Tag: کیارا ایڈوانی

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بیٹی کے والدین بن گئے

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بیٹی کے والدین بن گئے

    بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب کیارا ایڈوانی بھی بیٹی کی ماں بننے والی اداکاراؤں کے کلب میں شامل ہو گئی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں نے مشترکہ پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے، ہمیں ایک بیٹی کی نعمت ملی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

    واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری میں ہی اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر اعلان کیا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں، معروف جوڑے نے یہ خوش خبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

    کیارا اور سدھارتھ نے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان 2020 سے تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

  • کیا تم لوگ چاہتے ہو میں غصے میں آجائوں؟ سدھارتھ کیارا کی تصاویر لینے پر برہم

    کیا تم لوگ چاہتے ہو میں غصے میں آجائوں؟ سدھارتھ کیارا کی تصاویر لینے پر برہم

    سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئے، انھیں کہا کیا تم لوگ چاہتے ہو میں غصے میں آجائوں۔

    اکثرمداحوں نے دیکھا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا میڈیا کے ساتھ کافی نرم رویہ اختیار کرتے ہیں، اکثر تصویروں کی فرمائش کے دوران وہ پاپارازی فوٹوگرافرز کی بات بھی مان لیتے ہیں، تاہم اس بار وہ پاپارازی فوٹوگرافرز سے بے حد ناراض ہو گئے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ پاپرازی فوٹوگرافرز اداکار کی گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے تھے جس میں ان کی حاملہ بیوی کیارا اڈوانی بھی موجود تھیں اور ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کررہے تھے۔

    اس وقت سدھارتھ اپنی اہلیہ کیارا کو چیک اپ کےلیے اسپتال لےکر جارہے تھے، انھوں نے شائستہ لیکن سخت لہجے میں تصاویر لینے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کا برتائو نہ کریں۔

    اسپتال سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "تم لوگ اب اس طرح کا برتاؤ کرنا شروع کر دو گے، ایک سیکنڈ، واپس جاؤ، واپس جاؤ! اس طرح کی حرکت نہ کرو یار، تم چاہتے ہو کہ میں اب غصے میں آجاؤں؟ ایک سیکنڈ، باس!”

  • ’یہ تو پورا گیم ہی چینج ہوگیا‘ اروشی روٹیلا کا ایک اور متنازع بیان

    ’یہ تو پورا گیم ہی چینج ہوگیا‘ اروشی روٹیلا کا ایک اور متنازع بیان

    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ کیارا ایڈوانی کی ’گیم چینجر‘ فلاپ ہوگئی تو اس میں میری کیا غلطی ہے۔

    اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں، سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی گھڑی کا چرچے کی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگی اور پھر معافی کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔

    اب اروشی کے کیارا ایڈوانی کی حالیہ ریلیز ’گیم چینجر‘ کے بارے میں تبصرہ کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا سے سوال کیا گیا کہ وی گیم چینجر اور فلم ڈاکو مہاراج کے باکس آفس کلیش کو کیسے دیکھتی ہیں۔

    اروشی روٹیلا نے کہا کہ شنکر سر بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں میں نے ان کے ساتھ پہلے بھی ’انڈین 2‘ میں کام کیا ہے، میرے خیال ہے یہ پورا ہی گیم چینج ہوگیا ہے بالکل اس فلم کا بھی بہت زیادہ ہائپ تھا لیکن اگر کیارا ایڈوانی کی گیم چینجر فلاپ ہوئی ہے اور میری ڈاکو مہاراج بلاک بسٹر ہے تو یہ میری غلطی نہیں، تو مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے یہ سارے ٹوئٹس کیوں ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اروشی کو اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اروشی کو بولنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے۔

    دوسرے صارف نے لکھا کہ کیارا ایڈوانی نے بہت سی ہٹ فلمیں کی ہیں اور یہ آپ کی صرف ایک ہی ہٹ فلم ہے اور وہ بھی لارڈ بوبی کی وجہ سے ہٹ ہوئی ہے۔

  • برش کرتی ہو یا شو آف کیلئے ہے؟ کیارا کو گولڈ ٹوتھ برش دکھانا مہنگا پڑگیا

    برش کرتی ہو یا شو آف کیلئے ہے؟ کیارا کو گولڈ ٹوتھ برش دکھانا مہنگا پڑگیا

    بالی ووڈ اسٹار کیارا ایڈوانی کو اپنا گولڈ ٹوتھ برش دکھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی حرکت پر تنقید کی بھرمار کردی۔

    کیارا ایڈوانی نے نے انسٹاگرام پر اپنے صبح کے معمول کی ایک جھلک شیئر کی، اپنی انسٹااسٹوری پر خوبرو اداکارہ نے سنہری ٹوتھ برش کی تصویر اپ لوڈ کی، گولڈ ٹوتھ برش کے ساتھ تصویر کے بیک گراؤنڈ میں گولڈن نلکے بھی نظر آئے

    کیارا تصویر میں باتھ روم میں آئینے کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کی انگلیوں میں گولڈن برش ہے جس کے ساتھ انھوں نے آئینے میں اپنی تصویر کھینچی ہے۔

    اداکار نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اس پوسٹ کے ساتھ مضحکہ خیز پیغام بھی لکھا، جس میں لکھا تھا کہ ’مجھے بتائیں کہ آپ سندھی ہیں، مجھے یہ بتائے بغیر کہ آپ سندھی ہیں۔‘

    کچھ مداحوں کو کیارا ایڈوانی کا مذاق پسند آیا تاہم کئی صارفین نے ان پر ’شو آف‘ کا الزام لگایا اور سوشل میڈیا پر انھیں بری طرح ٹرول کیا، ایک انٹرنیٹ صارف نے پوچھا، ’تو کیا اب اس برش سے اسکے منہ سے بو نہیں آتی؟

    ج ایک اور شخص نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’پھر کل کو یہ لوگ فلم کے پروموشن کے لیے بولیں گے کی انھوں نے بھی اپنے کیریئر میں جدوجہد کی ہے، ایک مداح نے کہا ’برش کرتی ہو یا شو آف کے لیے ہے۔‘

    دریں اثنا چند مداحوں نے اندازہ لگایا کہ کیارا دبئی کے ایک ہوٹل میں ہیں جو اپنے مہمانوں کو سنہری رنگ کے ٹوتھ برش پیش کرتا ہے۔

  • ’کیارا کی وجہ سے سدھارتھ کی جان کو خطرہ ہے‘

    ’کیارا کی وجہ سے سدھارتھ کی جان کو خطرہ ہے‘

    بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے مداح کو ایک فین پیج دھوکہ دیتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی ایک مداح ’ دیسی گرل‘ کے نام سے اکاؤنٹ ہے، اس نے بتایا کہ سدھارتھ کے فین پیج نے انہیں بلیک میل کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکار سدھارتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے صارف نے سنگین واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک فین پیچ کی ایڈمنز علیزا اور حسنہ نے مبینہ طور پر دھوکہ دیا تھا۔

    صارف نے لکھا کہ پیارے سدھارتھ اور ان کے تمام فینز پیج کے ایڈمینز آپ سب کو حسینہ پروین اور علیزا کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ان دونوں نے 2023 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیان مجھ سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

    ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ علیزا نے مجھے جھوٹی کہانیاں سنائیں کہ کیارا کی وجہ سے سڈ کی جان کو خطرہ تھا، کیارا نے سدھارتھ کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ کیارا نے سدھ پر کالا جادو کیا۔

    صارف نے لکھا کہ ’ علیزا نے مجھے مزید بتایا کہ کیارا نے سدھارتھ کے بینک اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور یہ دھمکی دی کہ اگر اس نے انہیں اپنا بینک پاس ورڈ اور دستخط شدہ چیک بک نہیں دیے تو اس کے خاندان کو قتل کر دے گی‘۔

    علیزہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کی سڈ کو بچانے میں مدد کروں، جس کے بعد علیزا نے میرا تعارف سڈ کے جعلی پی آر دیپک دوبے سے کروایا، میں نے انہیں اندر کی معلومات حاصل کرنے اور سڈ سے بات کرنے کے لیے ہفتہ وار فیس ادا کی۔

    صارف نے بتایا کہ اس کے علاوہ سڈ کو موت یا اذیت سے بچانے کے لیے اخراجات کیے گئے، اس سب کی وجہ سے مجھے 50 لاکھ کا نقصان ہوا، جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھ سے بار بار جھوٹ بولا گیا۔

  • کیا سالار2 میں کیارا ایڈوانی اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟

    کیا سالار2 میں کیارا ایڈوانی اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور وہ کئی نامور اداکاروں اور ڈائریکٹرز کی فلموں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیارا ایڈوانی کو یش راج فلم جیسے بڑے بینر اور ایس شنکر جیسے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب فلم اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے والا ہے۔ وہ سالار ٹو میں اہم کردارمیں نظر آسکتی ہیں۔

    فلم سالار کا پہلا حصہ پچھلے سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا، اب ہدایت کار پرشانت نیل سالار ٹو بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس میں ڈان تھری کی اداکارہ ایک خاص گانے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتی ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ باقاعدہ طور پر اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں اور سالار میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم میکرز ایک بہت زبردست ٹریک پر کام کررہے ہیں جس میں کیارا ایڈوانی اور پربھاس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شعبہ اداکاری میں آنے سے پہلے وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔

    انھوں نے بحیثیت ٹیچر وہ سارے کام کیے جو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کیے جاتے ہیں، ان کی ذمہ داریوں میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنا بھی شامل تھا۔

  • شادی کے بعد سدرہارتھ کی پہلی سالگرہ پر کیارا نے کیا سرپرائز دیا؟

    شادی کے بعد سدرہارتھ کی پہلی سالگرہ پر کیارا نے کیا سرپرائز دیا؟

    بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا کی سالگرہ کو ان کی اہلیہ کیارا ایڈوانی نے یادگار بنادیا، انھوں نے اپنے شریک سفر کو اس دن انوکھے انداز میں مبارکباد دی۔

    سدہارتھ ملہوترا نے منگل کو اپنی 39ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جو کہ شادی کے بعد ان کی زندگی کا پہلا جنم دن بھی تھا۔ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ان کی اہلیہ نے گھر پر ایک سرپرائز پارٹی رکھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    کیارا نے ممبئی میں واقع گھر میں اپنے اداکار شوہر کے لیے آدھی رات کے وقت تقریب سجائی اور گھنٹی بجاکر اس کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر آدھی رات کو کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

    انسٹاگرام اسٹوریز پر کیارا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے لو‘ لکھا ہوا ہے۔ اس میں سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کو تھامے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    سدھارتھ کے لیے خصوصی طور پر کیک تیار کروایا گیا تھا جس میں سدہارتھ سے ملتا جلتا مجسمہ بھی کیک کے اوپر موجود ہے جبکہ کیک کاٹنے کے دوران اداکار کی خوشی دیدنی تھی۔

    سدھارتھ کی سالگرہ کی تقریب میں فلمساز کرن جوہر، شکن بترا، کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما، کاجل آنند اور ان کے دیگر دوست بھی نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم شیرشاہ کے سیٹ پر سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کے پیار میں گرفتار ہوئے تھے۔ گزشتہ سال فروری میں جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں دونوں نے شاہانہ شادی کی تھی۔

  • کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے متعلق اہم انکشاف

    کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی اداکار کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی، تاہم شادی کے چند ماہ بعد بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

    کیارا ایڈوانی ”کافی ود کرن“ میں شریک ہوئیں، اس موقع پر پروگرام کے میزبان کرن جوہر نے ان سے کچھ مشکل سوالات بھی کئے۔ جن کاکیارا ایڈوانی نے انتہائی صبر و تحمل سے جواب دیا۔

    کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا سدھارتھ ملہوترا نے مجھے پروپوز کرتے وقت اپنے بھتیجے کو ایک جگہ چھپا دیا تھا، تاکہ وہ اس موقع پر تصاویر بنا سکے۔

    کیارا اڈوانی نے کہا کہ وہ سدھارتھ اور ان کے خاندان کے ساتھ روم کے دورے پر گئی تھیں اور انہیں معلوم تھا کہ وہ انہیں پروپوز کریں گے۔ کیارا نے کہا کہ میں نے سدھارتھ کو پہلے والدین کی اجازت لینے کو کہا تھا۔

    کیارا نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ مجھے ریستوران لے گئے تھے جہاں ان کا بھتیجا چھپ کر ہماری تصاویر بنانے میں مصروف رہا۔

    انہوں نے بتایا کہ کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام تھا، ہم کھانا کھانے کے بعد ایک مقام پر پہنچے اور سدھارتھ نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پروپوز کیا، اس موقع پر انہوں نے فلم شیرشاہ کی سطریں کہنا شروع کیں۔ دلی کا سیدھا سادھا لونڈا ہوں (میں دہلی کا ایک سادہ سا لڑکا ہوں) اور میں ہنس پڑی۔

    پہلی ملاقات میں ساس کا دل کیسے جیتا؟ کیارا اڈوانی نے بتا دیا

    سدھارتھ اور کیارا اس سال فروری میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت، کرن جوہر، منیش ملہوترا اور جوہی چاولہ اس شادی میں چند منتخب مہمانوں میں شامل تھے۔

  • کیارا ایڈوانی نے ذاتی زندگی کے معاملات کو پرائیویٹ رکھنے کی وجہ بتادی

    کیارا ایڈوانی نے ذاتی زندگی کے معاملات کو پرائیویٹ رکھنے کی وجہ بتادی

    بالی وڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی نجی زندگی کے معاملات کو پوشیدہ رکھنے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

    ممبئی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کیارا ایڈوانی اپنے کام اور اداکاری پر تو کافی کھل کر گفتگو کرتی ہیں، تاہم اپنی نجی زندگی کے معاملات کو وہ پوشیدہ اور عوام کی نظروں سے دور رکھتی ہیں۔

    انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں کامیابیاں سمیٹنے پر خوش کا اظہار کیا ساتھ ہی اس برس فروری میں فلم شیرشاہ کے ہیرو سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ شادی کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکرہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔

    کیارا کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے، ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔

    کیارا نے کہا کہ میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔

  • کیا کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں بطور ہیروئن جلوے بکھیرنے جارہی ہیں؟

    کیا کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں بطور ہیروئن جلوے بکھیرنے جارہی ہیں؟

    بھارتی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں ہیروئن کے کردار میں نظر آسکتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے ہدایت کار فرحان اختر کے ایکسل آفس کا دورہ کرنے کے بعد یہ افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

    شائقین کی قیاس آرائی جاری تھی کہ شاہ رخ خان کے ہٹنے کے بعد فلم میں مرکزی خاتون کا کردار کون سے اداکارہ نبھائے گی، اسی دران کیارا ایڈوانی کوفلم ایکسل آفس کے باہر دیکھا گیا ہے جس سے یہ بات زور پکڑ گئی ہے کہ وہ ’ڈان تھری‘ میں مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں، تاہم 8 اگست کو فرحان اختر کی جانب سے ’ڈان تھری‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ڈان کا کردار اب نیا اداکار نبھائے گا۔

    ہدایت کاری نے فلم میں ڈان کا کردار ادا کرنے کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کو کو کاسٹ کیا ہے، جس سے شاہ رخ خان کے فین ان سے ناراض ہیں، اور بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ڈان تھری کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

    کیارا ایڈوانی کی جانب سے 8 اگست کو فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے ایکسل انٹرٹینمنٹ آفس کا دورہ کرنے کے باعث یہ افواہیں گرم ہیں کہ وہ ڈان تھری کا حصہ ہونگی، اداکارہ نے آفس کے باہر گرمجوشی سے فوٹو گرافرز کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا تھا۔