Tag: کھجور کا رول

  • افطار میں بنائیں کھجور سے بنی یہ مزیدار ڈش

    افطار میں بنائیں کھجور سے بنی یہ مزیدار ڈش

    کھجور جیسا لذیذ اور طاقت سے بھرپور پھل ہزاروں صدیوں سے انسانی خوراک کا اہم حصہ ہے اور دنیا کے ہر خطے میں رغبت سے کھایا جاتا ہے، لذت اور افادیت کے لحاظ سے اس کی متعدد اقسام ہیں۔

    ویسے تو کھجور سے بنی ڈشز پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں، پاکستان بھی اپنے پکوان کے حقیقی ذائقوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    Dates

    لیکن ایک ڈش ایسی بھی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے، جی ہاں یہ ہے کھجور سے بنائی گئی گئی ڈش جس میں کجھور کے ساتھ میدہ مکھن دار چینی براؤن شوگر، کشمش، سفید تل اور اخروٹ ڈال کر بنایا جاتا ہے۔

    اس ڈش کو کھجور کے رول کا نام دیا گیا ہے، آپ اسے ماہ رمضان میں سحر و افطارکے دستر خوان پر سجا سکتی ہیں اور اس کے بنانے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔

    اجزاء :

    ڈیڑھ پیالی میدہ یا آٹا، ایک پیالی نرم کھجور (گھٹلی نکال کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں)، چار چمچے مکھن، ایک پیالی براؤن شوگر، ایک چمچہ پسی ہوئی دارچینی، آدھی پیالی اخروٹ کترلیں، حسب ِ ذائقہ کشمش۔

    کھجور

    رول بنانے کی ترکیب :

    ایک فرائنگ پین میں نمک پگھلا کر اس میں اخروٹ ڈال کر ہلکا سا تل لیں، اس کے بعد اس میں آٹا ڈال کر بھونیں، جب اچھی طرح سے بُھن جائے اور خوشبو آنے لگے تو اس میں دارچینی کا پاؤڈر، براؤن شوگر، کھجور اور کشمش ملا کر پکائیں۔

    جب یہ پک جائے تو چولہا بند کر دیں، نیم گرم رہ جائے تو ہتھیلی پر پھیلا کر اس پر آمیزہ رکھیں اور اس کے اوپر سفید تل ڈال دیں اور اب اسے رول یا پسندیدہ شکل دیں

    Khajoor

    یاد رہے کہ یہ سعودی عرب کا مقبول میٹھا پکوان ہے، ماہ صیام میں روزے داروں کے لئے یہ توانائی سے بھرپور غذا ثابت ہوگی۔

    نوٹ : یہ لذیذ اور صحت بخش پکوان سحری میں بھی کھایا جاسکتا ہے، چائے یا کافی کے ساتھ نوش کریں۔