Tag: کھانے

  • آج کھانے میں مزیدار ادرک چکن پیش کریں

    آج کھانے میں مزیدار ادرک چکن پیش کریں

    ادرک کھانوں کے ذائقے میں اضافہ کردیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار ادرک چکن بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چکن بون لیس: آدھا کلو

    تیل: 4 کھانے کے چمچ

    ادرک ٹکڑوں میں کٹا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 ایک چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر کٹے ہوئے: 2 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    دہی: 2 کھانے کے چمچ

    مکھن: 50 گرام

    پودینہ: گارنش کے لیے

    ترکیب

    ایک برتن میں تیل گرم کرلیں اور اس میں سلائس کیا ہوا ادرک اور چکن ڈال کر دو منٹ کے لیے پکالیں۔

    اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ٹماٹر، ہری مرچ، ہلدی، کالی مرچ اور دہی ڈال کر تیل کے اوپر آنے تک اچھی طرح فرائی کرلیں۔

    پھر اسے ڈش میں نکال کر مکھن ڈال دیں۔

    اب اوپر سے گارنشنگ کے لیے پودینہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

  • ریستوران میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے کا اعلان

    ریستوران میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ’چک فل اے ریستوران‘ میں فالن نامی خاتون نے بچی کو جنم دیا تو ریستوران کے مالک نے بچی کے لیے تاحیات مفت کھانے سمیت کئی مراعات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مقامی فاسٹ فورڈ ریستوران میں چند روز قبل ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا تھا، جس کے بعد ریستوران انتظامیہ نے نومولود بچی کے لیے 16 برس بعد بچی کو ملازمت کی پیش کش، تاحیات مفت کھانا اور پہلی سالگرہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے ’چک فل اے ریستوران‘ کی ٹیکساس میں واقع برانچ میں خاتون نے گریسلن مائی وائلٹ نامی بچی کو جنم دیا تھا، جس پر برانچ کے مالک نے بچی کے لیے ملازمت سمیت کئی مراعات کا اعلان کیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریستوران برانچ کے مالک نے بچی کی پہلی سالگرہ ریستوران کی جانب سے کرنے کی پیش کش بھی کی تھی جسے بچی کے والدین نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے حامی بھرلی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچی والدین اسپتال جارہے تھے تاہم دوران سفر فالن نامی خاتون کو تکلیف محسوس ہونے کی صورت میں ریستوران میں چلے گئے، جہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے الزائمر سے بچا جاسکتا ہے

    دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے الزائمر سے بچا جاسکتا ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے بھولنے کی بیماری الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق تیز آنچ پر زیادہ دیر تک پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل ایڈوانس گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے، جسے سائنسی زبان میں اے جی ای بھی کہا جاتا ہے، جس سے انسان یاداشت کھو بیٹھتا ہے۔

    انسانی جسم میں اے جی ای کی زیادہ مقدار کئی مہلک بیماریوں کو جنم دیتی ہے، جس میں سے ایک الزائمر بھی ہے، اس بیماری میں مبتلا انسان کا دماغ براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

    اس بیماری میں مبتلا انسان ابتداء میں معمولی معمولی باتیں اور حالیہ واقعات بھولتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی یادداشت ہی کھو بیٹھتا ہے۔