Tag: ‘کیا پتہ اب سمجھ آجائے’ ڈبلیو ایچ او مزاحیہ اداکار کیساتھ کے میدان میں

  • ’’اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے‘‘

    ’’اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے‘‘

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا پروڈکشن آرڈر کبھی نہیں روکا، وہ بیماری کی وجہ سے ایوان میں نہیں آتے، مجھ سے زیادہ پروڈکشن آرڈر کس اسپیکر نے جاری کیے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم، قائد حزب اختلاف دونوں کو ایوان میں زیادہ آنا چاہئے، پارلیمان چلے گا تو جمہوریت چلے گی، عوامی مسائل حل ہوں گے، اپوزیشن کو ہمیشہ زیادہ وقت دیا، کبھی حکومت ناراض تو کبھی اپوزیشن کو شکوہ رہتا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ سال قانون سازی کا سال ہوگا، پرائیویٹ بلز کے معاملے پر جلد کمیٹی نوٹیفائی کردی جائے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ڈیلیور کریں گے، اراکین قومی اسمبلی نے عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا تھا، ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، وہ دن قریب آگیا ہے جب افغانستان میں امن ہوگا، ہم چاہتے ہیں افغان عوام اپنے فیصلے خود کرے۔

  • ‘کیا پتہ اب سمجھ آجائے’ ڈبلیو ایچ او مزاحیہ اداکار کیساتھ کے میدان میں

    ‘کیا پتہ اب سمجھ آجائے’ ڈبلیو ایچ او مزاحیہ اداکار کیساتھ کے میدان میں

    لندن : عالمی ادارہ صحت نے عوام میں کرونا وائرس سے متعلق شعور پیدا کرنے کےلیے معروف کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لےلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ابتک 98 لاکھ سے زائد انسان متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے پھر بھی عوام میں شعور بیدار نہیں ہورہا۔

    عالمی ادارہ صحت عوام میں کرونا سے متعلق آگاہی پھیلانے مسلسل نت نئے طریقے اپنا رہی ہے اور اب انہوں نے آگاہی پھیلانے کےلیے بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کردار مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی آگاہی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بین (کارٹون) لوگوں کو کوویڈ 19 سے بچنے کےلیے احتیاط برتنے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کرونا آگاہی مہم کےلیے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا بھی سہارا لیا تھا۔