Tag: کھلے مین ہول

  • کراچی میں ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا

    کراچی میں ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا

    کراچی : شہر قائد ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کرجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تین سال کا عبدالرحمان کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث حب ریورروڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔

    مظاہرین نے کہا ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت بچے کو گٹرسے نکالا، رواں برس کے دوران ہمارے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلےبھی ایسےواقعے میں قیمتی جان جا چکی ہے، حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سرجانی ٹاؤن کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، بچےکی شناخت 3سال کے اسداللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی تھی۔

    اس سے قبل جنوری میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی دو نمبر کے قریب 8 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

  • 4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    حیدرآباد : چار سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کو کئی بارشکایت کی، لیکن ڈھکن نہیں لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں چار سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، رشتے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ننجھے سفیان کی لاش گٹر سے نکالی۔

    کھلے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب علاقے میں حادثات معمول بن چکے ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کو کئی بارشکایت کی، لیکن ڈھکن نہیں لگائے گئے۔

    خیال رہے مین شاہراہوں پر موجود متعدد مین ہولز کھلے ہوئے ہیں، جنہیں بند کروانا ضلعی انتظامیہ کے بس سے ہی باہر ہوچکا ہے۔

    مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کے بعد کئی کئی روز اور کئی کئی ہفتے تک دوبارہ ڈھکن نہیں لگائے جاتے شہری اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی ٹہنیاں رکھ کر کھلے مین ہول کی نشاندہی کرلیتے ہیں۔

  • کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم بچے کی زندگی نگل لی

    کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم بچے کی زندگی نگل لی

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں 4سالہ محسن گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش گٹر سے نکالی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم بچے کی زندگی نگل لی، شاہ لطیف ٹاؤن میں4 سال کا محسن گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    چارسالہ معصوم بچہ محسن ولد غلام مصطفیٰ لاشاری محلے میں کھیل رہے تھا کہ اچانک گٹر میں گرگیا، علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش گٹر سے نکالی، بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    ورثاء کا کہنا ہے کہ محلے میں کئی مین ہولز کھلے ہیں۔۔ انتظامیہ کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود تدارک نہیں کیا گیا، جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، اس کی ذمہ داری ایم ڈی اے انتظامیہ اورابرہیم حیدری ٹاؤن انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔

    بچے کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے اور علاقے میں سوگ کاسماں ہے۔

  • کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    کراچی : کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور شہری کی جان لے لی، 8 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرا تو ماموں نے کود کربھانجے کو بچالیا لیکن خود موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں آٹھ سالہ بچے کے کھلےمین ہول میں گرگیا ، جس پر ماموں نے بھانجے کو بچانے کے لیے مین ہول میں چھلانگ لگادی ، بچہ تو بچ گیا، مگر ماموں خود موت کے منہ میں چلا گیا۔

    واقعہ آج صبح کورنگی گلزار ایف کالونی میں کھلے مین ہول میں گرنے والے بچےکو بچانے کی کوشش کےدوران پیش آیا، بچہ اپنےکزن کے ساتھ گلی میں جارہا تھا کہ مین ہول میں گرا، کزن نے بھاگ کر اپنےوالد کو مدد کے لیے بلایا۔

    ساجد کے ماموں سخی داد بچے کو دیکھ کرمین ہول میں کود گیا , ریسکیوعمل کے دوران بچے کو بچالیا گیا اور ماموں دم توڑگیا۔

    ماموں کو بچانے کے لیے مین ہول میں جانے والے 4 افراد بے ہوش ہوئے جبکہ پانچویں شخص نے ہمت کرکےلاش کو رسیوں سے باندھ کر مین ہول سے نکالا۔

    آٹھ سالہ ساجد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے،علاقہ مکین نے مئیرکراچی سمیت متعلقہ افراد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی سمیت دیگرذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

  • کراچی: کھلے مین ہول میں‌ خاتون اور ایک مرد گر کر جاں بحق

    کراچی: کھلے مین ہول میں‌ خاتون اور ایک مرد گر کر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں‌ ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا ہے، کھلے مین ہول میں‌ ایک خاتون اور ایک مرد گر کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں ایک کھلے مین ہول میں خاتون اور مرد گر کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت متوفیہ بس سے اتری تھی، رضیہ بی بی سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فیکٹری میں ملازم تھی، بس سے اترنے کے بعد رضیہ بی بی سیوریج لائن میں گر گئی۔

    پولیس کے مطابق رضیہ کو بچانے کے لیے دوسرا شخص بھی مین ہول میں کود گیا، تاہم گہرائی زیادہ ہونے کے باعث وہ بھی خود کو نہ بچا سکا، اور دونوں کو مین ہول سے مردہ حالت میں نکالا گیا۔

    خاتون اور مرد کو سیوریج لائن میں گرتا دیکھ کر تیسرا شہری بھی مین ہول میں کودا تھا، تاہم اسے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق دوسرے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔