Tag: کھانسی کے شربت

  • کھانسی کے  سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا

    کھانسی کے سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا

    صفدرآباد : پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ  کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

    مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں : شہری کھانسی کے یہ 2 سیرپ ہرگز استعمال نہ کریں !

    حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند فارمیسیز سے دوا خریدنے کی تاکید کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا تھا، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے.

    میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قراردیئے گئے۔

    اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں۔

  • کھانسی کے شربت سے متعلق خطرناک انکشاف ، ہرگز استعمال نہ کریں

    کھانسی کے شربت سے متعلق خطرناک انکشاف ، ہرگز استعمال نہ کریں

    لاہور : کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کے انکشاف سامنے آیا ، ڈی جی ایکسائز پنجاب نے سیرپ کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کے انکشاف کے بعد ڈی جی ایکسائز پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

    جس میں غیر معیاری ایتھنول والے سیرپ کی تفصیل طلب کر لی ہے ، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    اس حوالے سے چیف کنٹرولر آف ڈرگزپنجاب کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں۔

  • کھانسی کے شربت میں  زہریلے اجزا کا انکشاف

    کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    بغداد : عراق میں بھارت سے درآمد شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف سامنے آیا، بغداد سے بچوں کے سیرپ کی ایک بوتل خریدی گئی، جس میں 2.1 ایتھیلین گلائیکول موجود تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گیمبیا اور ازبکستان کے بعد اب عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے۔

    امریکی جریدے بلوم برگ نے بتایا کہ کلینیکل ٹیسٹ سے عراق میں فروخت ہونے والے بھارتی سیرپ میں زہریلے کیمیکلز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بلوم برگ کا کہنا تھا کہ بغداد سے بچوں کے سیرپ کی ایک بوتل خریدی گئی، جس میں دو اعشاریہ ایک فیصد ایتھیلین گلائکول کی موجودگی پائی گئی۔

    بلوم برگ نے ڈبلیو ایچ او، عراقی اور بھارتی حکام کے ساتھ ٹیسٹ کے نتائج کا تبادلہ کیا ہے، اس سے پہلے گیمبیا اورازبکستان میں بھارت کے کھانسی کے سیرپ سے سیکڑوں بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

    گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں 89 بچوں کی اموات کے بعد بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں کے بارے میں سوال اٹھ رہے ہیں۔

    انڈین ریگولیٹرز دوائیں تیار کرنے والی کمپنیوں کا معائنہ کر رہے ہیں، کیوں کہ عالمی سطح پر سستی ادویات فراہم کرنے کے بھارتی امیج کو اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔