Tag: کھول دیا گیا

  • پاک چائینہ بارڈر خنجر اب پاس  4 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا

    پاک چائینہ بارڈر خنجر اب پاس 4 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا

    پاک چائینہ بارڈر خنجر اب پاس 4 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا ، سی پیک راہداری سے یکم دسمبر 2023 کو تجارتی سرگرمیاں موسم کے باعث بند تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چائینہ بارڈر خنجر اب پاس 4ماہ کی بندش کے بعد آج سےتجارت کیلئےکھول دیا گیا ، خنجراب پاس پربارڈر کھلنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    سی ای او اے کارگو چائنہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھرسےبزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    پہلے روز 15 کنٹینرزتجارتی سامان لے کر چائینہ سے پاکستان آئے، خرم ظفر نے کہا کہ کنٹینرزکا سامان لاہور، راولپنڈی، کراچی سمیت دیگر شہروں میں روانہ کیاجائیگا، 2023میں 6 ماہ میں 400سے زائد کنٹینرز خنجراب پاس سےپاکستان آئے، کنٹینرزآنےسے حکومت پاکستان نے کسٹم کی مدمیں5ارب 45کروڑ ریونیو حاصل کیا۔

    یاد رہے سی پیک راہداری سے یکم دسمبر 2023 کو تجارتی سرگرمیاں موسم کے باعث بند تھیں۔

  • پاک افغان بارڈر بابِ دوستی  ایک ماہ بعد کھول دیا گیا

    پاک افغان بارڈر بابِ دوستی ایک ماہ بعد کھول دیا گیا

    چمن: پاک افغان باب دوستی بارڈر شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ،گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیرمنصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا گیا ، چمن بارڈر پر گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ، افغانستان سے پھلوں کے ٹرک پاکستان آناخوش آئندہے، فریقین شہریوں اورٹرکوں کی آمدورفت یقینی بنانےکےلیےکام کرتے رہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ بعد کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باب دوستی کھلنے سےدوطرفہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دونوں طرف کی عوام پھر آمدو رفت اورتجارت کر سکیں گے، آزادانہ نقل و حمل سے پاک افغان شہری مستفید ہوں گے۔

    گذشتہ روز پاک افغان اعلیٰ حکام کےدرمیان اسپن بولدک میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ باب دوستی کل سےتجارت اورپیدل آمدورفت کیلئےکھول دیاجائے گا ، باب دوستی10 گھنٹے تک کھلا رہے گا۔

    بعد ازاں پاکستانی سفیرمنصوراحمدخان نے بتایا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان چمن بارڈر کھولنے سے متعلق بات چیت کامیاب ہوگئی ، باب دوستی کل سےتجارت اورعوام کیلئےکھل جائےگا ، باب دوستی چمن سےمتعلق پاکستان اورافغان حکام میں گفتگوہوئی۔

  • دبئی : دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئے کےلیے کھول دیا گیا

    دبئی : دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئے کےلیے کھول دیا گیا

    دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا ہے، یہ ہوٹل دلکش ڈیزائن اور بلندی پر ہونے کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی بلند ترین اور دلکش عمارتیں پہلے ہی موجود ہیں لیکن اب دبئی کی شان میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا اضافہ بھی ہوگیا ہے جسے برج الخلیفہ میں بنایا گیا ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 160 منزلوں پر محیط برج الخلیفہ کی 152، 153، 154 ویں منزل پر ہوٹل بنایا گیا ہے جسے 14 فروری کو عوام کےلیے کھول دیا گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین منزلہ ہوٹل میں سیاح اور مقامی افراد ہائی ٹی، لذیذ کھانے اور موسیقی سے لطف اٹھا سکیں گے، ہائی ٹی کےلیے سیاحوں و مقامی شہریوں کو ساڑھے 12 بجے سے 4 بجے تک ہوٹل کا دورہ کرنا ہوگا اور ہائی ٹی کی قیمت 550 درہم یعنی ہاکستانی کم از کم 20 ہزار روہے فی بندہ ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 575 میٹر کی بلندی پر موجود ہوٹل میں مشروب، پکوان اور مٹھائیوں کے مختلف دام ہیں اور کسی بھی کھانے یا مشروب کی ابتدائی قیمت کم از کم 550 درہم فی کس ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہوٹل میں دنیا کی بلند ترین بالکونی بھی موجود ہے اور کسی سیاح یا مقامی فرد نے سن سیٹ کا مظاہرہ بلند ترین لاؤنج سے کرنا ہو تو اس کےلیے اسے 600 درہم ادا کرنے ہوں۔