Tag: کیارا ایڈوانی

  • عامر خان کی مشہور فلم کی وجہ سے کیارا کو ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت ملی

    عامر خان کی مشہور فلم کی وجہ سے کیارا کو ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت ملی

    کیارا ایڈوانی کو ان کے والد نے صرف عامر خان کی مشہور زمانہ فلم تھری ایڈیٹس کی وجہ سے ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت دی، اس بات کا انکشاف اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ فلم تھری ایڈیٹس نے ان کی فیملی پر گہر اثر ڈالا، فلم دیکھنے کے بعد ان کے والد اس بات پر راضی ہوگئے کہ انھیں ایکٹنگ میں اپنا کیریئر بنانے کی اجازت دی جائے جب کہ انھیں بھی اداکاری کی طرف آنے کے لیے مزید تقویت ملی۔

    کیارا نے بتایا کہ تھری ایڈیٹس دیکھنے سے قبل ان کے والد ہمشہ چاہتے تھے کہ میں پڑھائی کی طرف توجہ دوں لیکن میں ہمیشہ سے اس شعبے میں قسمت آزمانا چاہتی تھی۔

    دوسرے فکرمند والدین کی طرح میرے والد بھی مجھے اداکاری کا شعبہ اپنانے سے منع کرتے تھے کیوں کہ وہ انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے تھے، مگر میں ان سے یہ ہی کہتی تھی کہ نہیں ڈیڈ میں یہی کام کرنا چاہتی ہوں۔

    تاہم تھری ایڈیٹس جیسی فیملی فلم دیکھے کے بعد والد کو احساس ہوا کہ بچوں کو وہی کرنے دینا چاہیے جو وہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انھیں اپنے ماضی کو دیکھ کر کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو کہ من چاہے کام کے لیے کوشش بھی نہ کرسکے۔

    کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں ستیا پریم کی کتھا ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ کارتک آریان کے مدمقابل نظر آرہی ہیں۔

  • کیارا ایڈوانی نے لگژری گاڑی خرید لی

    کیارا ایڈوانی نے لگژری گاڑی خرید لی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے نئی لگژری گاڑی خرید لی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی شوہر و اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے ممبئی پہنچیں ہیں۔

    گزشتہ روز اداکارہ کو پاپرازی فوٹو گرافرز نے ممبئی کے ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کے باہر دیکھا تو ان کی توجہ فوری طور پر ان کی نئی لگژری کار کی طرف مبذول ہوئی۔

    پاپرازی فوٹو گرافرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیارا ایڈوانی کو سیاہ رنگ کی مرسیڈیز میں ڈبنگ اسٹوڈیو پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنے لیے خریدی ہے جس کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی ہے ہے۔

    اداکارہ نے اپنی لگژری کار سے باہر نکلتے ہی فوٹوگرافرز کی طرف دیکھ کر مسکرائیں، ہاتھ ہلایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی کارتک آریان کے ساتھ نئی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

    کیارا ایڈوانی نے اس سے قبل کارتک آریان کے ساتھ فلم بھول بھلیا ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

  • سدھارتھ اور کیارا کے ریسپشن کی تصاویر وائرل

    سدھارتھ اور کیارا کے ریسپشن کی تصاویر وائرل

    بالی ووڈ جوڑے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ریسپشن کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، دونوں 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کا ریسپشن ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بے شمار بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmy Flixx (@filmyflixx)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abeera Mir (@fashiontalkbyabeera)

    رنگوں اور روشنیوں سے جھلملاتی شام میں رقص و موسیقی نے چار چاند لگا دیے۔

    اس موقع پر سدھارتھ نے سیاہ سوٹ زیب تن کیا جبکہ کیارا نے سیاہ و سفید گاؤن کے ساتھ زمرد اور ہیروں سے مزین سبز اور سنہری رنگ کا خوبصورت نیکلس پہنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Elfaworld (@elfaworld)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bollyy (@bollyydotcom)

    تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں مختلف شوبز شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ جوڑا 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

  • کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    کیارا ایڈوانی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ، شادی سوموار کو ہوگی

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی 6 فروری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، شادی سے 2 روز قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیسلمیر روانہ ہوگئیں جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اپنی شادی کے لیے جیسلمیر روانہ ہوگئے۔

    دونوں کی شادی کی تقریب جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں 6 فروری سوموار کو ہوگی۔

    اداکارہ کیارا ایڈوانی آج صبح اہل خانہ کے ہمراہ جیسلمیر کے لیے روانہ ہوگئیں، شادی سے قبل دیگر رسومات کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

    اس سے قبل ان کی شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا۔

    شادی میں شرکت کے لیے آںے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رکیں گے۔

  • سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کی شادی طے پاگئی

    ممبئی: بھارتی میڈیا نے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ سے متعلق ایک دعویٰ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ سدھارتھ ملہورا اور کیارا ایڈوانی کی فروری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    شوبز جوڑی کی شادی کی تقریبات وکی کوشل اور کترینا کیف کی شادی کی تقریبات کی طرح ہی ہوں گی اور اس کا وینیو راجستھان جیسلمیر پیلس ہوٹل ہوگا۔

    کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریب میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 4 اور 5 فروری کو شادی کی رسمیں ہلدی، سنگیت اور مہندی بھی ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ’اب اس راز کو مزید نہیں چھُپا سکتے‘

    اس سے قبل بھی شوبز فنکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن تاحال سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    گزشتہ دنوں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اب اس راز کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا دیکھتے رہیں، دسمبر میں جلد آرہا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

    کیارا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں کی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہی کہنا تھا کہ کیارا اور دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، دی ولن، مرجاواں، برادرز ودیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


     

    کیارا ایڈوانی نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ان کی مشہور فلموں میں کبیر سنگھ ودیگر شامل ہیں۔

  • بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے باخبر اور معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ رواں برس دسمبر میں طے کی جا چکی ہے اور دونوں کے خاندانوں نے اس حوالے سے تمام تفصیلات طے کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان اس وقت خاموشی سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے میڈیا یا عام افراد کو کوئی معلومات نہیں دینا چاہتے۔

    ذرائع کے مطابق جوڑا شادی کی تقریب نہایت نجی رکھے گا تاہم ریسیپشن کی تقریب ممبئی میں دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی جس میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ شادی کی تیاریاں مکمل ہوجانے کے بعد، شادی سے چند روز قبل جوڑا اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کردے۔

    خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ برس شیر شاہ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں، تاہم میڈیا پر دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

    چند روز قبل کیارا نے شاہد کپور کے ساتھ کافی ود کرن میں شرکت کی اور اس دوران شاہد اور کرن نے تقریباً کیارا سے اگلوا لیا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    کرن جوہر نے کیارا کو شادی میں نہ بلانے کی صورت میں خفا ہوجانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • چھتری خود نہیں اٹھا سکتیں؟ بالی ووڈ اداکارہ لوگوں کے غصے کا شکار

    چھتری خود نہیں اٹھا سکتیں؟ بالی ووڈ اداکارہ لوگوں کے غصے کا شکار

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اپنی 2 کامیاب فلموں کی ریلیز کے بعد اچانک ہی بھارتی میڈیا کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی ایک ویڈیو پر مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیارا اپنی گاڑی سے اتر کر شوٹ کے لیے جارہی ہیں، اس موقع پر ان کے باڈی گارڈ نے ان کے لیے چھتری تھام رکھی ہے۔

    کیارا نے ایک ہاتھ میں ایک بیگ تھام رکھا ہے اور ان کا دوسرا ہاتھ خالی ہے، تاہم وہ چھتری لینے سے گریزاں ہیں اور ان کا باڈی گارڈ چھتری تھامے ان کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے کیارا پر سخت تنقید کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مغرور اداکارہ ذرا سی چھتری بھی خود نہیں تھام سکتیں اور اس کے لیے انہوں نے ملازم رکھا ہوا ہے۔

    کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں 2 فلمیں بھول بھلیاں 2 اور جگ جگ جیو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئی ہیں اور دونوں ہی کامیاب ہوئی ہیں۔

  • بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟

    بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟

    معروف بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا آج کل ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کے درمیان بریک اپ کی افواہوں نے جنم لیا تاہم حال ہی میں دونوں بھول بھلیاں 2 کے پریمیئر میں شریک ہوئے جس کے بعد ان دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں نے دم توڑ دیا۔

    ایک انٹرویو میں کیارا نے سدھارتھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور انہیں سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا۔

    دونوں کے درمیان تعلق کی خبریں گزشتہ برس ان کی فلم شیر شاہ کی شوٹنگ کے دوران سامنے آئی تھیں، یہ فلم گزشتہ برس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی۔

    اس کے بعد سے دونوں اکثر پارٹیز اور ایوارڈ شوز میں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔ تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا اپنی قیاس آرائیوں میں مصروف ہے۔