Tag: کھیل کھیل میں

  • اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کس فلم کی کاپی ہے؟

    اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کس فلم کی کاپی ہے؟

    ممبئی : بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی، مذکورہ فلم اطالوی فلم کا چربہ قرار دی جارہی ہے۔

    نئی آنے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اکشے ایک بار پھر کامیڈی کردار میں واپس نظر آئے ہیں۔ مداحوں نے اکشے کو ہیرا پھیرا، ویلکم، ہی بےبی جیسی فلموں میں پسند کیا اور فلم کھیل کھیل میں کے ٹریلر میں ایک دہائی کے بعد اکشے کو دوبارہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

     اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو نیٹ فلیکس کی اطالوی فلم ’پرفیکٹ اسٹرینجرز’ کی نقل قرار دیا جارہا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ فلم ایک ہالی ووڈ فلم کا ریمیک ہے۔

    قبل ازیں اس فلم کے جہاں بھارت میں خوب چرچے ہورہے ہیں تو وہیں پاکستانی مداحوں نے اکشے کمار کی فلم سے متعلق بڑی چوری پکڑ لی۔

    پاکستانی مداحوں کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم کا نام پاکستانی فلم سے چوری کیا گیا ہے، دراصل ‘کھیل کھیل میں’ کے نام سے سال 2021 پاکستانی فلم ریلیز ہوئی تھی۔

    پُرانی پاکستانی فلم

    پاکستانی فلم ‘کھیل کھیل میں’ میں اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کا اسکرین پلے فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھا تھا جبکہ فلم کی کہانی تاریخ پر مبنی تھی۔

    اکشے کمار کی ناکام فلموں میں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں، سیلفی، اور رام سیتو شامل ہیں۔

    وہ ایک مشہور فلم ’او ایم جی ٹو‘ میں نظر آئے جسے انہوں نے خود پروڈیوس بھی کیا تھا۔ اکشے نے حال ہی میں تامل فلم کے ریمیک ’سرپھرا‘ نامی بایوپک میں کام کیا۔ ’سرپھرا‘ ان کی بڑی ناکام فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

    سرپھرا، بڑے میاں چھوٹے میاں اور سیلفی سمیت دیگر فلموں کے بعد اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں۔ اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔

     ناکام فلموں

    اکشے کمار نے گزشتہ دنوں اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔

    انسٹاگرام پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا کہ ’یاروں والا کھیل۔۔۔ یاری والی پکچر! بینڈ باجے کے ماحول میں۔۔۔ بینڈ بجانے والی پکچر! سال کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر کو خوش آمدید کہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

    کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ تاپسی پنو، وانی کپور، ایمی ورک، آدتیہ سیل، پرگیہ جیسوال اور فردین خان سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

    فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اب یہ صرف آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ آیا یہ فلم اکشے کمار کے لیے صورتحال کو بدل دے گی اور ان کے کیریئر کو دوبارہ زندہ کرے گی یا نہیں۔؎

     

  • ایمی ورک بھی بریانی کے دیوانے نکلے

    ایمی ورک بھی بریانی کے دیوانے نکلے

    پنجابی گلوکار و اداکارہ ایمی ورک نے بریانی سے اپنی محبت کا انکشاف کیا۔

    پنجابی گلوکار ایمی ورک اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی ’بیڈ نیوز ‘ کی باکس آفس میں کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں، اداکار کو نہ صرف بیڈ نیوز میں اپنی اداکاری کے لیے پسند کیا جارہا ہے بلکہ ان کی دوسری ہٹ فلم ’کڑی ہریانے ویل دی‘ بھی دھوم مچا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ammy virk (@ammyvirk)

    دو سپر ہٹ فلموں کے بعد ایمی اب اپنے اگلے بڑے بجٹ والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تیاری کر رہے ہیں، اسی دوران ایمی نے بریانی سے اپنی محبت کا انکشاف کیا۔

    ایمی نے حالیہ انٹرویو میں سیٹ پر ہونے والے دلچسپ قصے شیئر کیے، کہا کہ سیٹ پر ایک پر سکون اور پر لطف ماحول ہوتا ہے، کاسٹ اکثر لنچ ایک ساتھ کرتے ہیں، تاپسی صحت مند کھانا کھاتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے گرلڈ فش اور دیگر ڈائیٹ فوڈز کی سمجھ نہیں آتی، میں ایک حقیقی پنجابی ہوں اور بریانی سے محبت کرتا ہوں، اور سیٹ پر موجود دیگر کاسٹ بھی میرے ساتھ کبھی بریانی کھاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ammy virk (@ammyvirk)

    واضح رہے کہ ایمی کی آنے والی فیملی انٹرٹینر فلم ’کھیل کھیل میں ‘ میں اکشے کمار، وانی کپور، تاپسی پنو، پرگیہ جیسوال، اور آدتیہ سیل سمیت ستاروں سے جڑی کاسٹ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ فلم ’بیڈ نیوز ‘19 جولائی 2024 کو ریلیز ہوئی تھی،  فلم نے ریلیز کے 8 دنوں کے بعد بھارت میں 44.21 کروڑ روپے کما لیے ہیں، اس فلم مین ایمی ورک کے علاوہ ترپتی ڈمری اور وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا۔

  • ’گھر میں لگتا ہی نہیں کہ میں اداکار ہوں‘

    ’گھر میں لگتا ہی نہیں کہ میں اداکار ہوں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ گھر میں لگتا ہی نہیں ہے کہ میں اداکار ہوں۔

    اداکار بلال عباس خان اور سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    ندا یاسر نے بلال عباس سے پوچھا کہ والدہ فیشن ڈیزائنر ہیں گھر میں شوبز سے متعلق کوئی گفتگو ہوتی ہے۔

    بلال عباس نے کہا کہ ’گھر میں مجھے تو لگتا ہی نہیں ہے کہ میں اداکار ہوں، گھر میں شوبز اور کام سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوتی۔

    میزبان نے ازراہ مذاق پوچھا کہ یہ ہوتا ہوگا کہ جاؤ ڈبل روٹی انڈے لے آؤ بلال؟ اس پر اداکار نے کہا کہ نہیں یہ اب نہیں ہوتا، حالات تھوڑے بہتر ہوگئے ہیں لیکن میں وہیں کا وہیں ہوں۔

    بلال عباس نے کہا کہ والدہ فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن پہننے اوڑھنے سے متعلق کوئی گائیڈ لائنز نہیں ملتیں۔

    واضح رہے کہ بلال عباس اور سجل علی کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ 19 نومبر کو ریلیز کی ہوگی۔

    نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سجل علی، بلال عباس خان مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ تجربہ کار اداکار جاوید شیخ، ثمینہ احمد، مرینہ خان اور منظر صہبائی، شہریار منور بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

  • فلم ’کھیل کھیل میں‘ سجل علی اور بلال عباس کے علاوہ اور کون شامل ہے؟

    فلم ’کھیل کھیل میں‘ سجل علی اور بلال عباس کے علاوہ اور کون شامل ہے؟

    فلم والا پکچر کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور بلال عباس نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    اداکارہ سجل علی اور بلال عباس نے بتایا کہ فلم کھیل کھیل میں اداکار شہریار منور بھی موجود ہیں اور انہوں نے فلم میں اہم کردار نبھایا ہے۔

    بلال عباس نے بتایا کہ شہریار منور کا فلم میں اہم کردار ہے، وہ فلم میں مختلف روپ میں دکھائی دیں گے۔

    ندا یاسر نے کہا کہ میں نے جب کل فلم کا پرومو دیکھا تو لگا کہ یہ تو شہریار منور کی آواز ہے اور یہ اداکاری بھی انہی کی طرح کررہا ہے۔

    بلال عباس بتایا کہ شہریار منور کا کردار ٹیزر اور ٹریلر میں بھی تھا لیکن فلم میں ان کا کردار ایسا ہے جس کی وجہ سے شاید آپ پہچان نہ سکیں۔

    سجل علی نے بتایا کہ فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سجل علی، بلال عباس خان مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ تجربہ کار اداکار جاوید شیخ، ثمینہ احمد، مرینہ خان اور منظر صہبائی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ فکچر والا فلم کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، اے آر وائی ڈیجیٹل اور اے آروائی نیوز فلم کے میڈیا پارٹنرز ہیں۔

  • کرونا وبا کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

    کرونا وبا کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

    سوال کرنا کیوں‌ نہیں آتا ہمیں، کیوں‌ ایک جھوٹے الزام کا بوجھ اپنے سینے پر اٹھائے پھر رہے ہیں؟ کرونا وبا کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری ہو گیا۔

    فلم والا پکچرز نے اپنی نئی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا ٹیزر جاری کر دیا، یہ فلم 19 نومبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کی مرکزی کاسٹ میں بلال عباس خان، سجل علی، جاوید شیخ، منظر صہبائی اور مرینہ خان شامل ہیں۔

    ملک بھر کے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ پہلی پاکستانی فلم ہے جو کرونا وبا کے بعد ریلیز کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل اور اے آر وائی نیوز اس فلم کے میڈیا پارٹنرز ہیں۔

    فلم کا ٹیزر خاصا دل چسپ ہے، کشمکش سے بھرپور جھلکیاں بتا رہی ہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں برسوں بعد ایک اچھی فلم آنے جا رہی ہے۔

    سجل علی ایک آڈیٹوریم میں کھڑے ہو کر کہتی ہے:

    سوال کرنا کیوں‌ نہیں آتا ہمیں؟

    کیوں‌ ایک جھوٹے الزام کا بوجھ اپنے سینے پر اٹھائے پھر رہے ہیں؟

    کیوں‌ نہیں‌ پوچھتے کہ آخر ہوا کیا تھا؟

    یا ہم بھی اسی چال کا حصہ بن گئے جو دشمن نے چلی تھی؟

    فلم کی ریلیز میں اب زیادہ دن نہیں رہے، 19 نومبر کو اپنے قریبی سینیما کا رخ ضرور کریں۔