Tag: کھرا سچ

  • حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد /کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی اے آروائی نیوزسےناراض ہوگئے۔رہنماؤں کا کہناہے کہ میڈیااچھے کوبرااور برے کو اچھا بناکرپیش کرتاہے۔ آج جو ہمارے ساتھ ہورہا وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اےآروائی نیوزسےنالاں ہوگئی۔نائن زیروچھاپےپر پروگرام پیش کرنے پرایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نے اے آر وائی نیوزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

      اے آروائی کے پروگرام کھراسچ میں نائن زیرو چھاپے کی ویڈیوایم کیوایم کی ناراضگی کی وجہ بنی۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ صبح و شام ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہاہے،متحدہ کے اراکین اسمبلی نےرپورٹنگ کومیڈیا ٹرائل قراردیا۔

    اس موقع پر فیصل سبزواری  کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہی کیوں ؟ انہوں نےکہا کہ اگر ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا سلوک آج ہورہاہے تو کل کودوسرے سیاستدان بھی تیاررہیں ۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نےپیمراہیڈکوارٹرزاسلام آباد کے باہر بھی اے آر وائی نیوز کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کےخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    احتجاجی مظاہرے  میں رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی ، اقبال احمد سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی شریک تھے۔

  • رانا مشہود سےوزارت قانون پنجاب کاقلمدان واپس

    رانا مشہود سےوزارت قانون پنجاب کاقلمدان واپس

    لاہور: رانا مشہود سےوزارت قانون پنجاب کاقلمدان واپس لے لیاگیا۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں رانا مشہودسے متعلق اہم انکشافات کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف  نےپنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

    پہلے مرحلےمیں وزیر قانون کاچارج رانا مشہوداحمدخان سے لے کر وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع اُلرحمن کو دے دیا گیا ہے رانامشہود کی تبدیلی کو اے آروائی کے پروگرام کھرا سچ میں اُن کاویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے تناظر میں دیکھاجارہا ہے۔جس میں وہ ایک شخص عاصم ملک سے ایک بڑی رقم کا چیک وصول کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ایک دوسری ویڈیو میں رانا مشہود جعلی پولیس مقابلوں کا اعتراف بھی کرتے نظر آتے ہیں، رانامشہود کو وزارت سے ہٹائےجانے کے فیصلے کی خبر بھی چند روز قبل اے آروائی ہی نے سب سے پہلے نشر کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پاس موجود وزارت داخلہ کا قلمدان وزیر ماحولیات کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کودے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے میں خوشاب، بوریوالہ اوررحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں  لیگی رہنماء زعیم قادری، عائشہ غوث اور رانا ارشد سمیت نئے ارکان کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

  • رانا مشہود کے کرپشن کی ایک اورویڈیومنظرِعام پرآگئی

    رانا مشہود کے کرپشن کی ایک اورویڈیومنظرِعام پرآگئی

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھراسچ‘‘ میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، پروگرام میں صوبا ئی وزیرِقانون پنجاب رانا مشہود کی پیسے لے کرآئی جی پنجاب کی تقرری کی اعترافی ویڈیو دکھائی گئی، دوسری جانب رحمان ملک کو طیارے سے اترنے پر مجبور کرنے والے شہری ارجمند نے بھی پہلی بار پاکستان کے کسی ٹیلی ویژن پرانٹرویو دیا۔

    رانامشہود نے لاہورمیں ماورائےقانون قتل ہونےکااعتراف کرتے ہو ئے ویڈیو میں کہا کہ ایس پی نےبندے کومارمارکراسے جان ہی سے مار ڈالا، ساتھ ساتھ وہ انتہا ئی سفاکی سے یہ بھی کہتے ہوئے دکھائی دیئے کہ ہرایک کو نہیں مارتے بلکہ کیٹیگری میں جوآتا ہے اسے ماردیتے ہیں۔

    شہری ارجمند نے کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر رحمان ملک کو طیارے سے اترنے پر مجبور کرنے کہ پاداش میں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے کیونکہ ان کی کمپنی کی انتظامیہ پرانہیں برطرف کرنے پر شدید دباؤ ڈالا گیا ہے۔

    اے آروائی نیوز کے توسط سے حوصلہ مند شہری ارجمند کو فوری طورپر نئی نوکری کی پیشکش بھی ہوگئی ہے۔


    Khara Such 29 Sep 2014 by arynews

  • ایم کیو ایم کا کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ایم کیو ایم کا کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ایم کیو ایم نے اے آروائی نیوز اور پروگرام کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف زیب النسا اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں کارکنان اور ایم کیو ایم اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔

    مظاہرین سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میڈٰیا کی آزادی اور غیرجانبداری کی حمایت کرتی ہے لیکن میڈٰیا کو آزادی کے ساتھ ساتھ ذمے داری کا بھی احساس ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کھرا سچ میں ایک خاص پالیسی کے تحت متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین اور اب مہاجر قوم کے خلاف ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

  • پہلے انقلاب آئے گا پھر نظام بدلے گا، ڈاکٹر طاہر القادری

    پہلے انقلاب آئے گا پھر نظام بدلے گا، ڈاکٹر طاہر القادری

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ اور تحریک انصاف ساتھ چل سکتے ہیں، عمران خان کا فون بھی ان کے پاس آیا تھا، اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ان کا اتحاد ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے اور عمران خان کے کارکنان کے درمیان ہم آہنگی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے انقلاب آئے گا پھر نظام بدلے گا، احتساب سب کا ہونا چاہیے چاہے فوجی ہو یا سیاستدان، انہوں نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشتگردوں کے تائید کرنے والے ان کے اتحادی نہیں ہوسکتے، الیکشن کمشنر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔