Tag: کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل ٹیم کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برقرار رکھے گئے 9 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینئیم کٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام پانچوں ٹیموں نے تیسرے ایڈیشن کے لیے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    کراچی کنگز نے اس بار مختلف کٹیگریز سے نو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینیم کٹیگری میں کراچی کے لیے کھیلیں گے۔

    ڈائمنڈ کٹیگری میں بابراعظم اور عماد وسیم کراچی کنگز سے کا حصہ ہوں گے، گولڈ کٹیگری میں محمد رضوان اور روی بوپارہ کو رکھا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے سلور کیٹگری میں عثمان شنواری، خرم منظور اور اسامہ میر کو برقرار رکھا ہے، پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز نے کرس گیل، کمارا سنگا کارا اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے


    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے حالیہ لیگ میں مزید سات غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، تربیتی کیمپ کیلئے پی سی بی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انیس سے تئیس ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان


    کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی،شان مسعود،احمدشہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، محمدرضوان، یاسرشاہ، محمداصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمدعامر، محمدعباس، وہاب ریاض اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔