اکثر اوقات جلد کا خشک ہوجانا عام سی ہے تاہم بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جنہیں سارا سال خشک جلد کا سامنا رہتا ہے، جلد کے خلیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ جلد کی خشکی کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں موسم، نمی کی کمی، زیادہ گرم پانی کا استعمال، غیر موزوں صابن کا استعمال، اور بعض طبی حالتیں شامل ہیں۔
خشک جلد کے مسائل
خشک جلد کی علامات میں جلد کا کھچاؤ، خارش، جلد کی سختی اور پھٹ جانا شامل ہیں، جس کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے بھی نمودار ہوسکتے ہیں، ایسے تمام افراد جنہیں اس مسئلے کا سامنا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اس کا مستقل حل ضرور تلاش کریں۔
یہاں پر چند آسان سے طریقے بتائے جارہے ہیں جو خشک جلد کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
مؤسچرائزر کا استعمال
خشک جلد کے لیے سب سے اہم چیز مؤسچرائزر کا باقاعدہ استعمال ہے، کوشش کریں کہ ایسا موئسچرائزز استعمال کریں جس میں ہائیلورونک ایسڈ اور گلیسرین شامل ہو، یہ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔
پپیتے اور دہی کا پیسٹ
اجزا : پپیتے کا ایک چمچ، ایک کپ دہی، چٹکی بھر لیموں کا رس، ایک چٹکی شہد لیں،
بنانے کا طریقہ : ان اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ مناسب مرکب تیار ہو جائے۔
اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔
اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کریں۔
کھیرا اور ایلو ویرا کا مرکب
اجزا : کٹی ہوئی ککڑی کا آدھا دانہ اور ایلو ویرا جیل کے دو چمچ لیں۔
ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کرلیں تاکہ مناسب مرکب بن جائے۔ اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ آدھے گھنٹے تک مرکب کو جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہونٹوں کو ہموار اور نرم کرنے کے لیے وٹامن ای اور مکھن اس میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔