Tag: کھانے کی ترکیبیں

  • سردیوں کی خاص سوغات: گاجر کا حلوہ

    سردیوں کی خاص سوغات: گاجر کا حلوہ

    گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے جو بازار میں باآسانی بنا بنایا مل جاتا ہے۔ تاہم اسے گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے جسے بنا کر آپ اپنے اہل خانہ کا دل جیت سکتی ہیں۔

    اجزا

    کدوکش گاجر: 2 کلو

    چینی: 1 سے ڈیڑھ کپ

    ہر ی الائچی: 10 عدد

    گھی: 1 سے 2 کپ

    کھویا: 500 گرام یا 2 کپ

    بادام، پستے کٹے ہوئے: 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    ایک پین میں 2 کلو کدوکش گاجر اور چینی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں۔

    اب اس میں ہری الائچی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں۔

    اب اس میں پگھلا ہوا گھی ڈال کر 10 منٹ کے لیے اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔

    پھر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کھویا شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    مزیدار گرما گرم گاجر کا حلوہ تیار ہے۔

  • سرد موسم میں گرما گرم کشمیری چائے سے لطف اندوز ہوں

    سرد موسم میں گرما گرم کشمیری چائے سے لطف اندوز ہوں

    کشمیری چائے سردیوں کی خاص سوغات ہے۔ گرما گرم کشمیری چائے سرد موسم میں توانائی کے ساتھ ساتھ حرارت بھی بخشتی ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری چائے بنانے کی بے حد آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    سبز چائے کی پتیاں: 1 کھانے کا چمچ

    لونگ: 4 عدد

    دار چینی: 1 بڑا ٹکرا

    چھوٹی الائچی: 4 سے 5 عدد

    کھانے کا سوڈا: 1 چٹکی

    نمک: 1 چٹکی

    شکر: حسب ذائقہ

    دودھ: 1 کلو

    پانی: 4 کپ

    بادام اور پستہ: حسب ذائقہ

    ترکیب

    ایک بڑے سوس پین میں پانی ڈالیں۔

    اس کے بعد اس میں سبز چائے کی پتیاں، لونگ، دار چینی، الائچی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔

    جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سوڈا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔

    اب اس کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو کر ایک پیالی رہ جائے۔

    اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے پکائیں اور بادام اور پستے پیس کر اس میں شامل کردیں۔

    گرما گرم مزے دار کشمیری چائے تیار ہے۔

  • مزیدار پین کیک بنانے کی ترکیب

    مزیدار پین کیک بنانے کی ترکیب

    پین کیک میدے اور مکھن سے بنائے جانے والے نہایت لذیذ کیک ہوتے ہیں جو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    میدہ: 2 کپ

    چینی: 1 کپ

    دودھ: 1 کپ

    بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    تیل: حسب ضرورت

    مکھن: 2 کھانے کے چمچ

    انڈے: 2 عدد

    ونیلا ایسنس: چند قطرے

    شہد: حسب ذائقہ

    ترکیب

    میدہ کو اچھی طرح بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ ملا کر چھان لیں۔

    اب اس میں چینی، دودھ، انڈے، مکھن اور ونیلا ایسنس ملا کر اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائے۔

    اب ایک نان اسٹک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور یہ آمیزہ پین ڈال دیں۔

    سنہرا ہونے پر سائیڈ بدل کراس کو بھی سنہرا کر لیں۔

    اس طریقے سے تمام پین کیک تیار کر لیں۔

    تیار ہوجانے کے بعد اوپر سے مکھن یا شہد پھیلا کے چائے کے ساتھ پیش کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    بریانی برصغیر پاک و ہند کے دسترخوان کا لازمی جز ہے۔ ایسا نا ممکن ہے کہ کسی کے سامنے بریانی پیش کی جائے اور وہ ذوق و شوق سے اسے نہ کھائے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 2 کلو

    دہی: 1 کپ

    چاول: 2 کلو

    پیاز: 2 عدد

    ٹماٹر: 3 عدد

    ہری مرچ: 6 عدد

    لہسن: 3 جوئے

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کڑی پتہ: 12 عدد

    پودینہ: 1 کپ

    نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 پتے

    لونگ: 6 دانے

    دار چینی: 2 اسٹک

    آلو بخارا: 12 عدد

    تل: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے چاول میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈال کر ابال لیں۔

    پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔

    اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

    گرما گرم مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی تیار ہے۔

  • مزیدار کشمیری روسٹ یخنی بنائیں

    مزیدار کشمیری روسٹ یخنی بنائیں

    گوشت کی یخنی کو مختلف انداز سے بنایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو یخنی بنانے کی ایسی ہی منفرد ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    مٹن ران کا گوشت: 1 کلو

    ادرک: 2 چائے کے چمچ

    لہسن: 5 سے 6 جوئے

    پیاز: 2 عدد

    بادام: 2 کھانے کے چمچ

    جائفل جاوتری: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذوق

    گھی: 1 پاؤ

    دہی: 1 کلو

    ثابت گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 عدد

    ترکیب

    پیاز ادرک اور لہسن کو باریک پیس لیں۔

    اب اس میں پسے بادام شامل کریں۔

    گوشت کو دھو کر کٹ لگائیں اور اس میں مصالحہ، تیز پات اور گوشت ڈال کر فرائی کر لیں۔

    اب دہی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    جب گوشت گل جائے تو ہلکا فرائی کرلیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

  • مزیدار چکن نگٹس گھر پر تیار کریں

    مزیدار چکن نگٹس گھر پر تیار کریں

    چکن نگٹس ایسی چیز ہیں جو بچے اور بڑے یکساں طور پر شوق سے کھاتے ہیں۔ نگٹس کو باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

    Chicken Nuggets

    اس کے لیے انہیں مندرجہ ذیل ترکیب سے تیار کرنا ہوگا۔

    اجزا

    مرغی کا (بغیر ہڈی کا گوشت): آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    پسا ہوا لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    سرکہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    میدہ: 1 پیالی

    مکئی کا آٹا: آدھی پیالی

    تیل: حسب ضرورت

    انڈے کی سفیدی: 2 عدد انڈے

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے 1 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔

    اب اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کر کے چکن نگٹس کو سنہری ہونے تک فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔

    گرما گرم چکن نگٹس تیار ہیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

  • دلی کی خاص نہاری گھر پر تیار کریں

    دلی کی خاص نہاری گھر پر تیار کریں

    دنیا بھر میں ہر جگہ کا کوئی خاص پکوان شہرت رکھتا ہے۔ کراچی اور لاہور کے بھی کچھ پکوان نہایت مشہور ہیں، ایسے ہی دلی کی نہاری بھی ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہے۔

    آج ہم آپ کو اسے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بیف: 750 گرام

    نمک: حسب ذوق

    لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    کشمیری مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    تیل: ڈیڑھ کپ

    لال آٹا: حسب ضرورت

    ادرک (پانی میں بھگو لیں): 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 پوتھی

    گارنش کے لیے

    ادرک: ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا، سلائس میں کاٹ لیں

    دھنیہ کٹا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ کٹی ہوئی: 3 سے 4 عدد

    لیموں: 2 عدد

    نہاری مصالحہ کے لیے

    سونٹھ: 3 ٹکڑے

    ململ کا کپڑا: حسب ضرورت

    سونف: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    شاہ زیرہ: 2 کھانے کے چمچ

    کالی الائچی: 4 عدد

    لونگ: 10 عدد

    پیاز: 5 عدد

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    گھی: پکانے کے لیے

    کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے بیف لے لیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اسے ابالیں تاکہ گوشت کی بساند ختم ہو جائے اور گوشت گل جائے، ساتھ ہی اس کا پانی بھی تیار ہو جائے۔

    اب پین میں گھی گرم کریں اور پیاز کو ادرک اور لہسن کے پانی سے فرائی کریں۔

    پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، نمک اور بیف گوشت کا پانی شامل کریں اور بھونتی جائیں۔

    تھوڑی دیر بعد گوشت بھی شامل کردیں۔

    پھر ململ کے کپڑے میں سونف، شاہ زیرہ، کالی مرچ، کالی الائچی، سونٹھ، لونگ اور ہری الائچی ڈال کر اسے باندھ کر شامل کر دیں۔

    اب لال آٹا 4 کھانے کے چمچ کے برابر لے کر پانی میں گھول لیں اور نہاری میں شامل کردیں۔

    اب آنچ ہلکی کر دیں اور اسے مزید پکائیں۔

    پھر ململ کے کپڑے کی تھیلی نکال لیں اور نہاری کو دم پر رکھ دیں۔

    آخر میں دھنیہ چھڑک کر گارنشنگ کر لیں اور ساتھ ہی پلیٹ میں ادرک، ہری مرچیں اور لیموں سجا کر پیش کریں۔

    دلی کی خاص نہاری تیار ہے۔