Tag: کھجور

  • رمضان المبارک: پاکستان بھر میں کھجور کی قیمتوں میں چالیس سے پچاس فیصد اضافہ

    رمضان المبارک: پاکستان بھر میں کھجور کی قیمتوں میں چالیس سے پچاس فیصد اضافہ

    کراچی / لاہور / اسلام آباد: رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے باوجود بھی کھجورکی قیمت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں اور قیمتوں میں چالیس تا پچاس فیصد اضافہ ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب خان کے مطابق کھجور کی قیمتوں میں چالیس تا پچاس فیصد اضافہ کے بعد متوسط طبقے کے لوگ کھجور کی پہنچ سے دو رہیں۔

    ماہ صیام کے مہینے میں کھجور کا استعمال پوری اسلامی دنیا میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت کھجور سے روزہ افطار کر کے سنت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں

    یہ بھی پڑھیں: کھجور سے روزہ کھولنے کی حکمتیں

    کھجور کو بجا طور پر صحت بخش غذا کا درجہ بھی دیا گیا ہے مگر افسوس کہ بے شمار معدنی غذائی اجزا شامل ہونے والی کھجور جیسی نعمت کی قیمتیں آسمان پر ہونے کے باعث متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

    غذائیت سے بھرپور پھل کھجور کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک کا اضافہ غریب عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔

  • کھجور درآمد کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے، سراج محمد خان

    کھجور درآمد کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے، سراج محمد خان

    کراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے چیئرمین سراج محمد خان نے کہا ہے کہ کھجور کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے امن وامان اور سستی بجلی کی فراہمی ضروری ہے، کجھور کی ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے کاشت کاروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی سے بھی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات سے دوچار ہے اس لیے دیگر شعبوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے، ٹی ڈیپ ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

    سراج محمد خان نے کہا کہ مقامی کھجور کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ کھجور امپورٹ کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ  کجھور کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ٹی ڈیپ جدید ٹیکنالوجی اور نظام متعارف کرائے، ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات سے دوچار ہے اس لیے دیگر شعبہ جات سے ایکسپورٹ بڑھانا ضروری ہے، ٹی ڈیپ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ بہت بڑی مارکیٹ ہے، ٹی ڈیپ افریقہ میں پاکستانی مصنوعات کے لیے کام کرے، مقامی کھجور انڈسٹری کے فروغ کے لیے کھجور امپورٹ کرنے پر بھاری ڈیوٹی عائد کی جائے۔

    پاکستان کھجور پیدا کرنے والے دنیا کے چھ بڑے ممالک میں شامل ہے، سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ

    اس ضمن میں سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی انعام اللہ خان نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کجھور پیدا کرنے والے دنیا کے 6 بڑے ممالک میں شامل ہے،کھجور کی ایکسپورٹ 8.3 ملین ڈالرز سالانہ ہے اور ہم ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے آگاہ کیا کہ اس حوالے سے 29 اگست کو کراچی میں کھجور کے حوالے سے سیمینار کر رہے ہیں اور نومبر میں ایکسپومنعقد کی جائے گی۔

  • پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب حکومت رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی پلاننگ کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ مبارک میں کیلے اور کھجور کی قلت کا خدشہ ہے۔

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت کے باعث محکمہ زراعت نے الرٹ جاری کر دیا، رمضان المبارک میں کیلے، کھجور اور سیب کی مانگ پوری کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

    رمضان میں پھلوں کی دستیابی میں ضرورت سے75فیصد کمی کا خدشہ ہے، رمضان سے پہلے ہی کیلے، کھجور اور سیب کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، پھلوں کی کمی کے باعث قیمتیں چار گنا تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، محکمہ زراعت پنجاب نے صوبائی حکومت کو قلت سے آگاہ کر دیا۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کیلے کی ضروریات سندھ کی پیداوار سے پوری ہوتی ہیں، مارکیٹ میں کیلے کی قلت ہے اور قیمتیں بھی زیادہ ہیں، ادہر پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پروفارما تیار کر لیا، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

  • کھجور کا مسلسل استعمال کینسر سمیت بہت سی بیماریوں میں مفید ہے

    کھجور کا مسلسل استعمال کینسر سمیت بہت سی بیماریوں میں مفید ہے

    جدید تحقیق کے مطابق کھجور کا مسلسل استعمال کینسر سمیت بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں انٹی آکسیڈنٹ کی اضافی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ جسم میں کینسر بنانے والے خلیوں کے خلاف کام کرتے ہیں، جبکہ یہ جسم میں گلٹیوں کو بھی بننے نہیں دیتے۔

    کھجور میں پوٹاشیم کی اضافی مقدار خون کے فشار کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جس سے ہائی یا لو بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

    اسی طرح کھجور میں پایا جانے والا میگنیز، کاپر اور سیلینم انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔