Tag: کھولنے کا فیصلہ

  • کراچی:ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ

    کراچی:ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کی وجہ سے بند کی جانے والی ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کودوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی قمر زمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے افراد کو ایک روز قبل ٹوکن نمبر لینا ہوگا، عوام بغیر ٹوکن حاصل کیے لائسنس برانچ تشریف نہ لائیں۔انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچ آنے والوں کوماسک اور دستانے پہنا لازم ہوگا۔

    قمر زمان کا کہنا تھا کہ صرف امیدوار کو لائسنس برانچ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی،نزلہ،کھانسی، سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد لائسنس برانچ نہ آئیں۔

  • سندھ میں اسکول 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ

    سندھ میں اسکول 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس میں نجی اسکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں کراچی کے معروف نجی اسکولز کے سربراہان اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بارہ جنوری کو کھول دئیے جائیں گے جبکہ قلیل مدتی سیکورٹی پلان پر اسکول کھلنے سے پہلے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی کوآرڈی نیٹر رجسٹرار نجی اسکول رافیہ ملاح ہوں گی۔

    کمیٹی تمام اسکولوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی، جس میں اسکولوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور تمام چھوٹے اور بڑے اسکولوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنائے گی۔