے ممکن ہو اتنی زور سے خود کو زمین پر گرالیں۔

    اس سے آپ کو چوٹ تو لگے گی لیکن اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہوا ایک جھٹکے کے ساتھ باہر نکل جائے گی اور ساتھ ہی وہ رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی جس نے آپ کی سانس کی آمد و رفت کو روکا ہوا ہوگا۔

    انتباہ: امراض قلب کا شکار افراد یہ ترکیب اپنانے سے گریز کریں۔

    یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی تجاویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔

    مزید رہنمائی کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

  • ذہین بنانے والے 6 مشغلے

    ذہین بنانے والے 6 مشغلے

    ایک عام خیال ہے کہ ذہانت قدرت کا تحفہ ہے اور ہم اپنی ذہانت میں اضافہ یا کمی نہیں کر سکتے۔ لیکن یہ سراسر ایک غلط خیال ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ ہمارے جسم کا وہ واحد حصہ ہے جسے جتنا زیادہ استعمال کیا جائے اتنا ہی اس کی افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

    دماغ کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے ہمیں فلموں میں دکھائے جانے والے تصوراتی عملیات کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہم روزمرہ زندگی میں مختلف ذہنی مشقیں کر کے، کوئی نئی چیز سیکھ کر یا کوئی ایسا کام کر کے جس میں دماغ کا استعمال کیا جائے، بھی دماغ کو متحرک اور چاک و چوبند کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ذہانت میں اضافہ کرنے کے 10 طریقے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مشغلے بھی ایسے ہیں جو دماغی کارکردگی اور ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اگر آپ ان میں کسی بھی مشغلے کو پسند نہیں کرتے تو اسے ایک ضروری کام سمجھ کر اپنا لیجیئے، یقیناً آپ کی ذہانت و سمجھداری میں اضافہ ہوگا۔

    آلہ موسیقی بجانا

    music

    موسیقی ہمارے دماغ کے خلیات کو متحرک کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسیقی سننا یا کوئی آلہ موسیقی بجانا دماغ کو فعال بناتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ چست ہوجاتا ہے۔

    ایک ریسرچ کےمطابق آلہ موسیقی بجانا یادداشت کو بھی بہتر کرتا ہے۔

    مطالعہ

    read

    مطالعہ اپنی ذہانت و معلومات میں اضافہ کرنے کا نہایت آسان طریقہ ہے۔ لیکن کسی ایک موضوع سے جڑے رہنا اور اسی کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہنا بھی غلط عادت ہے۔

    کوشش کریں کہ ہر موضوع پر پڑھیں چاہے وہ آپ کو دلچسپ لگے یا نہیں، اس طرح آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا، اور ان معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے دماغ متحرک ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: مطالعہ کامیاب افراد کی زندگی کا لازمی اصول

    لکھنا

    write

    آپ دن بھر میں مختلف کیفیات و جذبات سے گزرتے ہیں جن کا بعض اوقات اظہار نہیں کر پاتے۔ لیکن اگر آپ روز ڈائری لکھنے کے عادی ہیں، اور اپنے جذبات کو قلمبند کر لیتے ہیں تو یہ ایک بہترین مشغلہ ہے۔

    لکھنے کی عادت آپ کی تخیلاتی قوت، زبان دانی، تخلیقی صلاحیت اور توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے نتیجتاً آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    سفر کرنا

    travel

    سفر وسیلہ ظفر ہے۔ نئی جگہوں کے سفر کرنا، نئے لوگوں سے ملنا آپ کی معلومات اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ سفر کرنا آپ کے ڈپریشن میں کمی کرتا ہے۔

    اگر سفر کرنا آپ کا مشغلہ ہے تو ہر سفر آپ کو مختلف ثقافتوں، افراد، روایات اور طرز زندگی سے روشناس کروائے گا جو آپ کے دماغ کو حد درجہ متحرک کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سیاحت کرنے کے فوائد

    مختلف کھیل

    sports-2

    کھیل کود جسمانی و دماغی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کے لیے بیک وقت ورزش اور وقت گزاری کا کام کرتا ہے۔

    کھانا پکانا

    cooking

    اگر آپ کھانے پکانے کا شوق رکھتے ہیں تو ہفتے میں ایک سے دو بار کوئی مختلف اور نئی ترکیب سے کھانا بنائیں۔ یہ آپ کے دماغ کو نئی چیزیں یاد رکھنے اور کھانا جلنے یا خراب ہونے کی صورت میں فوری فیصلہ کرنے پر مجبور کرتا ہے جس سے آپ کا دماغ چست ہوجاتا ہے۔

    کھانا پکاتے ہوئے بیک وقت مختلف کام سر انجام دینا جیسے چولہے پر توجہ دینا، سبزی کاٹنا، مختلف چیزیں مکس کرنا وغیرہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی بیک وقت کئی کاموں پر توجہ مرکوز رکھنے پر مدد کرسکتا ہے۔

  • رنگوں سے سجی کافی

    رنگوں سے سجی کافی

    کہتے ہیں کہ دل تک پہنچنے کا ایک راستہ معدے سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر آپ کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو اسے مزیدار کھانے بنا کر کھلائیں۔

    لیکن شاید یہ تکنیک ہر شخص پر کام نہیں کر سکتی۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے تو بالکل ہی نہیں جو کھانے پینے کا خاص شوق نہیں رکھتے۔

    لیکن اب جو تصاویر آپ دیکھنے جارہے ہیں وہ ہر شخص کو متاثر کریں گی چاہے وہ کھانے پینے کا شوقین ہو یا نہ ہو، بھلا رنگ اور پھول کسے اچھے نہیں لگتے؟

    امریکی شہر لاس ویگاس کی رہائشی بریستا میسن نے کھانے پینے کی اشیا کو بھی رنگین کر کے انہیں آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کردیا۔

    15

    14

    13

    اس کے لیے اس نے فوڈ کلر کا استعمال کیا۔

    12

    11

    9

    ایک خوبصورت رنگین کافی بنانے کے لیے وہ دودھ میں فوڈ کلر کی آمیزش کرتی ہے اور اس کے بعد اس دودھ کو کافی میں شامل کیا جاتا ہے، جس کے بعد بننے والی کافی پینے سے زیادہ محفوظ کر کے رکھنے کی چیز معلوم ہوتی ہے۔

    10

    7

    دیکھیے وہ کس طرح ’رنگین کافی‘ پیش کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی ہے۔

    6

    3

    2

  • مزیدار اسٹیک رول بنانے کی ترکیب

    مزیدار اسٹیک رول بنانے کی ترکیب

    آج اپنے کھانے میں کچھ ایسا منفرد بنائیں جو آپ کے اہل خانہ کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردے۔

    اسٹیک رول بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    بیف یا مٹن کے پتلے پارچے (بیف میں انڈر کٹ کا گوشت لیں اور مٹن میں ران کا): آدھا کلو

    مسٹرڈ پیسٹ (بازار میں اسی نام سے دستیاب ہوجائے گا): ایک تہائی چائے کا چمچ

    ووسٹر شائر ساس (بازار میں اسی نام سے دستیاب ہوجائے گا): ایک بڑا چمچ

    پیاز: 2 سے 3 عدد درمیانی

    ٹماٹر: 2 عدد

    چیڈڈ چیز: ایک کپ یا 100 گرام

    میدہ: حسب ضرورت

    تیل: نصف کپ یا حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ

    لہسن اور ادرک کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

    سفید یا کالی مرچ پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچ

    roll-2

    :ترکیب

    گوشت کے پارچے پتلے اور اس سائز کے بنوالیں کہ آپ ان میں سبزی اور چیز رکھ کر انہیں رول کر سکیں۔ انہیں گوشت کو پتلا کرنے والے ہیمر سے ہلکا ہلکا کوٹ لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو۔

    ایک پیالے میں نمک، کالی یا سفید مرچ، لہسن، ادرک پیسٹ اور ووسٹر شائر ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اگر ساس نہ مل سکے تو اس کی جگہ ایک لیموں کا رس اور کچا پپیتا یا گوشت گلانے کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ شامل کرلیں۔

    اب اس مصالحہ میں پارچے ڈال کر رات بھر یا 6 سے 7 گھنٹے فریج میں رکھ دیں۔

    پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ لیں۔ اس میں باریک گاجر، ابلے مٹر، ابلے باریک آلو یا مشروم، شملہ مرچ بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

    ایک پین میں ایک چمچہ تیل ڈالیں اور اپنی پسند کی سبزیاں ڈال کر تیز آنچ پر 3 سے 4 منٹ تل کر نکال کر رکھ دیں۔

    ہلکا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

    چیڈڈ چیز کی لمبی لمبی پتلی اسٹک کاٹ کر رکھ لیں۔

    اب صاف سطح پہ ایک میری نیٹ کیا ہوا پارچہ رکھ لیں۔

    اس پر ایک چمچ تلی ہوئی سبزیاں رکھیں، پھر ایک چیز اسٹک رکھیں اور پارچے کو ٹائٹ رول کریں، آخر میں ایک ٹوتھ پک لگا دیں۔

    اسی طرح تمام رول بنالیں۔

    اب ان رولز کو فریج میں آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔

    انہیں دو طرح بنایا جاسکتا ہے۔ ایک نارمل گرل پین میں 2 چمچے تیل ڈالیں، ایک ٹرے میں میدہ پھیلا کر ان رولز کو اس میں رول کر لیں لیکن خیال رہے کہ بہت زیادہ میدہ مت لگائیں۔

    اب انہیں گرل پین پہ رکھ دیں اور ہلکی آنچ پہ سنہری فرائی ہونے تک پکائیں تاکہ یہ گل جائیں۔

    دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اوون کو 150 ڈگری پہ 10 سے 15 منٹ گرم کریں۔

    رولز کو گریس ٹرے میں رکھ کر اوون میں رکھ دیں۔ 30 منٹ تک بیک اور 4 سے 6 منٹ تک گرل کرلیں۔

    باقی بچی ہوئی سبزیاں اطراف میں یا الگ سے ڈال کر گرم گرم سادہ چاول اور چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔

  • رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    کیا آپ نے کبھی کسی ایسے ریستوران میں کھانا کھایا ہے جہاں کھانا سلائیڈز پر سفر کرتا ہوا آپ کے پاس آتا ہو؟ یقیناً آپ کے لیے یہ ایک حیران کن بات ہوگی۔

    لیکن برطانیہ میں ایسا ہی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جہاں کھانا 400 میٹر طویل رولر کوسٹر پر سفر کرتا ہوا لوگوں کے پاس پہنچتا ہے۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔

    restaurant-2

    restaurant-3

    چھت سے لے کر زمین تک مختلف دائروں میں گھومتی رولر کوسٹر کا نظارہ اس وقت بہت دلچسپ ہوتا ہے جب ویٹرز اس کے اوپر آرڈر کیا ہوا کھانا رکھ دیتے ہیں اور اس کے بعد یہ گھومتا گھماتا، چکر کاٹتا ہوا ٹھیک اپنی مطلوبہ میز پر آکر رکتا ہے۔

    restaurant-5

    restaurant-4

    کھانے کا اوپر سے نیچے آنے تک کے سفر کے دوران لوگوں کی بھوک اور بھی چمک اٹھتی ہے۔

    ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ برطانیہ کا واحد ریستوران ہے جہاں اس طرح سے کھانا سرو کیا جاتا ہے لہٰذا سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے یہ بے حد کشش کا باعث ہے اور لوگ یہاں کھانا کھانے کے لیے کھنچے چلے آرہے ہیں۔

  • چترال: مضر صحت کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر

    چترال: مضر صحت کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر

    چترال: تحصیل دروش کے دور افتادہ سرحدی گاؤں جنجریت کوہ میں فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر دروش اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دروش کے دور افتادہ گاؤں جنجریت کوہ میں ایک گھر میں ولیمہ کا کھانا کھانے کے بعد مقامی افراد کی حالت بگڑ گئی اور متعدد افراد کو قے آنا شروع ہوگئی۔

    پولیس تھانہ دروش کے ایس ایچ او محمد نذیر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جنجریت کوہ پولیس چوکی سے شام کے ساڑھے چھ بجے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوراً علاقے میں گاڑیاں روانہ کرنے کا بندوبست کیا اور اپنے اسٹاف کے ہمراہ دروش اسپتال میں انتظامات کیے۔

    اس حوالے سے ممبر تحصیل کونسل قصور اللہ قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ اس دور افتادہ علاقے میں ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ ہے اور پولیس کی طرف سے انہیں مطلع کرنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر چار گاڑیاں علاقے کی طرف روانہ کردی تاکہ مریضوں کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

    چترال میں مسلح افراد داخل، مقامی افراد میں خوف و ہراس *

    چند مریضوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمے کا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد لوگوں کی حالت بگڑ گئی۔

    دوسری جانب بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دروش میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم ابتدا سے ہی دروش اسپتال میں انتظامیہ کے ذمہ دار افسر موجود نہیں تھے۔

    ٹی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر ضیا الملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 200 سے زائد افراد کو اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے چند ایک کی حالت تشویشناک تھی تاہم بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے ان کی حالت بہتر ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ 50 سے زائد مریضوں کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ ان کے مطابق جنجریت کوہ میں لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ صحت کی ایک ٹیم بھی بھیجی گئی ہے جس میں 2 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں جبکہ ضروری ادویات بھی بھیج دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھاری تعداد میں مریضوں کی اسپتال آمد پر دروش ہسپتال میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی کیونکہ اتنی زیادہ تعداد میں مریضوں کے لیے بستر دستیاب نہیں تھے جبکہ اسپتال کے اسٹاک میں موجود ادویات بھی کم پڑگئیں جس کے بعد  بازار سے مزید ادویات منگوائی گئیں۔

    چترال میں پھلوں سے لدے درختوں کا خوبصورت منظر *

    اس سلسلے میں اسپتال میں قائم ایچ ایس پی کے وسائل کو بھی استعمال میں لایا گیا جبکہ ایچ ایس پی کے چیئرمین حیدر عباس بھی موجود تھے۔ اسپتال میں مریضوں کو فرش پر لٹا کر انہیں ڈرپ لگائی گئی۔ چترال اسکاؤٹس کی طرف سے فوری طور ٹینٹ اور چٹائیوں کا بندوبست کر کے اسپتال کے صحن میں عارضی کیمپ لگایا گیا۔

    کیمپ میں چترال اسکاؤٹس کے میڈیکل آفیسر، ان کا عملہ اور کیپٹن شبیر مریضوں کی خدمت دیکھ بھال کے لیے موجود رہے جبکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی ضرورت کے لیے چترال اسکاؤٹس کی ایمبولنس گاڑیاں بھی اسپتال میں موجود رہیں۔ ایمرجنسی صورتحال کے دوران اسپتال کو بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اسپتال کو اپنے جنریٹر فراہم کر دیے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں اسپتال میں جمع ہو گئے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مخیر حضرات نے مریضوں کو لانے کے لیے گاڑیاں، ادویات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار احمد بھی چترال سے دروش پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری طرف عوامی حلقوں نے اس ہنگامی موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دروش کی عدم دستیابی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل ارسون کے تباہ کن سیلاب کے موقع پر بھی دروش میں اسسٹنٹ کمشنر موجود نہیں تھے۔

  • کھانے کے بعد ان جان لیوا عادات سے پرہیز کریں

    کھانے کے بعد ان جان لیوا عادات سے پرہیز کریں

    ہم اپنی روزمرہ زندگی میں لاشعوری طور پر ایسے بے شمار کام کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں مگر ہم ان سے واقف نہیں ہوتے۔ آہستہ آہستہ یہ ہماری عادات بن جاتی ہیں اور یہی عادات آگے چل کر ہماری صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔

    ماہرین کھانے کے فوراً بعد کچھ کام انجام دینے سے منع کرتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کیا کام ہیں۔

    :چائے پینا

    meal-1

    چائے کے شوقین افراد کھانے کے فوراً بعد چائے پینا پسند کرتے ہیں۔ یہ عادت ہمارے نظام ہضم پر خطرناک طریقہ سے اثر انداز ہوتی ہے۔ خاص طور پر اگر ہمارے کھانے میں پروٹین شامل ہو تو چائے اس کے اجزا کو سخت کردیتی ہے نتیجتاً یہ مشکل سے ہضم ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا مشورہ ہے کہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل اور بعد میں چائے سے گریز کیا جائے۔

    :چہل قدمی کرنا

    meal-2

    چہل قدمی کرنا ویسے تو کھانا ہضم کرنے کا بہترین طریقہ ہے لیکن اسے کھانے کے فوراً بعد نہیں کرنا چاہیئے۔ کھانے کے فوراً بعد چہل قدمی جسم میں تیزابیت پیدا کرتی ہے۔ کھانے اور چہل قدمی کے درمیان کم از کم آدھے گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیئے۔

    :پھل کھانا

    meal-3

    کھانے کے فوراً بعد پھل کھانا بھی ہاضمہ کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ پھلوں کے سخت اجزا کو ہضم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا نظام ہضم کام کرنے کے قابل ہو۔ کھانا اور پھل کھانے کے درمیان بھی 30 سے 40 منٹ کا وقفہ ہونا چاہیئے۔

    :غسل کرنا

    meal-4

    غسل کرنا جسم میں خون کی روانی کو تیز کرتا ہے۔ ہاضمہ کے عمل دوران خون آپ کے معدے کے گرد رواں رہتاہے۔ اگر آپ کھانے کے فوراً بعد نہائیں گے تو خون کی روانی صرف معدے کے بجائے پورے جسم میں ہوگی اور یہ ہاضمہ کے عمل کو سست کرے گا۔

    :قیلولہ

    meal-6

    کھانے کے فوراً بعد قیلولہ کرنے یا لیٹنے سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ لیٹنے سے ہاضمہ کا جوس ہضم ہونے کے بجائے واپس معدے میں چلا جاتا ہے جو تیزابیت پیدا کرسکتا ہے لہٰذا کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے پرہیز کیا جائے۔

    :سگریٹ نوشی

    meal-5

    سگریٹ نوشی یوں تو ایک مضر عادت ہے لیکن کھانے کے فوراً بعد سگریٹ پینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کے ہاضمہ کے پورے عمل کو تباہ کرسکتا ہے۔ لہٰذا کھانے اور سگریٹ نوشی کے درمیان کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔

    :ایک فائدہ مند عادت

    meal

    کھانے کے فوراً بعد نیم گرم پانی پینا صحت اور ہاضمہ کے لیے بہترین ہے۔ کھانے کے بعد آئس کریم، سافٹ ڈرنک یا چائے کی جگہ نیم گرم پانی پیا جاسکتا ہے۔

  • ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ ناشتہ کرنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جس سے آپ ایک پرجوش اور کارآمد دن گزار سکتے ہیں۔ یہ جسم کو موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔

    لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں۔ اگر آپ ناشتہ میں غذائیت سے بھرپور، پروٹین اور فائبر والی چیزوں کھاتے ہیں تب تو آپ ناشتہ کے فوائد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ لیکن اگر آپ غیر صحت مند، مرغن یا میٹھی اشیا استعمال کریں گے تو یہ ناشتہ فائدہ دینے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ چیزیں بتارہے ہیں جو ناشتے میں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ اگر آپ اپنے ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً سے بیشتر ان چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں۔

    :سیریلز

    ناشتے میں استعمال کیے جانے والے مختلف قسم کے سیریلز دکانوں پر رنگین پیکنگ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ ابتدا میں تو توانائی فراہم کرتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود شگر جسم کی چربی میں اضافے کا باعث بننے لگتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ سیریلز ہرگز ایسے نہیں ہوتے جنہیں دن کے پہلے کھانے کے طور پر استعمال کیا جائے۔

    :ڈونٹس / پیسٹریز

    b3

    ناشتے میں کھانے کے لیے بعض دفعہ ڈونٹس اور لائٹ پیسٹریز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ وقتی طور پر آپ کی بھوک کو ختم کردیتی ہیں لیکن یہ سارا دن گزارنے کے لیے مناسب ناشتہ ہرگز نہیں ہے۔ یہ آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    :فروٹ جوس

    b6

    ناشتے میں فروٹ جوس لینا عام بات ہے۔ لیکن اگر یہ خالص پھلوں سے بنایا جائے تب بھی وہ فوائد نہیں دے سکتا جو ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ سے جسم کو ملنے چاہئیں۔ ان جوسز میں پروٹین اور فائبر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں ایک آئیڈیل ناشتے کی فہرست سے خارج سمجھا جاتا ہے۔

    :فرنچ ٹوسٹ

    b4

    ڈیپ تیل میں تلے جانے کے باعث فرنچ ٹوسٹ کو ناشتے میں استعمال کی جانے والی غذا بالکل نہیں سمجھی جاتی کیونکہ یہ وزن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ناشتے میں فرنچ ٹوسٹ سے جتنا ممکن ہو پرہیز کرنا چاہیئے۔

    :نوڈلز

    b5

    وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیار ہونے والے نوڈلز سے جتنا ممکن ہو بچنا چاہیئے۔ نوڈلز میں سوڈیم ملایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔

    :فلیورڈ یوگرٹ

    ناشتے میں فلیورڈ یوگرٹ سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ گو کہ یہ شوگر فری ہوتے ہیں تاہم ان میں اصل دہی والی غذائیت نہیں ہوتی۔ اس کی جگہ سادہ دہی کا استعمال مناسب ہے۔