نیویارک : دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی، امریکی باکسر مے ویدر ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے۔
دنیا بھر میں بے شمار کھلاڑی کھیل سے کروڑوں روپے کمارہے ہیں، امریکی میگزین فوربز نے مختلف کھیلوں سے وابستہ امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے، کچھ کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا تو کچھ ٹاپ فائیو سے باہر ہوگئے۔
امریکی باکسر مے ویدر سالانہ تین سو ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
فہرست میں دوسرا نمبر فلپائن کے باکسر مینی پیکاؤ کا ہے۔
ٹاپ تھری میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹینا کے لائنل میسی کو پیچھے چھوڑدیا ہے، رونالڈواناسی ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
لائنل میسی چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹینس میں ریکارڈ سترہ گرینڈ سلم جیتنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سرسٹھ ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
گالف کے مشہور کھلاڑی امریکہ کے ٹائیگر ووڈز سب سے پیسہ کمانے والوں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹوئنٹی میں کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔