Tag: کھانسی کے سیرپ

  • کھانسی کے  سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا

    کھانسی کے سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا

    صفدرآباد : پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ  کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

    مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں : شہری کھانسی کے یہ 2 سیرپ ہرگز استعمال نہ کریں !

    حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند فارمیسیز سے دوا خریدنے کی تاکید کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا تھا، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے.

    میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قراردیئے گئے۔

    اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں۔

  • کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی ہلاکت ، تفتیش میں شرمناک انکشافات سامنے آگئے

    کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی ہلاکت ، تفتیش میں شرمناک انکشافات سامنے آگئے

    ازبکستان : ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کیخلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات سامنے آگئے، زیادہ منافع کی ہوس میں کمپنی نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونیوالے اجزا ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں ، ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کیخلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات سامنے آگئے۔

    کورامیکس کمپنی کے بھارتی نژاد سی ای او نے اپنے ہی ملک کی کمپنی سے غیر معیاری کھانسی کے سیرپ کاٹھیکہ کیا اور زیادہ منافع کی ہوس میں میریون بائیو ٹیک نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونیوالے اجزا ڈال دیئے۔

    ازبک حکام نے بتایا کہ کور امیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئے شربت کی قیمت بھی زیادہ ظاہر کی

    ازبکستان درآمد پر 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر کو الٹی ٹیسٹ بھی معاف کروالیا، سی ای او کورامیکس پرتار سنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف کیا۔

    دسمبر 2022 میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ازبکستان میں 65 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    بعد ازاں اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد امریکا، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے ہندوستانی کمپنی میریون بائیوٹیک کا لائسنس معطل کردیا تھا۔

  • بچوں کی اموات : کھانسی کے دو سیرپ پر پابندی عائد

    عالمی ادارہِ صحت نے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے دو سیرپ پر پابندی عائد کر دی ، پابندی بچوں کی اموات کے نتیجے میں لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی کی دوائی سے ازبکستان اور گیمبیا میں بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہِ صحت نے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے دو سیرپ پر پابندی عائد کردی۔

    عالمی ادارہِ صحت کا کہنا تھا کہ بھارتی سیرپ پر پابندی بچوں کی اموات کے نتیجے میں لگائی گئی ہے، ازبکستان اور گیمبیا میں بھارتی کمپنی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دواؤں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دواؤں میں ایسے کیمیکلز پائے گئے ہیں جو گردوں کو ناکارہ بنا دیتے ہیں۔

    خیال رہے بھارتی سیرپ پینے سے ازبکستان میں انیس بچے جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ برس اکتوبر میں افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی کمپنی کے کھانسی کے شربت کے مبینہ استعمال سے چھیاسٹھ بچے ہلاک ہوگئے تھے۔