Tag: کھلاڑیوں

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو آزادی کی مبارکباد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو آزادی کی مبارکباد

    لاہور(14 اگست 2025): پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق و موجودہ کھلاڑیوں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، مائیک حیسن، شاہین آفریدی اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

     وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے عوام کو خوشی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔

    کپتان بابر اعظم نے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت یاد دلائی جب پاکستان وجود میں آیا، انہوں نے کہا کہ اس دن کو یاد رکھیں، اس سے ہماری پہچان ہوتی ہے۔

    وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر محمد نواز، پیسر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

    فہیم اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس لیے اس کی قدر کریں اور اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے میرے وطن کے نوجوانو، یہ وطن تم سے ہے، قربانیوں کی خوشبو سے مہکتا یہ چمن، تمہارے خواب ہیں تمہارے عمل کے منتظر‘۔

  • ڈوپنگ قانون کیخلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا اعلان

    ڈوپنگ قانون کیخلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کا اعلان

    کھلاڑیوں کے لیے کچھ ادویات کا استعمال منع ہے تاہم اب ممنوعہ دوا استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دنیا کے تقریباً تمام کھیلوں میں کچھ ادویات کا استعمال کھلاڑیوں کے لیے ممنوع ہے اور اگر کوئی کھلاڑی ممنوعہ دوا کے استعمال کا مرتکب پایا جاتا ہے تو وہ اینٹی ڈوپنگ قانون کی زد میں آتا ہے اور پابندی کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم اب ایسے کھلاڑی جو اینٹی ڈوپنگ قانون کے خلاف ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ان کے لیے انوکھے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کھیلوں کے پروگرام ’افزودہ کھیل‘ (Enhanced Games) نے لاس ویگاس میں اگلے برس مئی 2026 میں ایسے پہلے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کھلاڑی بھی حصہ لے سکیں گے جو باضابطہ کھیلوں میں ممنوعہ دوائیں استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں تیراکی، دوڑ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

    پروگرام کے بانی آرون ڈی سوزا نے بدھ کو کو لاس ویگس میں آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اس انوکھے مقابلے میں قسمت آزمائیں، کیونکہ یہ کھیلوں کی سائنس میں انقلاب لا سکتا ہے۔

    اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 2026 کے افزودہ کھیلوں کا مقابلہ لاس ویگاس میں 21 سے 24 مئی تک منعقد ہو گا۔

    اس ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی فی مقابلہ 50 لاکھ ڈالر تک انعامی رقم جیت سکتے ہیں، جبکہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر اضافی بونس بھی ہو گا۔

    تیراکی میں 50 میٹر اور 100میٹر فری سٹائل، 50 میٹر اور 100میٹر بٹر فلائی شامل ہوں گے۔ دوڑ میں میں 100میٹر دوڑ، 110میٹر اور 100میٹر ہرڈلز ہوں گے، جبکہ ویٹ لفٹنگ میں سنیچ اور کلین اینڈ جرک مقابلے ہوں گے۔

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی اور خبردار کیا ہے کہ کھلاڑی نہ صرف پابندی بلکہ صحت کے خطرات مول لے رہے ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

    چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔

    کھلاڑیوں نےہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور احکامات جاری کیے

    چیئرمین پی سی بی نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کیلیے ٹرینرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فنٹس کیلیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ تمام اکیڈمیز تک اسٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے نوجوان کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں۔ آپ کیلیے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

    چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد، سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبصر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم شامل تھے۔

     

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرمناک کارکردگی اور سینئر کرکٹرز کی مسلسل ناکامیوں کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بڑے اسٹارز کو آرام دینے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے۔ جہاں پہلے مرحلے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pcb-big-announcement-for-fans/

  • ثنا جاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر وائرل

    ثنا جاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شوہر و کرکٹر شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اسٹار کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

     اداکارہ اور کرکٹر شعیب کے ہمراہ تصویروں میں کرکٹر حسن علی اور محمد نواز کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثنا جاوید، شعیب ملک اور کرکٹرز کی یہ تصاویر اسلام آباد میں لی گئی۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    ثنا جاوید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔

    سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹاپ 4 تک رسائی حاصل کرنے کی جنگ بھارت کے گراؤنڈز میں جاری ہے تاہم آج پاکستان آج کا اپنا اہم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 35  ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے پروگرام میں سوال اٹھا دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے کہا کیا ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی، یا ایسا تو نہیں کہ انہوں نے سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے ہیں۔

    اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ خود بھی کھلاڑی کو کچھ کرنا ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑی کو بھی وکٹ دیکھنی چاہیے کہ وکٹ کیسی ہے اور کیا فیصلہ لینا ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کےخلاف اس ہی ایونٹ میں 45 چوکے لگائے تھے۔

  • ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور گرین شرٹس کو جیت دلوانے کیلئے نسیم شاہ نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیرو نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کسی نے بولر کو داد دی۔

    تاہم اب پی سی بی نے افغانستان کے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز جیت کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کے جذبانی مناظر کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق جیت پر جذباتی ہوجاتے ہیں جبکہ تمام کھلاڑی کوچز ایک دوسرے سے ملتے ہوئے نظر آئے، دوسری جانب کچھ کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب بڑھے اور ان کی اننگز کو سراہا۔

    ویڈیو میں افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے نسیم شاہ کو افغانستان کے لیے ہی رکھا ہوا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا ناقابل یقین نسیم شاہ۔

    اس موقع پر نسیم شاہ کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو دیکھے گئے اور ان کا کہنا تھا کاش میری والدہ زندہ ہوتیں اور دیکھ سکتیں، بعد ازاں نسیم شاہ نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو آٹو گراف بھی دیئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    دوسری جانب نسیم شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی متوفی والدہ سے محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے فضل الحق فاروقی کے اوور میں دو چوکے لگا کر جیت اپنی ٹیم کے نام کی۔

  • شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی تقریب میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔

    اس تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی،  اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

    شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1677434618004271106?s=20

    تقریب میں سابق کپتان معین خان اور وقار یونس جبکہ سابق کرکٹر ارشد خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔

  • کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی دلچسپ انداز میں مبارکباد

    کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی دلچسپ انداز میں مبارکباد

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد دی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اسلام آباد سے اپنی دلہنیا لینے کیلئے بارات لے کر روانہ ہوئے، ان کی بارات کی تقریب میں قومی ٹیم کے کرکٹرز شریک نہیں ہوسکے۔

    تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دی۔

    ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں کہا کہ’ ہیری ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت مبارک ہو، جیو میرے یار‘۔

    واضح رہے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج بھی حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

  • ویڈیو: پاک بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات

    ویڈیو: پاک بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ،گرین شرٹس نے 150 رنز کا ہدف دیا ، حریف ٹیم نے ایک اوور پہلے حاصل کر لیا۔

    میچ کے بعد پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1624990588327063554?s=20&t=PnWDWWtwIlKpTcT7MEZbxQ

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کی ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کو پیش کی، جبکہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو پیش کی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کیپ ٹاون سے ہوا ہے جہاں میچ میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی اور بھارت سے 7 وکٹوں سے ہار گئی ہے۔

  • کھلاڑیوں کو انجری سے کیسے بچایا جائے؟ وقار یونس نے بتادیا

    کھلاڑیوں کو انجری سے کیسے بچایا جائے؟ وقار یونس نے بتادیا

    قومی ٹیم کے سابق کوچ  وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کھلاڑیوں کا ایک سیٹ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

    وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی سے سیدھا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز  اور تنقید کی بھی توقع رکھیں۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  نسیم شاہ اور حارث رؤف حال ہی میں اس کی بڑی مثالیں ہیں، ریڈ اور وائٹ بال کے لیے کھلاڑیوں کا الگ سیٹ بنائیں۔

    ساتھ ہی وقار یونس نے  چیف سلیکٹر محمد وسیم اور پی سی بی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اس بات کو مد نظر رکھی۔