Tag: کھیلوں کے سامان

  • کیرم بورڈ میں  چھپا کر منشیات  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    کیرم بورڈ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    راولپنڈی : کھیلوں کے سامان میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام بناتے پوئے اسلام آباد میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ کیلئے بک پارسل قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ منشیات کھیلوں کے سامان میں چھپاکر بیرون ملک بھیجی جارہی تھی ، کارروائی میں پارسل میں کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پارسل آزاد کشمیرکےرہائشی کی جانب سےبک کروایاگیاتھا تاہم منشیات قبضےمیں لےکرمزیدتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 144گرام 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے تھے،

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان نے بتایا کہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافربراستہ دبئی سےکراچی پہنچی تھی، دوران تفتیش میں خاتون نے منشیات بھرے کیسپولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کواسپتال منتقل کرکے 144گرام 11کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے، تاہم دوران تفتیش خاتون نے لاہور میں منشیات اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ ( جولائی 2014ء) کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ ہو ا، پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ءکے دوران 3 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران فٹ بال اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بھی تیزی آئی ۔

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 7.49 فیصد کا اضافہ

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 7.49 فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد:  مالی سال 2013-14ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 7.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2013ء سے مئی 2014ء تک مجموعی طور پر 32 کروڑ 46 لاکھ 97 ہزار ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصہ میں 30 کروڑ 20 لاکھ 82 ہزار روپے کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا۔

    گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران صرف فٹ بال کی برآمدات میں 36.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے فٹ بال برآمد کئے گئے۔