Tag: کہروڑپکا

  • کہروڑپکا: بجلی کی تار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    کہروڑپکا: بجلی کی تار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    لودھراں: کہروڑ پکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی بیوی اور بچوں کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جا رہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گرگئی۔

    افسوس ناک حادثے میں غلام یاسین اس کی بیوی صغراں بی بی، بیٹی اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بجلی کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں بجلی کی تار گرنے کے باعث گنے کی فصل میں آگ لگ گئی تھی جس سے 2 نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 16 ستمبر 2018 کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں بجلی کی زمین پر پڑے تار کو چھونے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • کہروڑپکا: پی پی 226 پردوبارہ گنتی‘ن لیگ کے شاہ محمدجوئیہ پھرکامیاب

    کہروڑپکا: پی پی 226 پردوبارہ گنتی‘ن لیگ کے شاہ محمدجوئیہ پھرکامیاب

    کہروڑ پکا: صوبہ پنجاب کے حلقہ پی پی 226 کہروڑ پکا میں دوبارہ گنتی پرمسلم لیگ ن کے شاہ محمد جوئیہ پھرکامیاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فراز نون نے کہروڑ پکا کے حلقہ پی پی 226 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

    فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرمسلم لیگ ن کے شاہ محمد جوئیہ دوبارہ فاتح قرار پائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے شاہ محمود جوئیہ 41 ہزار 835 ووٹ لے کرجیت گئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فراز نون نے 39 ہزار 374 ووٹ لیے تھے۔

    دوسری جانب ریٹرننگ آفس میں پی پی 270 میں ہارے ہوئے آزاد امیدوار عبدالحئی کی درخواست پردوبارہ ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں عبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

    پی پی 270 کے حلقے میں دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی نے 17717 جبکہ مخالف امیدوار اجمل چانڈیہ نے 17700 ووٹ حاصل کیے۔

    علیم خان اورجہانگیرترین کے آزادامیدواروں سےکامیاب رابطے

    واضح رہے کہ 26 جولائی کو عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔